السلام و علیکم
السلام و علیکم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ امید ہے دوستوں آپ خیریت سے ہوں گے اللہ تعالی آپ کے کاموں میں آسانی پیدا فرمائے اور آپ کے کاروبار میں آسانیاں پیدا فرمائے ۔آپ جہاں بھی رہیں خوش رہیں اور ملک کے پاکستان کی خوشحالی کے لیے دن رات کوشش کریں۔
صبح کی سیر
صبح کی سیر
دوستوں میں آپ کے ساتھ آج کی ڈائری شیئر کرنے کے لئے حاضر ہوا ہوں آج جمعرات کا دن ہے جولائی کی 14 تاریخ ہے۔ صبح سویرے میں اٹھا سب سے پہلے مسجد کی طرف روانہ ہوگیا۔ مسجد میں پہنچ کر میں نے وضو کیا اور باجماعت نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد میں مسجد سے باہر نکلا تو آسمان پر کالے گہرے بادل چھائے ہوئے تھے، اور بارش کا سماں تھا ایسا لگ رہا تھا جیسے کہ ابھی بارش ہونے والی ہے۔ میں نے جلدی سے واک مکمل کی اور پھر گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ جب میں گھر کی طرف آ رہا تھا تو میں نے قبرستان میں رک کر اپنے والدین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔ پھر میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا جب میں گھر پہنچا تو میں نے سب سے پہلے چارہ کٹائی کیا۔ جانوروں کو چارہ دینے کے بعد میں نے کچھ دیر آرام کیا تاکہ پسینہ خشک ہو جائے جب پسینہ خشک ہو گیا تو میں نے نہانے کی تیاری کی ابھی میں نہانے کے لیے واش روم میں پہنچا تو باہر بارش شروع ہو گئی تھی۔ اس کے بعد میں نے ناشتہ کیا اور پھر ناشتہ کرنے کے بعد بارش کے موسم کو انجوائے کیا۔
جب بارش رک گئی تو میں مارکیٹ کی طرف چلا گیا میں موبائل کی دکان پر پہنچا وہاں سے میں نے اپنا پیکج ایکٹیویٹ کروایا اور ایک عدد سم خریدی اس کے بعد میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا جونہی دکان سے باہر نکلا تو دوبارہ بارش شروع ہوگئی۔ میں پھر دکان میں رک گیا بہت زیادہ بارش تھی۔ تقریباً آدھا گھنٹہ لگاتار بارش شروع رہی جب بارش رک گئی تو میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔
دوپہر سے شام تک
دوپہر سے شام تک
گھر پہنچا تو میں نے اپنی دکان کی طرف روانہ ہو گیا دکان میں پہنچ کر میں نے کپڑوں کی سلائی کا کام شروع کیا۔ میں نے دو جوڑے کپڑوں کے کٹائی کی اور پھر میں سلائی میں مصروف ہوگیا۔ 12 بجے تک میں نے سلائی کا کام کیا پھر میں نے دکان بند کر دی اور گھر واپس چلا آیا گھر پہنچ کر میں نے دوپہر کا کھانا کھایا اور پھر میں نے کچھ دیر آرام کیا۔ جب میں اٹھا تو میں نے ظہر کی نماز کے لیے مسجد کا ارادہ کیا میں نے مسجد میں نماز ادا کرنے کے بعد میں اپنے کپاس کے کھیت کا جائزہ لینے کیلئے چلا گیا۔ کپاس کے کھیت کا جائزہ لیا اور پھر گھر کی طرف روانہ ہو گیا۔ گھر میں پہنچ کر میں نے اپنے باغیچہ سے کچھ پھولوں کی تصاویر بھی لیں جو میں آپ دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں امید کرتا ہوں کہ آپ کو میری آج کی ڈائری ضرور پسند آئے گی۔
Photographer | Aamirhayat |
---|---|
Camera | mobile phone camera |
Mobile phone | Redmi 9t |
ISO | auto |
Location | Mianwali Punjab Pakistan |
Flash | No flash |
Best Regard @amirhayat
Use tag
Blurtphotography
Blurtpower, blurtpak, r2cornell, blurtconnect, powerclub
:::Discord :::Whatsapp:::Twitter :::