الحديقة العربية سے ایک سبق

in blurtstep •  7 days ago 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ساتھیو

امید کہ آپ تمام احباب خیر و عافیت سے ہوں گے
میرے بلاغ میں آپ سبھی کا خیر مقدم ہے
مزید کسی تاخیر کے شروع کرتے ہیں آج موضوع کو

1000106787.jpg

حکومت بہار کے محکمۂ تعلیم کی جانب سے آج میرے اسکول کی لائبریری کے لیے ہندی ، انگریزی ، حساب ، جغرافیہ ، فارسی ، اردو اور عربی سمیت کئی سبجیکٹ کی کتابیں بھیجی گئی ہیں۔کتابیں مجھے بہت پیاری لگتی ہیں اور ان سے رشتہ بنانا اچھا لگتا ہے ، بالفاظ دیگر میں مطالعات کتب کا شوقین ہوں ، اس لیے وقت نکال کر ان کتابوں کو الٹنا پلٹنا شروع کردیا ہوں۔ہجوم کتب میں ایک کتاب " الحدیقۃ العربیۃ " (الجزء الثانی) نظر آرہی ہے جو محکمۂ تعلیم ، حکومت بہار سے منظور شدہ ہے اور اسٹیٹ کاؤنسل آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ SCERT پٹنہ کے تعاون اور بہار اسٹیٹ بک پبلیشنگ کارپوریشن لمیٹیڈ ، پاٹھیہ پستک بھون ، بدھ مارگ ، پٹنہ سے شائع شدہ ہے۔ دراصل یہ کتاب بارہویں جماعت میں عربی پڑھنے والے طلباء اور طالبات کے نصاب میں شامل ہے۔جب میری نگاہ اس کی فہرست پر پڑی تو دیکھا کہ اس میں عالم اسلام کی مشہور دینی درسگاہ ’’ جامعہ امام ابن تیمیہ ، مدینۃ السلام ‘‘ چندن بارہ کے مؤسس ، علامہ عبد العزیز بن باز اسلامک سینٹر ، بہار اور جمعیۃ الامام ابن تیمیۃ التعلیمیۃ الخیریۃ ، بہار کے بانی ، درجنوں کتابوں کے مؤلف ، مصنف اور مترجم ، مفسر قرآن ( تیسر الرحمٰن لبیان القرآن ) ، سیرت نگار ( الصادق الامین ) ، جماعت اہل حدیث کے معروف و ممتاز عالم دین ، سینکڑوں تیمیوں کے مربی و محسن علامہ ڈاکٹر محمد لقمان السلفی / رحمۃ اللّٰہ علیہ کی کتاب " القراءۃ العربیۃ " سے ایک سبق (Chapter ) " ظرف و ظرفاء " ، حل لغات ، تمرین اور ان کی مختصر سوانح حیات بھی اس میں شامل ہیں۔انہیں دیکھ اور پڑھ کر مجھے واقعی بہت خوشی مل رہی ہے۔یہاں ان تحریروں کو شیئر کررہا ہوں تاکہ مدارس اور اسکول و کالج کے وہ طلباء اور طالبات جن کے پاس یہ کتاب نہیں ہے ان سے استفادہ کر سکیں۔
ہمارے مربی و محسن دکتور محمد لقمان السلفی رحمتہ اللہ علیہ کا شمار اردو اور عربی دونوں زبانوں کے بڑے ادیبوں میں ہوتا ہے۔ عربی ادب میں ان کی کتاب " القراءۃ العربیۃ " ہندوستان اور سعودی عرب میں کافی مشہور و مقبول ہے۔ کئی مدراس کے نصاب تعلیم میں بھی شامل ہے۔اب وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں ، بس ان کی یاد گاریں ( ادارے اور کتابیں ) ہیں جو ہم سب کے لیے بیش قیمتی اثاثہ اور سرمایہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ ان کی دعوتی ، اصلاحی ، تعلیمی ، تالیفی، تصنیفی ، سماجی ، رفاہی اور فلاحی تمام خدمات کو ان کی نجات کا ذریعہ بنائے ، آمین!


امید کہ آپ سب کو یہ پوسٹ پسند آیا ہوگا ۔ میرے بلاگ میں تشریف لانے اور بیش قیمتی وقت نکال کر میرے پوسٹ کو پڑھنے کے لئے بیحد شکریہ

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!