My diary game

in blurtpak •  2 days ago 

IMG_20221014_121744.jpg

السلام وعلیکم محترم دوستوں

اللّٰہ پاک کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے آج کی پوسٹ میرے لیے اور میری پوری فیملی کے لیے بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس پوسٹ میں میرے سب سے بڑے بھائی ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد آصف خان کا بڑا بڑا رول ھے انہوں نے اپنی زندگی کے پینتیس سال اور دو ماہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں بطور ایس ڈی او کے سرف کیے انہوں نے بطور ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں اپنی ڈیوٹی مخلص طریقے سے سر انجام دی اور ساری سروس میں کوئی بھی محکمہ کے آدمی سے کبھی بھی بدزبانی نہیں کی کبھی کسی کو برا بھلا نہیں کہا جہاں تک ممکن ہو سکتا تھا اپنے سینیئرز اور اپنے جونیئرز کو ساتھ لے کر چلے اور بہت ایمانداری سے اپنی سروس مکمل کی
پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میانوالی میں نہیں بلکہ سرگودھا ڈویژن میں ان کے نام کو سنہری حروف میں لکھا گیا اور ان کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں ایک الوداعی پارٹی کی تقریب رونماء کی گئی جس میں سرگودھا لاہور فیصل آباد اور میانوالی سے تعلق رکھنے والے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تمام آفیسرز نے بھرپور شرکت کی
محکمہ کی طرف سے دی جانے والی یہ الوداعی پارٹی ڈسٹرکٹ میانوالی کی یہ پہلی پارٹی تھی جو کسی آفیسر کے ریٹائرڈ ھونے پر دی گئی یہ ھمارے خاندان کے لیے بہت اہم اور یادگار رات تھی اور اللّٰہ پاک کی بہت بڑی کرم نوازی تھی جس نے ھمارے بھائی کو یہ عزت بخشی ۔
IMG_20221014_121735.jpg

IMG_20221014_121727.jpg

IMG_20221014_121716.jpg

IMG_20221014_121624.jpg

IMG_20221014_121617.jpg

IMG_20221014_121609.jpg

IMG_20221014_121602.jpg

IMG_20221014_121554.jpg

راج محل ریسٹورنٹ

اس خوبصورت اور دلکش پارٹی کا انعقاد میانوالی کے سب سے بڑے راج محل ریسٹورنٹ میں کیا گیا
اس خوبصورت پارٹی میں تقریباً ڈیڑھ سو افراد کے لیے جگہ بنائی گئی تھی اور ساتھ میں میوزک پروگرام بھی تھا جس میں پاکستانی سنگر ارسلان خان نیازی نے اپنے سروں کے جادو جگائے اور محفل کا رنگ اس طرح جمایا کہ سب آفیسرز بھنگڑے ڈالتے ہوئے میدان میں آگئے بہت حسین اور نہ بھول پانے والی رات تھی ھمارے بھائی صاحب کو
بہت سارے انعامات سے نوازا گیا کیونکہ انجینئرنگ کے شعبے میں اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے محکمے میں بھائی صاحب سب سے آگے تھے اور اتنی خوبصورتی سے اور ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے تھے کہ پوری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اس طرح کی الوداعی پارٹی دینے پر مجبور ھو گئی جس وقت بھائی صاحب کو انعامات دئیے جا رہے تھے سب کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے کیونکہ اتنے بڑے آفسیر کو الوداع کرنا کوئی معمولی بات نہیں تھی کیونکہ پینتیس سال دو ماہ اس محکمے میں وقت گزارا
انعامات دینے کے ساتھ ساتھ پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے اور ساتھ میں گلوکار ارسلان نیازی نے گانے بھی چلتے رہے اور کھانے کا بہت عالیشان انتظام کیا گیا تھا کھانے میں چکن پیس چکن بریانی مٹن کسٹرڈ ڈرنگ سبز چائے بیف کا سالن اور مٹن پیس اور سلاد وغیرہ شامل تھے الحمدللہ یہ تمام تقریبات بہت پرامن اور شاندار طریقے سے اپنے انجام تک پہنچیں
IMG20221013233033.jpg

IMG20221013232532.jpg

IMG20221013232524.jpg

IMG20221013232517.jpg

IMG20221013232515.jpg

IMG20221013232511.jpg

پروقار تقریب

اس تقریب کی سب سے اہم اور یادگار تقریب انعامات کی تقسیم تھی جس میں ضلع لاہور ضلع فیصل آباد ضلع سرگودھا ضلع میانوالی کے تمام آفسیرز نے بہت سے گفت اور بہت سے انعامات دئیے اچھی کارکردگی پر اور پرامن سروس مکمل کرنے پر ھمارے بھائی کو پانچ لاکھ روپے کا نقد انعام دیا گیا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے علاؤہ ان تمام اضلاع کے ٹھیکیداروں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بھائی صاحب کو انعامات دئیے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا رات کے ساڑھے بارہ بج چکے تھے لیکن کوئی بھی شخص اس تقریب کو ادھورا چھوڑ کر گھر جانے کو تیار نہیں تھا سب سے بہت زیادہ انجوائے کیا اور آخر میں رات کو ڈیڑھ بجے تقریب ختم ھوئی اور اس کے بعد کھانا کھایا امید ہے آپ کو آج کی پرکشش پوسٹ اور فوٹو گرافی بہت پسند آئی ھوگی دعاؤں میں یاد رکھنا اللّٰہ حافظ ۔
IMG-20221015-WA0010.jpg

IMG-20221015-WA0009.jpg

IMG-20221015-WA0006.jpg

IMG-20221015-WA0007.jpg

IMG-20221015-WA0008.jpg

Screenshot_2022-10-18-15-18-04-16.png

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!
Sort Order:  
  ·  2 days ago  ·  

Mashallah Nice to see