السلام وعلیکم
صبح کا وقت
سب سے پہلے تمام دوستوں کو میری طرف سے سلام میں آپ کے سامنے آج کی ایکٹیویٹی پیش کرنے کے لئے حاضر ہوا ہوں پانچ بجے اٹھنے کے بعد میں نے غسل کیا غسل کرنے کے بعد میں نماز کے لئے چل پڑا مسجد میں پہنچا وہاں پر باجماعت نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد میں نے قرآن خوانی کی اور پھر میں واک کرنے کے لئے نکل گیا میں نے آدھے گھنٹہ واک کی اور قبرستان میں فاتحہ خوانی کی اور پھر واک کرنے کے بعد میں گھر واپس آ گیا اور گھر پر میں نے ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں نے روایتی دستار پہنی اور خوبصورت سیلفیاں بھی لیں اور اس کے بعد میں نے ایک جنازے میں شریک ہونا تھا جو کہ 9 بجے تھا میں نے وضو کیا اور جنازہ گاہ کی جانب چلا گیا وہاں پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے کیونکہ وہ جنازہ ہمارے علاقے کے ایک نامور شخصیت کا تھا جو کہ ایک حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے اور ان کے گھر تین لوگ اور بھی تھے جو جاں بحق ہوئے تھے ان سب کی نمازِ جنازہ ایک ہی وقت میں ادا کی گئی
دوپہر کا وقت
جب ان سب کا جنازہ ادا ہو چکا تو ہم ان کی میتوں کو دفن کرنے کے لئے چلے گئے اور ان کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا پھر میں واپس ان کے گھر پر پہنچ گیا اور ان کے والد سے ان کی تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور پھر ان سے اجازت لی اور گھر واپس چلا آیا اور گھر پہنچ کر میں نے دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی کی صفائی کرنے کے بعد میں نے کپڑوں کی کٹائی کی اور پھر میں سلائی کرنے میں مصروف ہوگیا اور دن کے بارہ بجے تک میں نے کپڑوں کی سلائی کی اور پھر میں دکان بند کر کے گھر واپس آ گیا اور گھر پہنچا تو کھانا تیار ہو چکا تھا میں نے کھانا کھایا اور پھر کچھ دیر آرام کیا
شام کا وقت
اور اس کے بعد میں ظہر کی نماز ادا کرنے کے لئے چلا گیا مسجد میں میں نے نماز ادا کی اور پھر میں گھر واپس آ گیا اور چاۓ کا ایک کپ پیا اور دوبارہ میں دکان کی طرف چلا گیا وہاں پر میں نے سورج غروب ہونے تک کام کیا اور شام کے وقت میں نے دکان بند کر دی اور پھر میں گھر چلا آیا گھر پہنچ کر میں نے آج کی ڈائری تحریر کی جو میں آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں امید ہے آپ کو ضرور اچھی لگے گی