صبح کا وقت
السلام وعلیکم دوستو امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے میں آپ کو اپنی آج کی مصروفیات کے بارے میں کچھ بتانا چاہتا ہوں میں صبح سویرے اٹھ کر نماز ادا کرنے مسجد میں پہنچا وہاں پر میں نماز ادا کرنے کے بعد قرآن مجید کی تلاوت کی اور پھر واک کے لیے نکل گیا میں واک کے دوران قبرستان میں پہنچ کر فاتحہ خوانی کی اور پھر میں واک کرنے کے لیے چلا گیا گرمی بہت زیادہ تھی اس کے بعد میں نے کچھ دیر واک کی اور میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا جب میں گھر پہنچا تو میں نے کچھ دیر آرام کیا اس کے بعد میں نہایا اور اس کے بعد میں نے بیگم سے ناشتہ لانے کو کہا تو اسے نے مجھے ناشتہ دیا ناشتہ کرنے کے بعد میں نے اپنے باغیچہ میں موجود پھولوں کی کچھ تصاویر لیں اور پھر میں جانوروں کے لئے چارہ کٹائی کر کے گھر لے آیا اور اسے جانورں کو ڈال دیا اس کے بعد میں نے اپنی دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی کرنے میں مصروف ہوگیا
دوپہر سے شام تک
جب میں نے صفائی مکمل کر لی تو میں نے 2 جوڑے کٹائی کیے اور اس کے بعد میں سلائی کرنے میں مصروف ہو گیا اور 12 بجے تک میں نے سلائی کا کام مکمل کیا اور اس کے بعد دکان بند کر دی اور کچھ دیر کے لیے گھر چلا آیا گھر پر کھانا تیار ہوگیا تھا میں نے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور کچھ دیر میں نے اپنا موبائل کا ڈیٹا آن کیا اور پھر میں نے اپنی آئ ڈی لاگ ان کی اور کچھ فالورز کو کمنٹ کیے اور پھر سو گیا
جب میری آنکھ کھلی تو 2 بج رہے تھے میں نے اٹھ کر غسل کیا اور ظہر کی نماز ادا کرنے کے لیے میں نے وضو کیا اور ظہرکی نماز ادا کر نے کے لیے مسجد میں چلا گیا وہاں پر میں نے کی نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد میں گھر واپس پہنچ گیا میں نے بیگم سے دودھ پلانے کا کہا اس نے ایک گلاس دودھ پیش کیا میں نے دودھ پینے کے بعد اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کا شکر ادا کیا اور اس کے بعد میں کام میں مصروف ہو گیا شام سے پہلے میں نے کام مکمل کر لیا اور دکان بند کر دی اور اپنی آج کی ڈائری لکھنے میں مصروف ہو گیا امید ہے آپ کو میری مصروفیات پسند آئی ہوگی