Hello friends, by the grace of Allah Almighty, you will all be well. I would like to share with you some of my busy schedule today. I got up at 4:30 am as usual and got up, took a bath, performed ablutions and prayed. I went to the mosque to pray in congregation and after praying I started reciting tasbeehat and after a while I finished the tasbeehat and went out of the mosque and I went for a walk. The weather was very good. There were light clouds in the sky. It was a beautiful scene. I took some pictures and while walking I reached the graveyard. There I prayed at the graves of my ancestors and then I went for a walk. went | اسلام علیکم دوستو اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ سب خیریت سے ہوں گے میں آپ لوگوں کے ساتھ اپنی آج کی کجھ مصروفیات شیئر کرنا چاہتا ہوں کہ میں حسب معمول صبح 4:30 بجے اٹھا اور اٹھ کر نہایا نہانے کے بعد وضو کیا اور نماز ادا کرنے کے لیے مسجد کی طرف روانہ ہو گیا وہاں پر باجماعت نماز ادا کی اور نماز ادا کرنے کے بعد میں تسبیحات پڑھنے میں مصروف ہو گیا اور تھوڑی دیر کے بعد میں نے تسبیحات ختم کی اور مسجد سے باہر نکلا اور میں واک کرنے کے لیے چلا گیا موسم بہت اچھا تھا آسمان پر ہلکے ہلکے بادل موجود تھے بہت خوبصورت منظر تھا میں نے کچھ تصاویر لیں اور واک کرتے کرتے میں قبرستان میں جا پہنچا وہاں پر میں نے اپنے آباؤاجداد کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھر میں واک کرنے کے لیے چلا گیا |
---|
![]() | واک کے دوران میں نے چند تصاویر لیں اس کے بعد میں نے کچھ دیر واک کی اور میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا میں ابھی گھر کی طرف آ رہا تھا کہ مجھے ٹربائن والے نے فون پر کال کرکے بتایا کہ آج اگر آپ نے پانی لگانا ہے تو میں آپ کی طرف ٹربائن چلا دیتا ہوں آپ پانی لگا لیں میں نے اسے کہا کہ آپ بے شک ایک گھنٹہ کے بعد ٹربائن چلا دیں کیونکہ میں نے اپنی فصل کو پانی لگانا ہے اور میں جلدی سے گھر پہنچا تھا کہ میں ناشتہ کر سکوں جب میں گھر پہنچا تو میں نے کچھ دیر آرام کیا مجھے پسینہ بہت زیادہ آیا ہوا تھا میں نے پنکھا آن کیا اور پسینہ خشک کیا جب پسینہ خشک ہو گیا تو میں نہایا اور اس کے بعد میں نے بیگم سے ناشتہ لانے کو کہا تو اسے نے مجھے ناشتہ دیا ناشتہ کرنے کے بعد میں جانوروں کے لئے چارہ کاٹ کر گھر لے آیا اور اسے جانورں کو ڈال دیا |
---|
![]() | اس کے بعد میں نے ٹربائن والے کو فون پر کال کرکے بتایا کہ اب وہ ٹربائن چلا دیں میں بالکل تیار ہوں اس نے ٹربائن چلا دیں اور میں پانی لگانے میں مصروف ہو گیا تقریبا تین گھنٹے تک پانی لگاتا رہا جب بارہ بجنے لگے تو میں نے ٹربائن والے کو دوبارہ کال کی کہ میں نے پانی لگا لیا ہے اور اب ٹربائن بند کر دیں اس نے میرا شکریہ ادا کیا اور ٹربائن بند کر دی میں بھی گھر واپس پہنچ گیا |
---|
![]() | جب میں گھر پہنچا تو اس وقت کھانا تیار ہو رہا تھا میں زیادہ تھکا ہوا تھا میں نے کچھ دیر آرام کیا اور اس کے بعد جب کھانا تیار ہوگیا تو میں نے تمام گھر والوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور پھر میں ڈائری رپورٹ تیار کرنے میں مصروف ہو گیا جو کہ آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں مجھے امید ہے کہ آپ کو میری آج کی مصروفیات پسند آئی ہوگی زندگی اب میں آپ لوگوں سے اجازت چاہتا ہوں اللہ تعالی آپ سب کا حامی و ناصر ہو |
---|
I am very thankful for my dear sir ❤️