السلامُ علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔
آج میں آپ کو وضو کے بارے میں بتاؤں گی کہ اسکے کیا کیا فوائد ہیں۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللّٰہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ:
جب مسلمان وضو کے دوران اپنا چہرہ دھوتا ہے تو اسکے چہرے سے وہ تمام گناہ جھڑ جاتے ہیں جو اُسکی آنکھوں نے کیے تھے۔
اس حدیث شریف میں جس طرح چہرے کا ذکر کیا گیا ہے ویسے اگر ہاتھ دھوئے وضو میں تو جو ہاتھ سے گناہ کیے ہے، وہ جھڑ جاتے ہیں۔
وضو سے صغیرہ گناہ یعنی چھوٹے گناہ معاف ہوتے ہیں، مثلاً اگر پاؤں کے ذریعے کوئی گناہ کیا یعنی کہیں چل کر گئے بری جگہ پر، یا پھر کسی غلط مقصد سے چوری وغیرہ کرنے کے مقصد سے تو پاؤں کے گناہ معاف ہو جائیں گے۔
وضو ہے نماز سے پہلے کرنا چاہیے، یا پھر قرآن پڑھے تب بھی وضو ضروری ہے۔
نماز کی کنجی پاکی ہے، یہاں پر پاکی سے مراد وضو ہے۔
وضو کرنے سے ظاہری صفائی بھی ہوتی ہے، کیونکہ اس منہ ہاتھ پاؤں ہمیشہ صاف رہیں گے اگر پانچوں وقت وضو کریں گے تو اور گناہ بھی معاف ہو جائیں گے، سونے سے پہلے وضو کرکے سونا چاہیے۔
نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میری اُمت کو قیامت کے دن اس طرح بلایا جائے گا کہ اُن کی پیشانیاں اور پاؤں وضو کی وجہ سے چمک رہے ہونگے۔
ایک اور حدیث شریف میں ہے کہ جو آدمی وضو کرے، اور وہ اچھی طرح وضو کرے، پھر وہ نماز پڑھے تو اسکے وہ گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں جو اس نماز اور اگلی نماز کے درمیان ہوں گے۔
وضو کرنے کا طریقہ یہ ہے۔
بِسمِ اللّٰہِ پڑھنا، نیت کرنا، اور پہلے دونوں ہاتھ گٹوں تک دھونا، پھر تین بار کلی کرنا، ناک میں پانی ڈالنا، منہ دھونا، پہلے داہنا ہاتھ کہُنی تک دھونا تین بار، پھر بایاں ہاتھ دھونا، ایک بار سر کا مسح کرنا، کانوں کا مسح کرنا، اور گردن کا مسح کرنا، اُسکے بعد دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھونا، پہلے داہنا پاؤں پھر بایاں تین بار۔
اللّٰہ تعالیٰ ہم سبکو ہمیشہ باوضو رہنے توفیق بخشے۔
آمین۔
شکریہ۔۔
Congratulations! This post has been upvoted by the @blurtcurator communal account,
You can request a vote every 12 hours from the #getupvote channel in the official Blurt Discord.Don't wait to join ,lots of good stuff happening there.