Assalamu alaikum wa Rahmatullah.
Takbbur Allah ko napasnd he.
Jahannam Allah taala ne mutakbbir(ghanmd krne wala) se bhr di.
Mutakbbir vo insan he jo dusron pr apni badayi jatye, apne ap ko bada smjhe, or dusronn ko chota smjhe, apne apko azeem smjhe, or dusron ko haqeer smjhe.
Or Allah taala ko ye takbbur or badayi ek lmhe ke liye bhi pasand nhi.
Ek rawayt me he ki Allah taala ne farmaya badayi meri chadr he, meri sift he, Allahu akbr, Allah bada he, jo insan mjh se is chadr me jhagra krega, me usko aag me dal dunga.
Haqiqat me ye takbbur jahnnam ki trf le jane wala aml he Allah taala apni rehmt se is gunah se bchaye.
Aameen.
Or ye itna sakht gunah he ki ye ummul amraz he, yani gunah ki jar he.
Is takbbur se na jane kitne gunah niklte he, ek bar jb insan kr dil me takbbur aagya, or apni badayi ka khyal aagya to uske bad vo insan ko trh trh ke gunaho me shamil krdeta he.
Mutakbbir ki misal ye he.
Arbi zban ki ek badi ajeeb or hakimana misal he.
Jiska trjuma ye he ki mutakbbir ki misal us shakhs ke jesi he jo pahar ki choti pr khara ho, or vo unchayi me hone ki wajh se dusron ko chota smjhta he, or dusre usko chota smjhte he, to mutakbbir jb kbhi vo dusre pr nigah dale ga to uske dil me dusro ki haqart nzr aayegi.
Or kisi bhi momin kr upr, momin to dur ki bat he, kafir ke upr bhi haqart ki nigah dalna gunah kabira he.
Ab jo insan mutakbbir hoga vo dusro ko haqart ki nzr se dekhega.
Or jitne insano ko haqart ko nzr se dekhega, utne hi gunah kabira uske nama amal me brhte jayenge.
Phir mutakbbir jb dusro se bat krega to ese andaz me bat krega jis se dusre ka dil tutega.
Or kisi muslman ka dil torna bhi gunah he.
Allah taala hmari hifazt farmaye.
Aameen.
Shukriya..
السلامُ علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔
تکبر اللّٰہ کو ناپسند ہے۔
جہنّم اللّٰہ تعالیٰ نے متکبرین سے بھر دی۔
متکبر وہ شخص ہے جو دوسروں پر اپنی بڑائی جتائے، اپنے آپ کو بڑا سمجھے، اور دوسروں کو چھوٹا سمجھے، اپنے آپ کو عظیم سمجھے، اور دوسروں کو حقیر سمجھے۔
اور اللّٰہ تعالیٰ کو یہ تکبر اور بڑائی ایک لمحے کے لئے بھی پسند نہیں۔
ایک روایت میں ہے کہ بڑائی درحقیقت میری چادر ہے، میری صفت ہے، اللّٰہ اکبر، اللّٰہ بڑا ہے جو شخص مجھ سے اس چادر میں جھگڑا کرے گا، میں اس کو آگ میں ڈال دوں گا۔
حقیقت میں یہ تکبر جہنم کی طرف لے جانے والا عمل ہے اللّٰہ تعالیٰ اپنی رحمت سے اس گناہ سے بچائے۔
آمین۔
اور یہ اتنا شدید گناہ ہے کہ یہ ام الامراض ہے، گناہوں کی جڑ ہے۔
اس ایک تکبر سے نہ جانے کتنے گناہ نکلتے ہیں، ایک مرتبہ جب انسان کے دل میں تکبر آگیا، اور اپنی بڑائی کا خیال آگیا تو اس کے بعد وہ انسان کو طرح طرح کے گناہوں میں مبتلا کر دیتا ہے۔
متکبر کی مثال ۔
عربی زبان کی ایک بڑی عجیب اور حکیمانہ مثل ہے۔
جسکا ترجمہ یہ ہے کہ متکبر
کی مثال اس شخص کے جیسی ہے جو پہاڑ کی چوٹی پر کھڑا ہو، اور وہ بلند ہونے کی وجہ سے دوسروں کو چھوٹا سمجھتا ہے، اور دوسرے اسکو چھوٹا سمجھتے ہیں، تو متکبر جب کبھی وہ دوسرے پر نگاہ ڈالے گا تو اسکے دل میں دوسروں کی حقارت آئے گی۔
اور کسی بھی مومن کے اوپر، مومن تو دور کی بات ہے، کافر کے اوپر بھی حقارت کی نگاہ ڈالنا گناہ کبیرہ ہے۔
اب جو شخص متکبر ہوگا وہ دوسروں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھے گا۔
اور جتنے انسانوں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھے گا، اتنے ہی گناہ کبیرہ اُسکے نامہ اعمال میں بڑھتے جائینگے۔
پھر متکبر جب دوسروں سے بات کرے گا تو ایسے کرخت انداز میں بات کرے گا جس سے دوسرے کا دل ٹوٹے۔
اور کسی مسلمان کا دل توڑنا بھی گناہ ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ ہماری حفاظت فرمائے۔
آمین۔
شکریہ۔۔