(سنتوں پر عمل کرنا مت بھولو)

in blurtindia •  4 years ago 

a7e1d9026a9ba9c63d4c6a465ad6f5a6_20201024223554503.jpg

السلامُ علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔

(اِن احمقوں کی وجہ سے سنت چھوڑ دوں؟)

،حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللّٰہ عنہ، فاتح ایران

جب ایران میں کسریٰ پر حملہ کیا گیا تو اس نے
، مذاکرات کے لئے آپ کو اپنے دربار میں بلایا
آپ وہاں تشریف لے گئے۔

جب وہاں پہنچے تو تواضع کے طور پر پہلے ان کے
، سامنے کھانا لاکر رکھا گیا
چنانچہ آپ نے کھانا شروع کیا
کھانے کے دوران آپ کے ہاتھ سے نوالہ نیچے گر گیا۔

حضور کی یہ تعلیم ہے کہ اگر نوالہ نیچے گر جائے
، تو اس کو ضائع نہ کرو، وہ اللّٰہ کا رزق ہے

اور یہ معلوم نہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ نے رزق کے کون سے حصّے
، میں برکت رکھی

اس لئے اس نوالے کی ناقدری نہ کرو، بلکہ اس کو
، اُٹھا لو

اگر اس کے اوپر کچھ مٹّی لگ گئی ہے تو اس کو
، صاف کرلو
اور پھر کھا لو۔

چنانچہ جب نوالہ نیچے گرا تو حضرت حذیفہ
، رضی اللّٰہ عنہ کو یہ حدیث یاد آگئی
اور آپ نے اس نوالے اٹھانے کے لئے نیچے ہاتھ بڑھایا

آپ کے برابر ایک صاحب بیٹھے تھے انہوں نے آپ کو کہُنی مار کر اشارہ کیا کہ یہ کیا کر رہے ہو۔

یہ تو دنیا کے سپر طاقت کسریٰ کا دربار ہے۔

اگر تم اس دربار میں زمین پر گرا ہوا نوالہ اٹھا کر کھاؤ گے تو ان لوگوں کے ذہنوں میں تمہاری وقعت
، نہیں رہے گی

اور یہ سمجھیں گے کہ یہ بڑے ندیدہ قسم کے لوگ
، ہیں

اس لئے یہ نوالہ اُٹھا کر کھانے کا موقع نہیں ہے، آج اس کو چھوڑ دو۔

جواب میں حضرت حذیفہ رضی اللّٰہ عنہ نے یہ جملہ ارشاد فرمایا کہ: کیا احمقوں کی وجہ سے سرکار دو عالمﷺ کی سنّت چھوڑ دوں؟

چاہے یہ اچھا سمجھیں، یا برا سمجھیں ، عزت
، کریں، یا ذلت کریں،یا مذاق اڑائیں
لیکن ہم سرکار دو عالمﷺ کی سنّت نہیں چھوڑ سکتے۔

عزت انہوں نے ہی کرائی، اور ایسی عزت کرائی کہ ایک طرف تو سُنت پر عمل کرتے ہوئے نوالہ اٹھا کر
، کھایا

تو دوسری طرف ایران کے وہ کج کلاہ جو غرور کے
، مجسمے بنے ہوئے تھے

اُن کا غرور ایسا خاک میں ملایا کہ حضور
اقدسﷺ نے فرما دیا کہ: جس دن کسریٰ ہلاک ہوا
اس کے بعد کوئی کسریٰ نہیں ہے، دنیا سے اس کا
نام و نشان مٹ گیا۔

شکریہ۔۔۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!
Sort Order:  

Congratulations! This post has been upvoted by the @blurtcurator communal account,
You can request a vote every 12 hours from the #getupvote channel in the official Blurt Discord.Don't wait to join ,lots of good stuff happening there.