(شوہر سے طلاق طلب کرنے کا عجیب واقعہ) Shohar se talaq talab krne ka ajeeb waqiya.

in blurtindia •  4 years ago 

97b435e5ab12aa27103137b5fffab531.jpg

السلامُ علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔

(شوہر سے طلاق طلب کرنے کا عجیب واقعہ)

صحابہ کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین کی اس بات پر بڑی نظر ہوتی تھی کہ ہمارے اوپر غم اور پریشانیاں آرہی ہیں یا نہیں۔

وہ اس کو اللّٰہ تعالیٰ کی محبّت کی علامت سمجھتے تھے، بھوک اور فاقہ آتا تھا تو وہ خوش ہوتے تھے کہ فاقے وہ نعمتیں ہیں جو پروردگار عالم اپنے پیاروں کو عطا کرتے ہیں۔

غم اور پریشانی پر خوش ہوتے تھے کہ جو
پروردگار نے ہمیں اپنا سمجھا ہے۔
اس لئے یہ پریشانی بھیجی ہے۔

ایک صحابیہ رضی اللّٰہ عنہا کا واقعہ ہے کہ گھر کے اندر لیٹی ہوئی تھیں۔

شوہر نے کہا کہ میرے لئے پانی لادیں۔
وہ گئیں اور پانی کا پیالہ لے کر آگئیں۔

مگر رات کا وقت تھا شوہر کو نیند آگئی۔

اب یہ خُدا کی بندی پانی کا پیالہ لے کر انتظار میں کھڑی رہی کہ شوہر کی آنکھ کھلے گی تو میں انہیں پانی کا پیالہ پیش کر دونگی۔

جب صبح کا وقت ہونے لگا اُن کی آنکھ کھلی۔

انہوں نے دیکھا کہ بیوی پیالہ لے کر اُن کے انتظار میں کھڑی ہے۔

یہ دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔

کہنے لگے، اچھا! میں آپ سے اتنا خوش ہوں کہ آج جو بھی مطالبہ کروگی میں آپکے لئے اس مطالبے کو پورا کر دونگا۔

انہوں نے کہا! اچھا، پھر میرا مطالبہ یہ ہے کہ آپ مجھے طلاق دے دیجئے۔

اب پریشان ہوئے کہ اتنی محبّت کرنے والی، اتنی خدمت والی، اتنی وفادار، اتنی نیک بیوی طلاق کا مطالبہ کر رہی ہے۔

اور قول بھی دے بیٹھا ہوں۔

پوچھنے لگے کہ طلاق کیوں چاہتی ہیں؟

انہوں نے کہا کہ آپ نے خود کہا ہے کہ جو مطالبہ کریں گی میں پورا کرونگا۔

اب اپنے قول کو نبھائے اور مجھے طلاق دے دیجئے۔

فرمانے لگے، صبح کو ہم نبی کریمﷺ کے پاس جائینگے اور اپنا مسئلہ پیش کریں گے۔
فجر کے بعد چل پڑے۔

ابھی راستے میں جا رہے تھے کہ شوہر کا پاؤں کسی پتھر سے اٹکا اور وہ نیچے گر گیا۔

اُن کے بدن سے کچھ خون نکلا۔

بیوی نے فوراً دوپٹہ پھاڑا اور اس کا زخم صاف کر کے پٹی باندھی اور کہنے لگیں کہ چلو گھر واپس چلتے ہیں۔

کہنے لگے کیوں مسئلہ نہیں پوچھنا؟

کہنے لگیں کہ نہیں مسئلہ پوچھنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب مجھے آپ سے طلاق لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

وہ کہنے لگے،یہ کیا بات ہوئی، طلاق مانگی تھی تو
، بھی مجھے سمجھ نہیں آئی
،جب مطالبہ چھوڑ دیا تو بھی سمجھ نہیں آ رہی

اصل بات کیا ہے؟

بیوی نے کہا، گھر چلیں وہاں بتاؤنگی۔

جب گھر پہنچے تو شوہر نے بیٹھتے ہی کہا کہ
، بتائیں

اصل بات کیا تھی؟

کہنے لگی، کہ آپ نے ہی تو نبی اکرمﷺ کی حدیث سنائی تھی کہ جب اللّٰہ تعالٰی کسی سے محبّت کرتے ہیں تو پریشانیاں اس کی طرف یوں دوڑتی ہیں جس طرح پانی اونچی جگہ سے نیچی جگہ کی طرف جاتا ہے۔

میں آپ کی بیوی ہوں، کتنا عرصہ آپ کے ساتھ گزار چکی ہوں میں نے آپ کے گھر میں دولت دیکھی، سکھ دیکھا، آرام دیکھا، خوشیاں دیکھیں مگر میں نے آپ کے گھر میں کبھی غم اور پریشانی نہیں دیکھی۔

میرے دل میں خیال پیدا ہوا کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ کے دل میں نفاق ہو جس کی وجہ سے ہمارے ساتھ اللّٰہ تعالیٰ کا برتاؤ اپنے پیاروں جیسا نہیں ہے۔

اس لئے میں نے کہا کہ میرے آقاﷺ کی حدیث سچی ہے میں جو کچھ دیکھ رہی ہوں یہ غلط ہوسکتا ہے۔

لہٰذا میں نے چاہا کہ آپ سے طلاق لے لوں۔

لیکن جب راستے میں جاتے ہوئے آپ کو زخم لگا،
پریشانی آئی تو فوراً سمجھ لیا کہ آپ کے ایمان میں کسی قسم کا شک نہیں کیا جا سکتا۔

اب میں ساری زندگی آپ کی بیوی بن کر آپ کی خدمت کروں گی۔

شکریہ۔۔

(Shohar se talaq talab krne ka ajeeb waqiya)

Sahaba kram R.A ki is bat pr badi nzr hoti thi ki hmare upr ghm or preshaniya aa rhi he ya nhi.

vo is ko Alla taala ki mohabbat ki alamt smjhte the, bhuk or faka aata tha to vo khush hote the ki fake vo neymate he jo khuda apne pyaro ko ata krte he.

Ghm or preshani pr khush hote the ki jo khuda ne hme apna smjha he.
Is liye ye preshani bheji he.

Ek sahabiya R.A ka waqiya he ki ghr ke andr leti huyi thi.

Shohar ne kaha ki mere liye pani lao.

Vo gyi or pani ka pyala le kr aagyi.

Mgr rat ka wqt tha shohar ko nind aagyi.

Ab ye khuda ki bandi pani ka pyala lekr intezar me khari rhi ki shohar ki aankh khulegi to me unhe pani ka pyala dungi.
Jb subah ka wqt hone lga unki aankh khuli.

Unhone dekha ki biwi pyala lekr unke intezar me khari he.
Ye dekh kr vo bahut khush huye.

Kehne lge, Achha ! me apse itna khush hu ki aaj jo bhi mutalba krogi me apke liye is mutalbe ko pura krdunga.

Unhone ne kaha! achha fr mera mutalba ye he ki ap mjhe talaq de dijiye.

Ab preshan huye ki itni mohabbat krne wali, itni khidmat wali, itni wafadar, itni nek biwi talaq ka mutalba kr rhi he.

Or zuban bhi de betha hu.

Puchhne lge ke talaq kyu chahti he?

Unhone kaha ki apne khud kaha he ki jo mutalba krengi me pura krunga.

Ab apni bat ko nibhaye or mjhetalaq de dijiye.
farmane lge, subah ko hm Huzur S.A.W ke pas jayenge or apna msla pesh krenge.

Fajar ke bad dono chl pre.

Abhi raste me ja rhe the ki shohar ka per kisi pathhr se atka or vo niche gir gye.

Unke bdn me kch khoon nikla.

Biwi ne forn dopatta phara or uska zakhm saf krke patti bandhi or kehne lgi ki chlo ghr waps chlte he.

Kehne lge kyu msla nhi puchhna?

Kehne lgi ki nhi msla puchhne ki zrurt nhi kyuki ab mjhe apse talaq lene ki zrurt nhi he

Vo kehne lge, ye kya bat huyi, talaq mangi thi to bhi mjhe smjh nhi aayi,
Jb mutalba chor dya to bhi smjh nhi aa rhi he,

Asl bat kya he?

Biwi ne kaha, ghr chle vha btaungi.

Jb ghr pahunche to shohar ne beth te hi kaha ki btaye,
kya bat thi?

Kehne lgi, ki apne hi to Nabi akram S.A.W ki hadees sunayi thi ki jb Allah taala kisi se mohabbat krte he to preshaniya uski trf yun dorti jis trh pani unchi jgh se nichi jgh ki trf jata he.

Me apki biwi hu, kitna arsa apke sath guzar chuki hu me ne apke ghr me daulat dekhi, sukh dekha, aram dekha, khushiya dekhi mgr me ne apke ghr me kbhi ghm or preshani nhi dekhi.

Mere dil me khyal aaya ki kahi esa to nhi ki apke dil me nefak ho jiski wajh se hmare sath Allah taala ka brtao apne pyaro jesa nhi he.

Is liye me ne kaha mere Aaqa Mohammad S.A.W ki hadees schi he me jo kch dekh rhi hu ye glt ho skta he.

Lehaza me ne chaha ki apse talaq lelu.
Lekin jb raste me jate huye apko zakham lga,

Preshani aayi to forn smjh liya ki apke iman me kisi kism ka shak nhi kya ja skta.
Ab meri sari zindagi apki biwi bn kr apki khidmat krungi.

Shukriya..

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!
Sort Order:  

Congratulations! This post has been upvoted by the @blurtcurator communal account,
You can request a vote every 12 hours from the #getupvote channel in the official Blurt Discord.Don't wait to join ,lots of good stuff happening there.