السلامُ علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔
(قرآن مجید کی محبّت)
کتابوں میں لکھا ہے کہ ایک نوجوان تھا، حافظِ قران تھا، حافظِ حدیث تھا، اللّٰہ ربّ العزت کی اس پر خاص رحمت تھی۔
جب اُسکا نکاح ہوگیا تو اپنی بیوی سے ملاقات کے لئے کمرے میں پہنچا اس وقت کی سنت یہ ہے کہ دو رکعت نفل پڑھے جائیں، مرد بھی پڑھے، بیوی بھی
، پڑھے
تاکہ اپنی زندگی کی ابتداء اللّٰہ سے مدد مانگ کر
، کی جائے
چنانچہ بیوی نے تو نفل جلدی سے پڑھ لئے اور یہ نوجوان جو نفل پڑھنے کے لئے کھڑا ہوا تو قرآن
، مجید کی تلاوت کرنی شروع کر دی
تلاوت کرتے کرتے اس کے ذہن سے خیال ہی نکل گیا،
چنانچہ پڑھتے پڑھتے جب اُسنے سلام پھیرا تو فجر کی نماز کا وقت ہو چکا تھا۔
تب اُسے احساس ہوا کہ اوہو بیوی تو انتظار میں تھی اس نے معذرت کی اور کہنے لگا کہ: اچھا میں پھر دوبارہ آپ کے پاس ملنے آؤں گا۔
،مسجد میں چلا گیا دن میں گھر والوں نے پوچھا
دوست و احباب نے پوچھا کہ: بتاؤ تم نے اپنی بیوی کو کیسا پایا؟
اب اس کو صحیح تعارف بھی نہیں ہو سکا تھا
کوئی بات چیت ہی نہیں ہو سکی تھی تواُن کو اندازہ ہو گیا کہ اس کی ملاقات ہی نہیں ہو سکی،
انہوں نے پوچھا کہ: بات کیا بنی؟
دوستوں نے بھی پوچھا، اس نے آگے سے یہ بتا دیا کہ میری تو اس سے ملاقات ہی نہیں ہو سکی
تو کچھ دوستوں نے اُنہیں خوش طبعی میں چھیڑنا شروع کر دیا کہ تم بھی کیسے نوجوان ہو اور کیسے مرد ہو کہ اپنی بیوی کی طرف توجہ ہی نہیں کی۔
اُس نے قسم کھا کر کہا کہ: میں دو رکعت کی نیت
، سے مصلّے پر کھڑا ہوا تھا
قرآن مجید نے مجھے ایسا اپنی طرف متوجہ کیا کہ میرے ذہن ہی سے نکل گیا کہ یہ میرے لئے شادی کی پہلی رات ہے۔
میں معمول کے مطابق قرآن مجید پڑھتا رہا،
جب میں نے سلام پھیرا تو صبح صادق کا وقت
، قریب تھا
ایسی ان کے دل میں قرآن مجید کی محبت ہوتی تھی کہ جوان کو دنیا سے بیگانہ کر دیا کرتی تھی۔
یہ نعمت اللّٰہ تعالیٰ ہر ایک کو نصیب فرمائے۔
آمین یارب العالمین۔۔
شکریہ۔۔
Congratulations! This post has been upvoted by the @blurtcurator communal account,
You can request a vote every 12 hours from the #getupvote channel in the official Blurt Discord.Don't wait to join ,lots of good stuff happening there.