قارون کی سرکشی کا واقعہ

in blurtindia •  4 years ago 

IMG-20201207-WA0001.jpg

السلامُ علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔

(قارون کی سرکشی کا واقعہ)

حضرت موسیٰ علیہ السّلام نے قارون سے فرمایا کہ تمہارے پاس بہت زیادہ مال ہے، لہٰذا تم اس میں سے زكوۃ ادا کرو۔

اس نے خطرہ محسوس کیا کہ اس طرح تو میرا مال کم ہو جائے گا۔

لہٰذا اس نے سوچا کہ کوئی ایسی بات کی جائے کہ حضرت موسیٰ علیہ السّلام کی عوام الناس میں بے عزتی ہو جائے۔

پھر میں اُن کی بات نہیں مانوں گا۔

بلکہ میں کہوں گا کہ ایسے بندے کی بات میں نہیں مانتا۔

چنانچہ اس نے کسی عورت سے کہا کہ جب موسیٰ علیہ السّلام قوم کے سامنے خطاب کریں تو کھڑے ہو کر کہنا کہ یہ تو میرے ساتھ بد کاری کا ارادہ کر رہے تھے،تم صرف الزام لگا دینا باقی کا کام ہم خود سنبھال لیں گے۔

اور میں تمہیں اس کے بدلے میں اتنے اتنے پیسے دوں گا۔

وہ مال کے جھانسے میں آکر کہنے لگی، بہت اچھا حضرت موسیٰ علیہ السلام اپنی قوم کو وعظ و نصیحت کرنے کے لئے کھڑے ہوئے۔

اتنے میں وہ عورت کھڑی ہو گئی۔

جب کھڑی ہوئی تو حضرت موسیٰ علیہ السّلام کے تقدس اور جلال کو دیکھ کر کانپ گئی اور سچ سچ بات کہہ سنائی۔

حضرت موسیٰ علیہ السّلام کو بہت غصہ آیا۔

اللّٰہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السّلام کی طرف وحی بھیجی کہ اے موسیٰ! ہم نے زمین کو تیرے تابع بنا دیا ہے، تو جو حکم کرےگا یہ اس حکم کو پورا کرے گی۔

حضرت موسیٰ علیہ السّلام نے زمین سے کہا کہ تو قارون کو نگل جا۔

زمین پھٹی اور قارون کے پاؤں کو جکڑ لیا۔

قارون معافی مانگنے لگا۔
مگر موسیٰ علیہ السّلام غصے میں تھے، لہٰذا دوبارہ حکم دیا کہ اے زمین تو نگل جا۔

زمین نے اسکو کمر تک اپنے اندر لے لیا۔

پھر بھی وہ معافی مانگتا رہا، مگر حضرت موسیٰ علیہ السّلام نے معاف نہیں کیا۔

تیسری بار پھر یہی فرمایا کہ اے زمین تو نگل جا۔

زمین اسے نگل گئی، اور قیامت تک وہ زمین میں دھنستا رہے گا۔

جب قارون زمین میں دھنس گیا اور موسیٰ علیہ السّلام کا غصہ ٹھنڈا ہوا تو اللّٰہ تعالیٰ نے فرمایا، اے موسیٰ ! وہ آپکے سامنے روتا رہا اور معافی مانگتا رہا، مگر آپ زمین کو حکم دیتے ہی رہے۔

حضرت موسیٰ علیہ السّلام نے کہا، اے اللّٰہ! اس نے الزام بھی تو اتنا بڑا لگایا تھا۔

اللّٰہ تعالیٰ نے فرمایا، ٹھیک ہے لیکن اگر وہ مجھ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتا تو میں معاف فرما دیتا۔

ہم انسان تھوڑے ظرف والے ہوتے ہیں۔

تھوڑی سی کوئی بات پیش آجائے، تو ہم اسے نظروں سے نیچے گرا دیا کرتے ہیں۔

اللّٰہ تعالیٰ ہمیں معافی مانگنے والا بنائے اور معاف کرنے والا بھی بنائے۔

آمین۔

شکریہ۔۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!
Sort Order:  

Congratulations! This post has been upvoted by the @blurtcurator communal account,
You can request a vote every 12 hours from the #getupvote channel in the official Blurt Discord.Don't wait to join ,lots of good stuff happening there.