السلامُ علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔
(مال و دولت ضائع ہو جائے گی)
مال و دولت اس وقت کامل سمجھی جائے گی جب دنیا و آخرت میں کارآمد ہو۔
یعنی آج بھی اور یوم آخرت میں کام آئے۔
فارسی حکومت کا بادشاہ کو ملک کی خوشی منا رہا تھا اور ملک کی سرحدوں کو پھیلانے کا منصوبہ بنا رہا تھا تو ایک ہی دن میں اس سے ملک کی بادشاہت چھین لی گئی اور ملک بدر کر دیا گیا۔
محروم و مفلس ہو کر مرا۔
نہ اس پر کوئی رویا نہ کسی نے افسوس کیا۔
حالانکہ وہ ایک بڑی سلطنت کا بادشاہ تھا۔
رومان کے ایک بادشاہ نے ۲۲ سال حکومت کی اس کے ذاتی حمایتی ۷۰ ہزار سپاہی تھے لیکن اس سب کے باوجود عوام نے صدر کے محل کا محاصرہ کر لیا اور توڑ پھوڑ شروع کر دی اور کچھ لمحوں میں سب ختم کر دیا۔
فلپائن کے صدر کو دیکھئے کہ مال و دولت اکٹھی کی اور عوام کو بہت پریشان کیا تو اللّٰہ تعالیٰ نے اسے بدبخت بنا دیا کہ ملک بدر کیا گیا اور اس کی بادشاہت ختم ہوگئی۔
نہ گھر بار رہا حتٰی کہ عوام نے ملک میں تدفین کی اجازت بھی نہ دی۔
کیا آپ زندگی ہمیشہ کی چاہتے ہیں جس میں مال و دولت اور عافیت ہو؟
تو یہ چیز دنیا میں نہیں بلکہ آخرت میں ملے گی۔
کیونکہ دنیاوی زندگی پر اللّٰہ تعالیٰ نے مصیبت و تھکاوٹ لکھی ہے۔
ایک مفلس شاعر تھا عین جوانی میں مال ودولت ڈھونڈتا تھا بیوی چاہتا تھا لیکن جوانی میں کچھ نہ ملا۔
جب بڑھاپا آیا تو ہر طرف سے مال و عیال ملنے لگے
، تو اس نے شعر میں کہا
جو چیزیں میں جوانی میں چاہتا تھا وہ بوڑھاپے کے بعد ملی۔
ہر طرف سے لڑکیاں آتی ہیں اور کہتی ہیں کہ تمہاری آہ سے ہمیں رات بھر نیند نہیں آتی تمہیں کیا شکایت ہے؟
تو اس نے کہا مجھے بوڑھاپے کی شکایت ہے۔
یہ زندگی مسافرانہ حالت رکھتی ہے جیسے مسافر درخت کے نیچے کچھ دیر کے لئے آرام کرنے کرنے کے بعد کوچ کر جاتا ہے۔
ویسے ہی یہ زندگی ہے۔ یہاں کوئی ہمیشہ رہنے کے لئے نہیں آیا ہے۔
ایک نہ ایک دن سب کو ہی جانا ہے اسی لئے اپنے مال و دولت پر گھمنڈ نہیں کرنا چاہیے۔
شکریہ۔۔
Congratulations! This post has been upvoted by the @blurtcurator communal account,
You can request a vote every 12 hours from the #getupvote channel in the official Blurt Discord.Don't wait to join ,lots of good stuff happening there.