(ماں کی محبّت)

in blurtindia •  4 years ago 

2ff405e5d89b261de918d34918df2aaf.jpg

Source

بے مثال محبّت

ماں کو اولاد کے ساتھ کتنی محبّت ہوتی ہے؟

اسکا اندازہ کوئی بھی نہیں کر سکتا، یہ تو ماں ہی جانتی ہے۔۔
اسلئے کہتے ہیں کہ،
ماں کی محبت وہ گہرا سمندر ہے، جسکی گہرائیوں کا اندازہ کوئی نہیں لگا سکتا۔
ماں کی محبت وہ ہمالیہ پہاڑ ہے جس کی بلندیوں کو آج تک کوئی بھی نہیں چھو سکا۔
ماں کی محبت وہ گلشن ہے جس پر کبھی خزاں نہیں آتی۔

ماں ایک ایسا تارا ہے جو کبھی نہیں ڈوبتا
ماں ایک پھول ہے جو کبھی نہیں مُرجھاتی
ماں ایک ایسی ہستی ہے جو کبھی اپنی اولاد سے نہیں اُکتاتی
ماں جس گھر میں پڑھی لکھی ہو وہ گھر یونیورسٹی سے کم نہیں
ماں ایک دریا ہے جو کبھی نہیں سوکھتا
ماں دنیا کی خوبصورتی ہے
ماں اللّٰہ تعالیٰ کا سب سے زیادہ قیمتی تحفہ ہے۔۔

حیران کن بات یہ ہے کہ اس دنیا میں سب نیک لوگوں اور اچھے لوگوں سے محبت کرتے ہیں،
اگر دنیا میں کوئی ایسی ذات ہے جو برے سے بھی محبّت کرتی ہے تو ماں ہی تو ہے۔۔۔

اسلئے اپنی ماں کی قدر کیا کرو۔۔۔

شکریہ۔۔۔۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!
Sort Order:  
  ·  4 years ago  ·  

Bless you ( allah tumhari har dua qubool kre)