جو گزر گیا سو گزر گیا۔

in blurtindia •  4 years ago 

fd0b5796dc963adbfa5ed0859b8ab431.jpg

السلامُ علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔

(جو گزر گیا سو گزر گیا)

گزری ہوئی باتوں کو یاد کرنا اور ان کے ساتھ الجھنا حماقت ہے۔

ایسی سوچ اچھے ارادوں کو ختم کر دیتی ہے۔

عقلمند گزری ہوئی باتوں کو خزانہ میں بند کے دیتے ہیں اور اسے زنجیر سے باندھ دیتے ہیں۔

پھر اسے یاد نہیں کرتے کیونکہ جو گزر گیا سو گزر گیا۔

ماضی کا غم کھانا اور پریشان ہونا اسے واپس نہیں کر سکتا۔

لہٰذا خود کو گزری ہوئی باتوں سے بچاؤ ماضی کی یاد میں پریشان رہنا ایسا ہے جیسے بچہ کو واپس ماں کے پیٹ میں داخل کرنا۔

یا جیسے آنسو کو واپس آنکھ میں ڈالنا اور یہ باتیں ناممکن ہیں۔

عقلاء کہتے ہیں کہ گزری ہوئی باتوں کو یاد کرکے پریشان ہونا ایسے ہے جیسے مردوں کو قبروں سے نکالنا۔

عقلمندی یہ ہے کہ اپنے حاضر اور موجودہ وقت کو مضبوط پکڑو۔

گزرے ہوئے وقت کے مصائب یاد کرکے بیٹھنا یوں تو جیسے چلتے ہوئے پیچھے مڑ کر دیکھنا۔

قافلہ ہمیشہ آگے چلتا ہے۔

لہٰذا زندگی کے راستے کی مخالفت نہ کرو۔

آج کا دن

حضرت عمر رضی اللّٰہ عنہ کا فرمان ہے کہ جب تم صبح کو بیدار ہو تو شام کا انتظار کرو۔
بس آج کا دن ہی دن ہے۔

نہ ماضی کو زیادہ سوچو اور نہ مستقبل کے لئے زیادہ پریشان رہو۔

آپ کی زندگی آج کا دن ہے۔

لہٰذا پوری سوچ و فکر کے ساتھ آج کا دن گزارو۔

آج کے دن کے گھنٹوں میں کئی سالوں کے کام نمٹ سکتے ہیں۔

لہٰذا آج کے دن میں پوری ہمت کرو۔
آج کے دن خوش رہو۔

راضی رہو اور اپنے رزق پر گھر بار پر صبر و شکر کرو۔

اور اللّٰہ تعالیٰ کی رضا پر خود کو راضی کرلو۔

آج اگر آپ نے عمدہ غذا اور گرم روٹی کھائی ہے تو گزشتہ کل کی کی خشک روٹی آپ کو کیا نقصان دے سکتی ہے۔

آج کے دن کو مفید کاموں میں صرف کرو۔

اور اسے ضائع ہونے سے بچاؤ۔

شکریہ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!
Sort Order:  

Congratulations! This post has been upvoted by the @blurtcurator communal account,
You can request a vote every 12 hours from the #getupvote channel in the official Blurt Discord.Don't wait to join ,lots of good stuff happening there.