حضرت عمر رضی اللّٰہ عنہ اور حجر اسود۔

in blurtindia •  4 years ago 

IMG-20201224-WA0002.jpg

Source
السلامُ علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔

(حضرت عمر رضی اللّٰہ عنہ اور حجر اسود)

حضرت عمر رضی اللّٰہ عنہ تو حجر اسود کو چومتے وقت فرماتے ہیں کہ اے حجر اسود!

میں جانتا ہوں تو ایک پتھر کے سوا کچھ نہیں ہے، خدا کی قسم! اگر محمّدﷺ کو میں نے تجھے چومتا ہوا نہ دیکھا ہوتا تو میں تجھے کبھی نہ چومتا، لیکن میں نے نبی کریمﷺ کو چومتے ہوئے دیکھا ہے، اور ان کی سنت ہے اس واسطے میں تجھے چومتا ہوں۔

وہاں تو حجر اسود کو کہا جا رہا ہے۔
اور یہاں اپنے ہاتھ سے ایک گنبد بنا کر کھڑا کر دیا، اپنے ہاتھ سے ایک کعبہ بنا کے کھڑا کردیا،
اور اس کو متبرک سمجھا جا رہا ہے اور اسکو چوما جا رہا ہے۔

یہ تو نبی کریمﷺ جس چیز کو مٹانے کے لئے تشریف لائے تھے، اسی کو زندہ کیا جا رہا ہے، چراغاں ہو رہا ہے، ریکارڈنگ ہو رہی ہے۔

گانے بجانے ہو رہے ہیں، تفریح بازی ہو رہی ہے۔

نبی کریمﷺکے نام پر میلہ منعقد کیا ہوا ہے۔

یہ دین کو کھیل کود بنانے کا ایک بہانہ ہے، جو شیطان نے ہمیں سیکھا دیا ہے۔

خدا کے لئے ہم اپنی جانوں پر رحم کریں اور سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کی عظمت اور محبت کا حق ادا کریں۔

اور اسکی عظمت اور محبت کا حق یہ ہے کہ اپنی زندگی کو انکے راستے پر ڈھالنے کی کوشش کریں۔

سیرت طیبہ کے جلسے میں کوئی آدمی اس نیت سے نہیں آتا کہ ہم اس محفل میں اس بات کا عہد کریں گے کہ اگر ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے خلاف پہلے پچاس کام کیا کرتے تھے تو اب کم از کم اس میں دس چھوڑ دیں گے، کسی نے یہ عہد کیا؟

کوئی ایک شخص بھی اس کام کے لئے تیار نہیں، لیکن جلوس نکالنے کے لئے، میلے سجانے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔

ان کاموں میں جتنا چاہو، روپیہ خرچ کروالو، جتنا چاہو وقت لگوالو۔

اس لئے ان کاموں میں لذت آتی ہے، اور نبی کریمﷺ کی سیرت طیبہ کا جو اصل راستہ ہے، اس میں نفس و شیطان کو لذت نہیں ملتی۔

خدا کے لیے ہم اپنے طرز عمل کو ختم کریں اور نبی کریمﷺ کی عظمت و محبت کا حق پہنچانے، اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو سنتوں پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین۔

شکریہ۔۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!
Sort Order:  

Congratulations! This post has been upvoted by the @blurtcurator communal account,
You can request a vote every 12 hours from the #getupvote channel in the official Blurt Discord.Don't wait to join ,lots of good stuff happening there.