(حضرت ابراہیم ادھم رحمۃ اللّٰہ علیہ کا ایک گناہگار سے مکالمہ) Hazrat Ibrahim adham R.A ka ek gunahgar se mukalma.

in blurtindia •  4 years ago 

aeed21e15ed57ade0140b20f5e8bfcb8_20201105233618904.jpg

السلامُ علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔

حضرت ابراہیم ادھم رحمۃ اللّٰہ علیہ کا ایک گناہگار
سے مکالمہ

ایک مرتبہ ایک نوجوان حضرت ابراہیم ادھم رحمۃ
، اللّٰہ علیہ کے پاس حاضر ہو کر کہنے لگے

حضرت! میں گناہ نہیں چھوڑ سکتا مگر آپ کوئی ایسا طریقہ بتا دیں کہ جس سے گناہ بھی کر لوں اور سزا سے بھی بچ جاؤں۔

اللہ والے فوراً منہ پر تھپڑ نہیں لگا دیتے بلکہ حکمت عملی سے جواب دیتے ہیں۔

!چنانچہ حضرت‌ رحمۃ اللّٰہ علیہ نے فرمایا
میں تمہیں چند تجاویز دیتا ہوں۔

(۱) تم جب گناہ کرنا چاہو تو کسی ایسی جگہ پر ۔ جاکر گناہ کر لیا کرو جہاں اللّٰہ تعالیٰ تمہیں نہ دیکھتے ہوں۔

اس نے کہا حضرت! یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ میں ایسی جگہ گناہ کروں جہاں اللّٰہ تعالیٰ نہ دیکھتے ہوں، وہ تو ہر جگہ دیکھتے ہیں۔

(۲) فرمایا، اچھا اگر یہ نہیں کر سکتے تو پھر اللّٰہ ۔تعالیٰ کا دیا ہوا رزق کھانا چھوڑ دو، جب تم سے پوچھا جائے تو کہنا کہ نہ میں تمہارا دیا ہوا رزق کھاتا تھا اور نہ ہی تمہاری بات مانتا تھا۔

اس نے کہا، میں یہ کیسے کر سکتا ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ کا دیا ہوا رزق کھانا چھوڑ دوں۔

(۳) حضرت رحمۃ اللّٰہ علیہ فرمانے لگے، اچھا ایک ۔صورت اور بتاتا ہوں۔

زمین اور آسمان اللّٰہ تعالیٰ کی سلطنت ہے، تم اُسکی سلطنت سے باہر نکل کر گناہ کر لیا کرو۔

اس نے کہا میں زمین اور آسمان سے باہر کیسے نکل سکتا ہوں۔

،اللّٰہ تعالیٰ تو فرماتے ہیں کہ

اے جنوں اور انسانوں کی جماعت! اگر تم استطاعت رکھتے ہو کہ تم زمین اور آسمان کے کناروں سے باہر نکل جاؤ تو باہر نکل کر دکھاؤ نکلو گے تو کسی دلیل سے نکلو گے۔

اس لحاظ سے تو ہم گھڑے کی مچھلی ہیں، کدھر جائیں۔

(۴)۔ فرمانے لگے، اچھا جب تمہاری موت کا وقت آئے تو ملک الموت سے کہنا کہ، ابھی تھوڑی دیر انتظار کر لیں مجھے توبہ کرنے دیں۔

اس نے کہا، حضرت! جب موت آجاتی ہے تو پھر نہ وہ ایک لمحہ آگے ہوتی ہے اور نہ ایک لمحہ پیچھے۔

اس وقت تو کچھ بھی نہیں کر سکوں گا کہ وہ تو ایک لمحہ میں آجاتی ہے۔

(۵)۔ حضرت نے فرمایا، اگر یہ بھی نہیں کر سکتا تو پھر میں تمہیں ایک بات اور بتا دیتا ہوں۔

جب تمہاری قبر میں منکر نکیر سوال پوچھنے کے لئے آئیں تو تم کہہ دینا کہ میری قبر سے باہر چلے جائیں۔

اس نے کہا، حضرت ! میں فرشتوں کو یہ کیسے کہہ سکتا ہوں کہ میری قبر سے باہر چلے جائیں۔

(۶)۔ حضرت رحمۃ اللّٰہ علیہ، اچھا ایک آخری بات بتا دیتا ہوں کہ جب قیامت کے دن اللّٰہ تعالیٰ تمہارے جہنّم میں جانے کا فیصلہ فرمائیں تو ضد کرکے کھڑے ہو جانا کہ میں جہنّم میں نہیں جاتا۔

اس نے کہا، حضرت! میں اللّٰہ تعالیٰ کے سامنے کیسے ضد کر سکتا ہوں؟

(۷)۔ حضرت نے فرمایا، اے بھائی! جب تو ان میں سے کچھ نہیں کرسکتا تو پھر تو اپنے پروردگار کی نافرمانی ہی کیوں کرتا ہے؟

واقعی ہم اپنے پروردگار کے عذاب کو برداشت کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔

اس کے سامنے کھڑے ہونے کی طاقت نہیں رکھتا۔

لہذا ہمارے لئے سب سے بہتر راستہ یہ ہے کہ زندگی کے تمام گناہوں سے سچی توبہ کر لیں۔

اللّٰہ تعالیٰ ہمارے گناہوں کو معاف فرما دیں گے۔

شکریہ۔۔

(Hazrat Ibraheem adham R.A ka ek gunahgar se mukalma)

Ek mrtba ek nojwan Hazrat Ibraheem adham R.A ke pas hazir hokr kehne lga,

Hazrat ! me gunah nhi chhor skta mgr ap koi esa treeqa bta de ki jis se gunah bhi krlu or sza se bhi bch jaun.

Allah wale forn mu pr thaprr nhi lga dete blki hikmat amli se jwab dete he.
Fir Hazrat ne frmaya! me tumhe kch tajaweez deta hu.

1). Tum jb gunah krna chaho to kisi esi jgh pr jakr gunah krliya kro jha Allah taala na dekhte ho.

Usne kaha Hazrat! ye kese ho skta he ki me esi jgh gunah kru jaha Allah taala na dekhte ho, voto hr jgh dekhte he.

2). Farmaya, Achha agr ye nhi kr skte to fir Allah taala ka dya hua rizq khana chor do, jb tum se puchha jaye to kehna ki na me tumhara dya hua rizq khata tha or na hi tumhari bat manta tha.

Usne kaha, me ye kese kr skta hu ki Allah taala ka dya hua rizq khana chor du.

3). Hazrat R.A frmane lge, achha ek surat or btata hu.

Zameen or aasman Allah taala ki saltnat he, tum uski saltnat se bahr nikl kr gunah kr liya kro.

Usne kaha me zameen or aasman se bahr kese nikl skta hu.

Allah taala frmate he ki,

Ae jino or insano ki jamat! Agr tum isteta'at rkhte ho ki tum zameen or aasman ke kinaro se bahr nikl jao to bahr nikl kr dikhao nikloge to kis daleel se nikloge.

Is lehaaz se to hm ghare ki machhli he, kidhr jaye.

4). Frmane lge, Achha jb tumhari maut ka wqt aaye to mulk-ul- maut se kehna ki, abhi thodi der intezar krle mjhe tauba krne de.

Usne kaha, Hazrat! jb maut aajati he to fir na vo ek lmha aage hoti he or na ek lmha pichhe.

Us wqt to kch bhi nhi kr skunga ki vo to ek lmha me ajati he.

5). Hazrat ne farmaya, agr ye bhi nhi kr skta to fir me tumhe ek bat or bta deta hu.
Jb tumhari qbr me munkir nakir swal puchhne ke liye aaye to tum keh dena ki meri qbr se bahr chle jaye.

Usne kaha, Hazrat! me farishto ko ye kese keh skta hu ki meri qbr se bahr chle jaye.

6). Hazrat R.A ne frmaya achha ek aakhri bat btata hu ki jb qyamat ke din Allah taala tumhare jahnnam me jane ka faisla frmaye to zidd krke khare ho jana ki me jahnnam me nhi jata.

Usne kaha, Hazrat ! me Allah taala ke samne kese zidd kr skta hu?

7). Hazrat R.A me farmaya, Ae bhai! jb tu in me se kch nhi krsta to fir tu apne parwrdigar ki nafrmani hi kyu krta he?

Waqyi hm apne parwrdigar ke azab ko brdasht krne ki taqat nhi rkhte.
Uske samne khare hone ki taqat nhi rkhta.

Lehaza hmare liye sbse behtr rasta ye he ki zindagi ke tmam gunaho se sachi tauba krle.

Allah taala hmare gunaho ko muaaf frma denge.

Shukriya..

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!
Sort Order:  
  ·  4 years ago  ·  

Ameen

Congratulations! This post has been upvoted by the @blurtcurator communal account,
You can request a vote every 12 hours from the #getupvote channel in the official Blurt Discord.Don't wait to join ,lots of good stuff happening there.