السلامُ علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔
(دورِ جاہلیت اور اسلام میں عورت کا مقام)
جناب محمدﷺ کے آنے سے پہلے پوری عالم انسانیت پر ضلالت و جہالت اور شرک و کفر کی
سیاہ چادر لپٹی ہوئی تھی۔
عورتوں کو جانوروں سے بھی بدتر سمجھا جاتا تھا
اگر کسی کے یہاں کوئی بچی پیدا ہو جاتی اور انہیں بتایا جاتا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے تمہیں بیٹی عطا فرمائی ہے تو انکے چہرے نحوست اور بدبختی کی
، سیاہ پھیل جاتی تھی
،پورا گھر جہنّم بن جاتا تھا
مارے شرم و حیاء کے گھر سے باہر صرف اس لئے نہیں نکلتے کہ لوگ کیا کہیں گے کہ یہ لڑکی کا باپ بن گیا؟
ایک مرتبہ ایک صحابی کے پاس اپنی گود میں ایک
، بچی کو لے کر روتے ہوئے تشریف لائے
کبھی اس بچی کو چومتے کبھی حضورﷺ کی طرف دیکھتے تو حضورﷺ نے فرمایا: خیریت تو ہے؟
کہنے لگے، یا رسول اللّٰہﷺ ایک واقعہ گزر چکا ہے۔
اے اللّٰہ کے نبیﷺ! جب آپﷺ دنیا میں تشریف نہیں لائے تھے تو میں بیٹی کو اپنے لئے منحوس اور
، ذلیل سمجھتا تھا
یہ میری بھتیجی ہے ، خُدا نے اب مجھے کوئی اولاد
، نہیں دی ہے
جب آپﷺ نہیں آئے تھے تو میں اپنی بیٹی کے
، ساتھ ظلم کرتا تھا
جب آپﷺ آئے ہیں تو آج بھتیجی بھی پیاری لگ
، رہی ہے
میرے مصطفیٰﷺ! یہ سب آپکی برکت ہے۔
وہ صحابی اپنا واقعہ بیان کرتے ہیں، فرماتے ہیں کہ حضرت میری بیٹی کو میری بیوی نے چھ سال تک
، مجھے سے چھپایا تھا
ایک دن میں گھر میں بیٹھا ہوا تھا ، تو ایک بچی مجھے غور سے دیکھتے ہوئے آہستہ آہستہ میرے
، قریب آتی ہے
اور زور سے میرے سینے کے ساتھ چمٹ جاتی ہے ،
اور کہتی ہے: ابّا جان! چھ سال ہوگئے ، میں ابّا کے
، ہوتے ہوئے لاوارث اور یتیم ہوں
،ابّا میں آپکی بیٹی ہوں اب میں بڑی ہو چکی ہوں
،پانی کا گھڑا اُٹھا لیتی ہوں جھاڑو دیتی ہوں
، کپڑے بھی دھو لیتی ہوں
ابّا جان! اب تو آپ کے لئے بستر بھی بچھاؤنگی ، آپکے کپڑے دهوؤنگی ، اب تو میں بڑی ہو چکی ہوں۔
وہ صحابی کہتے ہیں کہ حضرت! فوراً وہی جاہلیت کا چکّر میرے دماغ میں آیا کہ میری بیٹی بڑی ہوگئی؟
میں ابھی اس کا کام تمام کرونگا، میں گڑھا کھود
، کر اسے دفن کر دونگا
پھر حضرتﷺ! کئی دن تک میں اس کو اپنے ساتھ
، کھانا کھلاتا رہا
مگر دل میں وہی جاہلیت کی نفرت اور خیال تھا،
،ایک رسّہ اور پھاوڑا لےکر جنگل کو چل دیا
بیٹی کہنے لگی: ابّو جان ! میں بھی آپکے ساتھ چلتی ہوں ، تاکہ آپ اکیلے نہ اٹھائیں۔
میں بھی آپکے ساتھ لکڑیاں اٹھاونگی۔
بیٹی حیاء میں ہے، باپ دغا میں ہے۔
کہنے لگے: حضرتﷺ ! میں ایک جگہ پہنچا جہاں
، کوئی نہیں دیکھ رہا تھا
،میں نے گڑھا کھودنا شروع کیا
جب میں گڑھا کھود رہا تھا ،تو مٹّی کے گردوغبار جو میرے چہرے اور بالوں پر پڑتے وہ اپنے دوپٹہ اُتار کر میرا منہ اور بال صاف کرتی اور رونے لگتی
، اور رورو کر کہتی
ابّا جان! کیوں تکلیف اٹھا رہے ہیں؟
مجھے پھاوڑا دیجئے میں کھودتی ہوں ، اسے یہ پتہ
نہیں کہ یہ ظالم میرے لئے کھود رہا ہے ، فرماتے ہیں
حضرتﷺ! جب دھوپ تیز ہوگئی تو لڑکی نے کوئی پتّھر تلاش کئے اور ان پر کھڑی ہو کر اپنے دوپٹہ کو اتار کر سورج کی طرف کردیا،
حضورﷺ کانپ رہے ہیں، رو رہے ہیں۔
فرمایا: تو پھر کیا ہوا؟
وہ صحابی کہتے ہیں: حضرتﷺ میں نے گڑھا کھود لیا ،میں نے آنکھیں نکال کر بیٹی کی طرف دیکھی تو بیٹی سمجھ گئی
:اچھا میرے لئے ہے ،تو اس نے اتنا کہا
ابّا جان! کوئی باپ بھی اپنی بیٹی کو اپنے ہاتھوں سے زندہ دفن کرتا ہے؟
ابّا جان! اگر آپ میرے لئے روٹی کا انتظام نہیں کر سکتے تو مجھے چھوڑ دیجئے! جنگل کے درندے
، مجھے کھا جائینگے
مگر آپ کا ہاتھ میرے خون سے رنگین نہ ہو۔
ابّا جان مجھے خدا کی زمین پر رہنے کا حق دو۔
وہ صحابی کہتے ہیں: حضرت! مجھے کچھ بھی رحم نہ آیا ، میں نے بالوں سے پکڑا، وہ بار بار کہتی تھی۔
ابّا! کیا میں تیری بیٹی نہیں؟ اپنے وعدہ کیا تھا۔
،ابّا جان آپ وعدہ بھول گئے
حضرت! وہ پیچھے کو کھینچتی ، میں آگے کو
، کھینچتا ، وہ کمزور تھی میں مضبوط تھا
،جب میں کھینچتے ہوئے گڑھے کے قریب لایا
اور زور سے دھکا دیا تو اس نے گرتے ہوئے صرف اتنا کہا: میرے ابّا رحم کر۔
میرے نبیﷺ نے یہ جملہ سنا تو فرمایا: اس نے
، اتنی آوازیں دیں
مگر تجھے خیال نہ آیا؟
وہ صحابی رو رہے ہیں سب صحابہ رضی اللہ عنہم
، رو رہے ہیں
آپﷺنے فرمایا: اس پر بھی تجھے رحم نہ آیا ؟
اگر قیامت کے دن تیرا گریبان پکڑ کر عرش والے کے
: سامنے کہنے لگی
خداوند! اس سے پوچھو کہ میرا کیا قصور تھا کہ
اس نے میرے اوپر اس طرح ظلم ڈھایا تھا؟
بتاؤ! میرے خدائے قهار کے سامنے کیا جواب دوگے؟
،وہ صحابی کہنے لگے
حضرتﷺ! یہی تو بتانے آیا ہوں کہ جب آپﷺ نہیں آئے تھے۔
تو یہ حالت تھی۔
یہ ہماری کرتوت تھی۔
جب آپﷺ آئے تو بھائی کی بیٹی بھی پیاری لگتی
، ہے
محمدﷺ تجھ پر کروڑوں درود پڑھتا ہوں کہ تو نے ہمیں انسان بنایا۔
شکریہ۔۔
Congratulations! This post has been upvoted by the @blurtcurator communal account,
You can request a vote every 12 hours from the #getupvote channel in the official Blurt Discord.Don't wait to join ,lots of good stuff happening there.