دِل (DIL)

in blurtindia •  4 years ago 

کسی کا دِل توڑنا گویا کہ کسی کو بے وجہ قتل کر دینا ہے۔

،دِل اُس بستی کی طرح ہے جو ایک بار اُجڑ جائے تو پھر مشکل سے ہی آباد ہوتا ہے۔

،اپنی عارضی خوشی کے لئے کسی کا دِل مت دکھاؤ
کیونکہ تم بھی ایک دِل رکھتے ہو۔

،دِل ایک شیشہ کے مانند ہے
جب ٹوٹ جاتا ہے تو پھر نہیں جڑتا ۔

،دِل سمندر کی طرح بظاہر خاموش ہوتا ہے
مگر گہرائیوں میں طوفان موجزن ہوتا ہے۔

دِل کی طرح ملائم اور اسکی طرح سخت دنیا میں
کوئی چیز نہیں۔

نرم دِل خالق کائنات کی سب سے خوبصورت تخلیق
ہے۔

کتنے اچھے ہیں وہ لوگ
جو کسی کے دِل کا سکون اور آنکھوں کا نور ہیں۔

دِل کا سکون چاہتے ہو تو حسد سے دور رہو۔

دِل کو کسی دِل کے ساتھ ہمیشہ ملا رکھنا چاہتے ہو
تو شک سے دور رہو۔

کسی کا دِل دکھانا کعبہ شریف کے ڈھانے سے زیادہ بڑا گناہ ہے۔۔

شُکریہ۔۔۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!
Sort Order:  
  ·  4 years ago  ·  

Bhut khub pasand aya

shukrya