علم، دولت، عزت

in blurtindia •  4 years ago 

20201006

علم، دولت، اور عزت تین تھے
ایک مرتبہ اُنکے بچھڑنے کا وقت آ گیا
علم نے کہا، مجھے درس گاہوں میں تلاش کیا جاسکتا ہے۔
دولت نے کہا، مجھے امیروں اور بادشاہوں کے محلوں میں تلاش کیا جاسکتا ہے۔
عزت خاموش رہی، علم اور دولت نے عزت سے اسکی خاموشی کی وجہ پوچھی،
تو عزت نے ٹھنڈي آه بھرتے ہوئے کہا،
جب میں چلی جاتی ہوں تو دوبارہ نہیں آتی۔

ہر چیز کا آنا مُمکن ہوتا ہے،
ہر چیز کے کھونے کے بعد پھر سے پانا بھی مُمکن ہوتا ہے،
لیکن عزت ایک ایسی چیز ہے جو اگر چلی جائے تو کبھی واپس نہیں آتی۔
اسلئے اپنے علم کی حفاظت، دولت کے حلال ہونے کی فکر اور عزت کے چلے جانے کا ڈر لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ ہونے چاہیے۔۔۔

شُکریہ۔۔۔۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!