(ایک شرابی پر اللّٰہ تعالیٰ کا لُطف و کرم) Ek sharabi pr Allah taala ka lutf-o-karam

in blurtindia •  4 years ago  (edited)

a44014ccc57fe40ecaa47f033cdc3d46.jpg

السلامُ علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔

(ایک شرابی پر اللّٰہ تعالیٰ کا لُطف و کرم)

ایک بزرگ دریا کے کنارے پر جا رہے تھے۔

انہوں نے دیکھا کہ دریا سے ایک کچھوا نکلا اور کنارے کے قریب پانی کی سطح پر آگیا۔

کنارے سے ایک بچھو نے چھلانگ لگائی اور کچھوے کی پیٹھ پر سوار ہوگیا۔

کچھوے نے تیرنا شروع کر دیا۔
وہ بزرگ بڑے حیران ہوئے۔

انہوں نے اس کچھوے کا تعاقب کرنے کی ٹھان لی۔

چنانچہ دریا میں تیر کر اس کچھوے کا پیچھا کیا۔

وہ کچھوا دوسرے کنارے پر جا کر روک گیا۔

اور بچھو اس کی پیٹھ سے اتر کر دریا کے دوسرے کنارے پر چڑھ گیا۔
اور آگے چلنا شروع کر دیا۔

وہ بزرگ بھی اس کے پیچھے چلتے رہے۔

آگے جاکر دیکھا کہ جس طرف بچھو جارہا تھا اس کے راستے میں ایک آدمی سویا ہوا تھا۔

اس بزرگ نے سوچا کہ اگر یہ بچھو اس نوجوان کو کاٹنا چاہے گا تو قریب پہنچنے سے پہلے ہی میں اسے اپنی لاٹھی سے مار دوں گا۔

ابھی چند قدم آگے بڑھے تھے کہ انہوں نے دیکھا کہ دوسری طرف سے ایک ازدہا تیزی سے اس نوجوان کو ڈسنے کے لئے آگے بڑھ رہا تھا۔

اتنے میں بچھو بھی وہاں پہنچ گیا۔

اس بچھو نے ازدہا کے جسم سے لپٹ کر اسکو ڈس دیا۔

جسکی وجہ سے بچھو کا زہر اژدہا کے جسم میں سرایت کر گیا اور وہ اژدہا وہیں ڈھیر ہوگیا۔

اسکے بعد وہ بچھو اپنے راستے پر واپس چلا گیا۔

سبحان اللّٰہ۔

تھوڑی دیر کے بعد وہ آدمی بیدار ہوا تو اس بزرگ نے اُسے بتایا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اس نوجوان کی
حفاظت کے لئے اس بچھو کو کہاں سے بھیجا۔

وہ نوجوان اژدہا کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔

اسکی آنکھوں سے آنسو نکل گئے۔

وہ اللّٰہ تعالیٰ کے حضور میں فریاد کرنے لگا کہ اے اللّٰہ ! میں شرابی کبابی مگر تیرا اتنا لُطف و کرم۔
تیری اتنی مہربانی۔

اے بیکسوں کے دستگیر، اے ٹوٹے دلوں کو تسلی دینے والے پروردگار، اے زخمی دلوں کو مرہم عطا
، کرنے والے آقا

اے گناہوں کے باوجود اپنے بندوں پر احسانات کرنے
، والے اللّٰہ

میں آج سے سچی توبہ کرتا ہوں تو مجھے معاف فرما دے۔

اللّٰہ تعالیٰ اسی طرح ہمیں بھی سچی توبہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین۔

شکریہ۔۔

(Ek sharabi pr Allah taala ka lutf-o-karam)

Ek buzrug drya ke kinare pr ja rha the.

Unhone dekha ki drya se ek kachhwa nikla or kinare ke qreeb pani ki satah pr aagya.

Kinare se ek bichhu ne chlang lgayi or kachhwe ki peeth pr swar hogya

Kachhwe ne tairna shuru krdya.

Vo buzurg bade hairan huye.

Unhone us kachhwe ka pichha krne ki than li.

Fir drya me tair kr us kachhwe ka pichha kya.

Vo kachhwa dusre kinare pr ja kr ruk gya.

Or bichhu uski peeth se utr kr drya ke dusre kinare pr charh gya.

Or aage chlna shuru krdya.

Vo buzurg bhi uske pichhe chlte rhe.
Aage jakr dekha ki jis trf bichhu ja rha tha uske raste me ek aadmi soya hua tha.

Us buzurg ne socha ki agr ye bichhu is nojwan ko katna chahe ga to qreeb pahunchne se pehle hi me use apni laathi se mar dalunga.

Abhi chnd qdm aage brhe the ki unhone dekha ki dusri trf se ek azdaha tezi se us nojwan ko dasne ke liye aage brh rha tha.
Itne me bichhu bhi vha pahunch gya.

Us bichhu ne azdaha ke jism se lipt kr usko das liya.

Jiski wajh se bichhu ka zahr azdaha ke jism me srayt kr gya or vo azdaha vhi dher hogya.

Uske baad vo bichhu apne raste pe waps chla gya.

Subhan Allah.

Thodi der baad vo aadmi bedar hua to us buzurg ne use btaya ki Allah taala ne us nijwan ki hifazt ke liye us bichhu ki kahan se bheja.

Vo nojwan azdaha ko dekh kr hairan rh gya.

Uski aankhon se aansu nikl gye.

Vo Allah taala ke huzur me fryad krne lga ki ae Allah ! me sharabi kababi mgr tera itna lutf-o-karam .

Teri itni mehrbani.

Ae be kason ke dastgir, ae tute dilon ko taslli dene wale prwrdigar, ae zakhmi dilon ko marhm aata krne wala aaqa.
Me aaj sachi tauba krta hu tu mjhe muaaf frma de.

Allah taala isi trh hme bhi sachi tauba krne ki taufiq ata farmaye.
Aameen..

Shukriya

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!
Sort Order:  

Congratulations! This post has been upvoted by the @blurtcurator communal account,
You can request a vote every 12 hours from the #getupvote channel in the official Blurt Discord.Don't wait to join ,lots of good stuff happening there.