نوافل کا اہتمام اور راتوں کا قیام

in blurtindia •  4 years ago 

SAVE_20201023_133842.jpg
Source:https://images.app.goo.gl/RAGGynrJQ1gy9BFi6

اپنی عبادات میں بھی کمال پیدا کرو، دعوت اللَّهَ کے قُرب کا ذریعہ ہے اور عبادات اللَّهَ کے قُرب کا مظہر ہے..

نوافل کی کثرت؛ اس زمانے میں بہت زیادہ استخفاف ہے نوافل کا؛ ہلکا سمجھتے ہیں نوافل کو....

اس زمانے میں نوافل کو ہلکا سمجھتے ہیں، پڑھ لوگےتوثواب ملےگا نہ پڑھوگے تو کوئی گناہ نہیں ہے؛ ارے گناہ سے بچنا کمال تھوڑی ہے!!

گناہ سے بچنا کمال تھوڑی ہے!! وہ تو اللَّهَ کے قُرب میں کمال پیدا کرنا ہے.،یہ ہے کمال کی بات.....

ایک صحابیؓ نے آکر شکایت کی ایک صحابیؓ کی اور یہ کہا کہ یہ نمار نہیں پڑھتے، زکوٰۃ نہیں دیتے، روزہ نہیں رکھتے، آپﷺ نے اُن کو بلایا؛ شکایت کرنے والے کو بھی بلایا؛ دونوں کو بیٹھایا......

دونوں کو بیٹھایا یہ تمہارے بارے میں کیا کہہ رہے ہے؛ نماز نہیں پڑھتے؛ زکوٰۃ نہیں دیتے، روزہ نہیں رکھتے،! کہا کہ نہیں یارسول اللہ! کیا ایسا ممکن ہے، کہ ایک آدمی مسلمان ہو اور فرائض پر عمل نہ کرے اور یہ شکایت کر رہے ہے تمہاری؛تو شکایت کرنے والے نے کہا.....

شکایت کرنے والے نے کہا؛ اجی؛نماز، روزہ ،زکوٰۃ یہ تو ہر گناہگار سے گناہگار، فاسق فاجرآدمی بھی کرلیتا ہے، میں تو یہ کہہ رہا تھا کہ یہ نفلی نماز نہیں پڑھتے، زکوٰۃ تو سب دیتے ہے، یہ نفلی صدقات نہیں کرتے؛ روزے توہر فرد رکھتے ہے، یہ نفل روزے نہیں رکھتے....

اسلئے ہم سب کو نوافل کا اہتمام بڑھانا ہے اور دیکھو! رات کے قیام کو لازم پکڑو،

سب زیادہ دعوت کے کام میں جو مدد ملے گی اور سب سے زیادہ دعوت کی بات واضح ہوجائے گی ہم پر وہ رات کے قیام سے ہوگی..

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!