مصلحت کی وجہ سے دین کو پیچھے چھوڑنا

in blurtindia •  4 years ago 

SAVE_20201029_095710.jpg

Source:https://images.app.goo.gl/93EuR9yWaxSi7C8u9
دین کا بہت بڑا حصہ وہ ہے جس کو مسلمان مصلحت کی وجہ سے چھوڑے ہوئے ہے، حضرت تھانوی رحمۂ اللہ عجیب بات فرماتے تھے لوگ مصالح کا خیال کرتے ہیں اور بہت سے کام کسی مصلحت کی وجہ سے دین کے نہیں کرتے....

بے شمار مشتبہات جن کے حلال وحرام ہونے میں اشتباہ ہے ایسی چیزوں کو اس زمانے میں لوگ مصلحت کے طور پر جائز سمجھنے لگے ہے؛ اس وقت مصلحت کا یہ تقاضا ہے، اس وقت یوں کرلیا جائے......

غیر یہ چاہتے ہیں کہ محمدﷺ اگر اپنے لاۓ ہوۓ دین تھوڑا سا نرمی اختیار کریں، تاکہ ہمارے آپ کے درمیان ایسا قرب اور تعلق رہے کہ مل جل کر دین پر چلیں.... الخ کا مطلب ہی یہی تھا اور وہ یہ چاہتے تھے کہ آپ نرم پڑیں،

اس لئے دین کے بارے میں مداہنت کی گنجائش نہیں، سب سے بڑا خائن ہے وہ جو دین کے بارے میں مداہین ہوجاوے، وہاں تو غیروں کے لیے بھی مداہنت کی گنجائش نہیں؛ یہاں مسلمان مسلمان کے لیے حق کے بارے میں مداہن ہوگیا....

نیکی میں آپس میں جو ایک دوسرے کے محافظ تھے وہ کیسے مداہین ہوسکتے ہیں اور کہاں! مسلمان آپس میں مداہن ہوگئے دین کے بارے میں.....

اس زمانے کا مسلمان یہ کہتا ہے کہ غیروں کے ساتھ ایسی مصالحت ہوجاوے کہ جس سے ہمارے آپس کا بغض ختم ہو؛ حالانکہ "اِکرام" اسلام کے احکامات کے پھیلنے کا نام نہیں ہے، اکرام جو ہے وہ غیروں کے لیے اصل انفاق تھا؛ اب یہ مصیبت ہے مسلمانوں میں کہ وہ غیروں کے مال کو تو حاصل چاہتے ہیں اور وہ ان کے احکام اور دین کا استحصال چاہتے ہیں.....

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!