ہند کے مسلمان

in blurtconnect •  3 years ago 

اے ہند کے مسلمانو

ڈرو سہمو نہیں، گھبراؤ نہیں، مسلمان اور بزدلی مسلمان اور خوف، مسلمان اور بے ہمّتی، مسلمان اور ہزیمت، مسلمان اور پسپائی، مسلمان اور راہ فرار
یہ سب اکٹھا نہیں ہوسکتے، تم اہل توحید ہو، خدا کی ذات پر یقین کامل رکھتے ہو، تقدیر کے خیر وشر پر ایمان رکھتے ہو، تو پھر موت سے کیوں ڈرتے ہو، ہم نہیں کہتے کہ بخدا تم جنگ خریدو، ہم نہیں کہتے کہ تم ملک کے امن عامّہ کی بربادی کا سبب بنو، ہم نہیں کہتے کہ تم قانون کو ہاتھ میں لو لیکن یہ ضرور کہتے ہیں اگر تم کو کوئی بلاوجہ ہاتھ لگادے یا تمہاری گردنوں کو اپنے ہاتھ میں لے لے یا تمہارے مذہب اور دین کی وجہ سے کوئی تم سے ہاتھا پائی کرنے لگے تو تم فورا "قوی مومن بن جاؤ، اپنا پورا دفاع کرو اپنے ہاتھ کو خدا کے آگے اٹھادو، دو رکعت نماز ادا کرو، رب کو یاد کرو اور اپنی جان، مال اور آبرو کی حفاظت کے لیے سیسہ پیلائی ہوئی دیوار بن جاؤ، عدالتیں کھلی ہیں ان کے دروازوں پر دستک دو، شاہراہیں کھلی ہیں ان کو خاموش اور پر حکمت سیاسی پارٹیوں کو ساتھ لیکر انہیں احتجاج سے بھردو، انتظامیہ گرچہ ان کے ساتھ ہے لیکن تمہارا خدا تو تمہارے ساتھ ہے، اپنی شناخت مسلم بناو، داڑھیاں رکھو، کرتا پاجامہ اور صدری کا چلن عام کردو، دس مسلمان جہاں کھڑے ہوں دور سے لگے کہ یہ واقعتا مسلمان ہیں،
ڈرو سہمو نہیں تم ہی سربلند رہو گے شرط یہ ہے کہ تم واقعتا مومن بن جاؤ،
مومن بننے کے کچھ تقاضے بھی ہیں اس کو پورا کرو،
یہ ملک تمہارا ہے اس کے پاشندے تمہارے دوست ہیں تم دوست اور دسترخوان بڑھاؤ پھر دیکھو کہ کیسے ملک کی کایا پلٹ جاتی ہے ـ

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!
Sort Order:  
  ·  3 years ago  ·  


** Your post has been upvoted (0.13 %) **

Thank you 🙂 @tomoyan
https://blurtblock.herokuapp.com/blurt/upvote