#فرمودات شیخ نیاز أحمد طیب پوری رحمہ اللہ

in blurtconnect •  2 years ago 

#فرمودات شیخ نیاز أحمد طیب پوری رحمہ اللہ

IMG-20221004-WA0023.jpg

💎 انــــــــــمول مــــــــــوتی 💎

📌اُستاذ محترم شیخ نیاز احمد مدنی (رحمہ اللہ) کے چند انمول نصیحت بھرے جملے:

🕯️آنکھیں کھولو خطرہ ایک ہی بار ہوتا ہے ۔
اور احتیاط تو ۔۔۔
آدمی پوری زندگی کرتا ہے ۔

🕯️جہاں بہت زیادہ اخلاص ہو، وہاں بھی خطرہ ہوتا ہے ۔

🕯️ بہت زیادہ اخلاص کہیں بھی دیکھو تو چوکنا ہوجاو ۔ کیونکہ اِس میں سو فیصد (٪100) خطرہ ہے۔...

🕯️چاپلوس لوگوں سے ہمیشہ اچّھے لوگوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

🕯️اُستاد کی ڈانٹ بڑی قیمتی ہوتی ہے ۔

🕯️ دعوتی میدانِ کا مطلب ہے آپکا گھر ۔

🕯️چغل خوری زہریلا سیب ھے ۔

🕯️ہم روزانہ لوگوں کی غیبت کر کے کئی کلوگوشت کھا لیتے ہیں اور اس میں کراہیت محسوس بھی نہیں کرتے ہیں۔

🕯️ ماضی کی غلطیوں کو بھول جاؤ اُس کو نہ دہراؤ۔ اور زندگی کی گاڑی کو آگے بڑھاؤ۔

🕯️ بعض معاملات ہمارے خلاف ہوتے ہیں لیکن نتیجہ ہمیشه ہمارے حق میں ہی ہوتا ہے ۔ کیونکہ ہوائیں ہمیشہ ایسے ہی نہیں
چلتی ھے جیسا کشتی چاہتی ھے ۔

🕯️آدمی اتنی اچھی اور پرسکون کی زندگی گزارتا ہے نرم نرم بستروں پر
اور مرتا ہے ٹائر کے نیچے۔

🕯️زندگی کی گاڑی کے پہیے برابر نہیں ہوتے ۔

🕯️آدمی اگر ٹھنڈے دماغ کا ہے تو عیش سے زندگی گزارے گا ۔ لیکن اگر گرم دماغ کا ہے تو اس کی زندگی گرم رہے گی ۔

🕯️ جب سامنے والا گرم ہو تو۔۔۔ تم سرد بن جاؤ ۔

🕯️ کسی بھی اجنبی اور اجنبیہ پر اعتماد نہ کریں اور نہ ان پر اپنی بد گمانی کو آنے دیں۔

🕯️ شکایت ہمیشہ ماں سے نہیں کرنا چاہیے۔ کیونکہ ہرانسان کی زندگی میں غم آتے ہیں۔ اور خوشی کا مزہ اُس وقت ہے جب غم آئے۔

🕯️جاهل زندگ بھر اپنی جہالت سے نقصان اٹھاتا ہے لیکن عالم زندگیِ بھر اپنے علم سے فائدہ اٹھاتا ہے ۔

🕯️ بولو! بولنے سے بولنا آتا ہے۔
لکھو! لکھنے سے لکھنا آتا ہے ۔

🕯️کوئی بھی دو آدمی اچّھائی میں یکساں نہیں ہوسکتے اور نہ ہی برائی میں ۔
کیونکہ ہر ایک کا گراف الگ الگ ہوتا ہے ۔

🕯️ظلم کی کشتی ڈوب جاتی ہے؛ دیر ہو یا سویر۔

🕯️ہر مومن داعی ہوتا ہے ۔

🕯️اپنے نفس کے ساتھ انصاف كرو ( جو کچھ پڑھا ہے اُن سب پر عمل کرو اس کے بعد دوسروں کو حکم دو ۔)

🕯️آدمی کو بخیل نہیں ہونا چاہیے کئی بار ایک کپ چائے پلانے سے عزت بن جاتی ہے
پانچ روپیہ بچاکر کیا کروگے ۔

🕯️کئی بار آدمی کو مال کی محبت پاگل کر دیتی ھے، روپے پیسے کی کھنک بہرہ کر دیتی ہے۔ سونے چاندی کی چمک اُسے اندها کر دیتی ہے ۔

🕯️عموما مالدار لوگ بڑے مغرور ہوتے ہیں۔ ان کے یہاں دین و اخلاق دور سے ہی گزر جاتا ہے۔ اس لئے کسی دین دار آدمی کو نظر انداز کرکے مالداروں سے شادی نہیں کرنا چاہيے ۔

🕯️ چاپلوس آدمی اپنی دين بھی اور اپنی دنیا بھی برباد کر دیتا ہے، اگرچہ بظاہر دنیا اس کی تھوڑی دیر کی ہوتی ہے۔

🕯️ آدمی کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو آئرن ( لوہا) بنا کر رکھے نہ کہ پھولوں کی طرح نرم بنا کر رکھے کہ معمولی سی تکلیف میں مرجھا جاۓ

🕯️بہت سے نقاب میں اپنے نہیں ہوتے ۔

🕯️ ازدواجی زندگی کی گاڑی اس وقت نہایت شاندار طریقے سے چلتی ہے جب باہمی رضامندی اور مشورہ ہو۔

🕯️ عورت عقل میں کمی کی وجہ سے بہت جلد دھوکہ کھاجاتی ہے ۔

🕯️ بہت زیادہ کھانے پینے کی چیزوں سے اپنے آپ کو بچائے رکھنا چاہی۔ تاکہ حرص و لالچ کا داغ ہمارے دامن میں لگنے نہ پائے ۔

🕯️ اپنے ماتحتوں کو ہمیشہ خوش رکھنا، اُنکے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے تمہارے لیے دعا نکلے گی -

🕯️سب سے زیادہ اچھا کام وہ ہے جِس میں سخاوت ہو۔

🕯️جو مزہ کھلانے میں ہے وہ مزہ کھانے میں نہیں ہے۔ کیونکہ
جو کھلایا وہ باقی رہے جاتا ہے ۔

🕯️ آج پریشانی ہے کل نہیں ہوگی ۔زندگی کی بازی ہارنا نہیں چاہئے۔ زندگی ایک بار ہی ملتی ہے ۔

🕯️اپنے اعضاء کی حفاظت کرو کیونکہ یہ ایک قیمتی شئے ھے ۔

🕯️شرافت بڑی انمول ہوتی ہے ۔

🕯️مال بڑا ظالم ہوتا ہے ۔

🕯️حاسد کا دل بڑا فاسد ہوتا ہے

🕯️ عام طور پر آنکھ اور کان بند رکھناچاہئے

🕯️ قرض بہت ظالم ہوتا ہے ۔ آدمی اس کی وجہ سے بہت پریشان رہتا ہے ۔

🕯️جب بھی کسی چیز کی دعا مانگو تو خیر و برکت کے ساتھ مانگو ۔

🕯️ ہر چیز کو شیطان کا ذمہ دار بنا کر کنارے ہو جانا عیب ہے ۔

🕯️کسی کو بے عزت مت کرنا ۔

🕯️آدمی کی اپنی زندگی کے کئی مراحل ہوتے ہیں۔

🕯️بسا اوقات ایک بات برداشت نہ کرنے پر کئی باتیں برداشت کرنی پڑتی ہیں۔

🕯️زندگی کے ہر میدان میں صبر کرنا؛ ایک بات سن کر سینکڑوں باتوں کے سننے سے محفوظ رہو گے ۔

🕯️ وسائل کو اپنانا بہت ضروری ہے صرف توکل سے کام نہیں چلے گا ۔

🕯️جو بڑا ہوتا ہے ۔ اس سے جلنے والے بہت بہت ہوتے ہیں ۔
جِس سے جلنے والے بہت ہو گویا کہ وہ بہت بڑا ہے۔
خواہ وہ بڑا ہو
مال کے اعتبار سے۔
یا خوبصورتی کے اعتبار سے
یا علم کے اعتبار سے
یا کسی اور کے اعتبار سے ۔

🕯️ اپنے دشمن پر جب اس کو مصیبت لاحق ہوتو ہرگز ہرگز نہ خوش ہو۔ ورنہ ممکن ہے اللہ اس مصیبت کو تم پر ڈال دے گا ۔
دنیا میں اونچ نیچ نہیں ہوتی ہے، اور تین دن کے اندر ریلکس ہوجاؤ ۔

🕯️ آدمی کی دنیاوی جنّت اس کا اپنا گھر ہے ۔

🕯️ وہ قوم کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتی جو تنقید برداشت نہ کر سکے ۔
اور وہ قوم کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتی جو one side کی بات کو سن کرفیصلہ کردے ۔

🕯️ حق تو یہ ہے کہ حق کو مانا جائے ۔.

🕯️ لكل بداية النهاية( ہر ابتداء کی انتہا ہوتی ہے۔)
اور اسی کو آپ چھونے جارہی ہیں (فراغت کے دن نزدیک آرہے ہیں) اسی طرح ایک نہ ایک دن زندگی کا چراغ گل ہونے ہی والا ہے ۔ جو کہ بہت بڑی حقیقت ہے ۔

🕯️ تعلیم میں بھی محاسبہ ضروری ہے ۔ کیونکہ تعلیم دنیا کی سب سے بڑی جنگ ہے۔ جو اس میں جیت گیا گویا کہ وہ پوری دنیا کی جنگ جیت گیا ۔

🕯️ سوچنا سب سے بڑی بیماری ہے

🕯️ حالات بدل رہیں ہیں۔ ہر آنے والا دن ہرگزرے ہوئے دن سے براھے ۔

🕯️پتھر کا دل نہیں بلکہ لوہے کا دل بنا کر جیو ۔
آدمی دنیا میں آیا ہے تو شیر بن کر زندگی گزارے ۔

🕯️آپ ڈر کر جائیں گی کہاں رہنا تو یہی ہے اس لیے دل مضبوط کرکے رہو ۔

🕯️ بار بار مطالبہ نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ مطالبہ کرنے والا کئی بار حریص اور لالچی ہوتا ھے ۔

🕯️آپ نے بہت پڑھا۔ اب آپ کی ذمہ داری شروع ہوتی ہے آپ ان سب پر عمل کریں گی ۔ دوسروں کو بھی اس پر اُبھارینگی۔

🕯️شرافت، صداقت، تقویٰ ،صبر و اطاعت، دعوت و تبلیغ، پڑھنا اور پڑھانا اِس سے بہتر کوئی نصیحت نہیں ہے ۔

🕯️آپ اپنے اُستاد کو نہیں بھولیں گی۔ نہ ہی ہماری کتابوں کو
اور نہ ہی اِس جامعہ کو۔

🕯️ایک بات کہو پھر اسے دوباره مت کہو چاھے ملے یا نہ ملے۔ یہ ایک اضطراب اور ہے چینی ھے ۔
اور یہ دونوں عیب دار ہے ۔

🕯️ ہر بچی زندگیِ بھر معلمہ اور مربیہ رہتی ہے ۔چاہے اسکول و مدرسہ ملے یا نہ ملے ۔

🕯️اگر اللہ کسی بندے کو کسی چیز کا حاکم بنایا ہے اور اُس نے اُسے صحیح طور سے ادا نہیں کیا تو کل اُس کی پکڑ ہوگی۔
اللہ آپ کو کامیاب کریں

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!
Sort Order:  
  ·  2 years ago  ·  


** Your post has been upvoted (1.58 %) **