کپاس کی سنڈیاں اور وائرس

in blurtbooster •  2 years ago 

چھوٹے ہوتے اکثر والد صاحب سے سنا کرتے تھے کہ
پتر پہلے وائی بادشاہی (زمینداری بادشاہت ہے)
تے ہن
وائی گل وِچ پَھائی ( زمینداری مصیبت ہے)
مجھے تب سمجھ نا آئی
مگر
اب پچھلے بیس سال اپنی زرعی زندگی پر نظر دوڑائی تو سمجھ آیا کہ واقعی اب کاشتکاری مصیبت بنتی جا رہی ہے۔ اللہ جانے کس ہمت سے کسان اب کاشتکاری بھی کرہا ہے، نقصان بھی اٹھا رہا ہے، آفتوں کا مقابلہ بھی کرہا ہے۔ گھر کا خرچہ بھی اٹھا رہا ہے، بنک کا سود سمیت قرضہ بھی ادا کرہا ہے۔
پہلے کپاس سنڈیوں اور وائرس سے ختم ہوجاتی تھی۔ پھر بی ٹی کا دور آیا تو وائرس تو کم۔ہوئی مگر رس چوس کیڑوں نے تباہی پھیرنا شروع کردی، سفہد مکھی ہی ناک میں دم کرچکی ہے۔ گلابی تو خیر سے رہی سہی کپاس اگست میں برباد کردیتی تھی۔
پھر ٹراسجینک۔کاٹن کا دور آیا ہے اب۔ مگر اب ایسی ایسی نئی بیماریاں ان میں آرہی کہ خود میرے جیسا زرعی ماہر کسان بھی بے بس نظر آتا۔
گلابی سے تو چھَٹکارا پا لیا۔ مگر ان پر سوٹی مولڈ فنگس، ولٹ، اور ایسی ایسی فنگس حملہ آور ہورہی ہیں جنکا کنٹرول مہنگا بھی ثابت ہورہا اور مکمل پائیدار بھی نہیں ہورہا۔ اب بارشوں کے بعد عجیب ٹینشن کہ فصل پیلی ہو کر سوکھ رہی۔ صرف زمینی اور باہر کے درجہ حرارت کی وجہ سے۔ یعنی ماحولیاتی تیبدیلیوّں کے آگے یہ بےبس ہیں۔
سیڈ بیچنے والوں نے اب میرے پیچھے پڑجانا کہ ٹرانسجینک کاٹن کے خلاف بول۔رہا۔ مگر اس بار فیلڈ میں عام کسانوں کے پاس اسکی پرفارمنس سب کے سامنے ہے۔
پچھلے سال خیر سے ٹیڈی نے ہی کافی تباہی پھیری تھی۔
رایا کا۔ریٹ اگر اچھا تو اوسط نہیں آرہی۔
کماد، مکئی والوں کا۔پتا نہیں اس سال کیا بننا۔ سنا مکئی میں دانے نہیں بن رہے دو نمبر سیڈ سیل ہوتا۔
ڈیزل کھاد سپرے تو خیر اب کسانوں کے خواب بنتے جانے ہیں۔ مہنگے تو ہیں ہی مگر مافیا نے کسانوں کی پہنچ سے بھی دور کردیا انکو
رہی سہی کسر اب چور پوری کررہے۔ آج رات ہی میرے گاوں میں 7 ٹیوب ویل کے کوٹھوں کے دروازے توڑے، ڈیزل، اوزار کھاد لے اڑے۔ ایک ہی رات میں 7 گھروں کا نقصان۔
غریب کسان کے بکرے جانور تو آنکھوں کے سامنے اٹھا کر موٹر سائہکل پر رکھتے اور یہ جا وہ جا۔

اللہ پاک ہی ہمیں ان سب آفتوں سے بچا سکتا ہے بس۔ ورنہ کسان تو گیا مزید کچھ سالوں میں۔
یاسر چوہدری
دکھی دل کے ساتھ 😥😥😥😔😔😔😔
FB_IMG_1656433337297.jpg

FB_IMG_1656433312341.jpg

FB_IMG_1656433332147.jpg

FB_IMG_1656433334704.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!