نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم پر صلات (درود)

in blurt •  2 years ago 

نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم پر صلات (درود)پڑھنے کا معنی
٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم پر صلات پڑھنا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اہم حقوق میں سے ایک حق ہے۔
٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم پر صلات پڑھنے کی بہت فضیلت وارد ہے۔
٭ قرآن کریم میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے کہ اللہ اور فرشتے نبی پر صلات پڑھتے ہیں۔
٭ قرآن کریم میں مومنین کو بھی نبی پر صلات پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
٭ اللہ تعالی کا نبی پر صلات پڑھنے کا سب سے راجح معنی یہ ہیکہ اللہ تعالی ملأ اعلی یعنی مقرب فرشتوں کے سامنے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی تعریف و ثنا بیان کرتا ہے۔
٭ فرشتوں کا نبی پر صلات پڑھنے کا معنی یہ ہیکہ فرشتے نبی کیلیے استغفار کرتے ہیں۔
٭ مومنین کا نبی پر صلات پڑھنے کا معنی یہ ہیکہ مومنین نبی کیلیے دعا کرتے ہیں۔
٭ یاد رہے کہ صلات کا معنی دعا سے زیادہ خاص ہے۔
اللہ تعالی ہمیں سنت رسول کے مطابق نبی پر صلات و سلام پڑھنے کی توفیق بخشے۔
IMG-20221127-WA0001.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!