*ملت کالونی پورنیہ میں ہوامکتب کاآغاز*

in blurt •  2 years ago 

ملت کالونی پورنیہ میں ہوامکتب کاآغاز
الفاروقؓ فاؤنڈیشن کی جانب سےکیاگیاافتتاح
کل بعد مغرب مدینہ مسجد ملت کالونی،پورنیہ،میں الفاروقؓ فاؤنڈیشن برائے تعلیم وفلاح انسانیت الہند کی جانب سے ایک مکتب کا قیام وافتتاح انجام پایا۔
بعد نماز مغرب ہی مسجد کے صدر مولانا یسین ندوی نے اس مسجد میں مکتب کی ضرورت اور نشست کے مقصد پر روشنی ڈالی،ان کے بعد فاؤنڈیشن کے صدر (مولانا)انوارالحق ندوی نے علم دین کی ضرورت وافادیت پر اپنی بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو بنیادی دینی تعلیم دلاناہر مسلمان پر فرض ہے،حدیث رسول ﷺ کی تشریح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اللہ کا ذکر،اللہ سے قریب کرنے والے اموراورعالم ومتعلم کے علاوہ دنیااور اس کی تمام چیزیں ملعون،قابل ملامت اور فنا ہونے والی ہیں۔
ہرمومن پر لازم ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس قدر دینی تعلیم ضرورحاصل کرادیں جس سے انہیں اسلامی عقائد، مسائل نماز روزہ،حج اورزکوٰۃ کا علم ہو نیزاس کے اندرصحیح مخارج کے ساتھ قرآن کریم کی تلاوت کرنے کی صلاحیت پیداہوجائے ۔
ان کے بعد جامعہ خلفائے راشدین پورنیہ کے استاذ مولانا منور ندوی نے اپنی تقریر میں کہا کہ سب سے بہترین تحفہ جو والدین اپنے بچوں کو دے سکتے ہیں وہ دینی تعلیم ہے۔ ہر ماں باپ کو یہ غور کرنا چاہئے کہ ان کے بچے ان کے بعد کیا کریں گے کیا وہ دین پر قائم رہ پائیں گے یا خدانخواستہ دین سے دور ہوجائیں گے ۔
ان کے بعد دارالعلوم پورنیہ کے نائب ناظم مولانا منظور نعمانی ندوی نے فاؤنڈیشن کے اقدام کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ اس وقت ضرورت ہے کہ ہرعلاقہ میں مکاتب کا جال بچھا دیاجائے،ہرہر مسجد میں مکتب قاٸم کیاجائےاورانہیں منظم طریقے سے چلایا جائے،اس لئے کہ اس وقت مسلمانوں میں دین وایمان کے بچانے کایہی ایک راستہ ہے ورنہ وہ دن دور نہیں جب ہمارے بچے ایمان واسلام سے نابلد ہوجائیں گے۔
ان کے بعد مدینہ مسجد ملت کالونی کے امام مولاناولی قاسمی نے مصلیان کرام کوخاص طور سے اس کار خیرمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور اپنے بچوں کو دین سے واقف کرانے پر زور دیا،لوگوں سے فاؤنڈیشن کے کاموں کاساتھ دینے اور اس کے لئے اپنی حیثیت بھر تعاون کرنے کی اپیل کی ،
اخیر میں صدر مجلس کی پرسوز دعا کے ساتھ نشست اختتام پذیر ہوئی ۔ حاضرین میں مسجد کے سکریٹری ماسٹر علاءالدین، مدرسہ فاطمۃ الزہراءملت کالونی کے ناظم مولانا نعیم الدین،مسجد کمیٹی کے رکن محمد سرفراز ودیگر لوگوں نے اپنے نیک جذبات اوراچھے توقعات کا اظہار کیا۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!