غلام نہیں مالک بنۓ

in blurt •  2 years ago 

زندگی میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو غلام نہیں؛ مالک بنیں!
اپنی منزل خود تلاش کریں اور اپنی زندگی خود جیئیں۔۔۔۔۔!
کب تک دوسروں کے اشاروں پر اپنے آپ کو تھکائیں گے ۔۔۔۔۔!
اتنا بھی کسی کا ادب و احترام ٹھیک نہیں؛ کہ دل سے نکلنے والی حق کی آواز کو بار بار گھونٹ جائیں۔۔۔۔۔۔۔!
میرے بھائی! وقت کی رفتار بہت تیز ہے؛ مگر اس رفتار سے بھی آگے بڑھیں۔۔۔۔۔!
جوانی کے ایام ہی دوڑنے ، آگے بڑھنے اور کچھ حاصل کرنے کے ہیں ، اس عمر میں اگر آپ کے پاؤں میں بیڑیاں لگی ہیں تو۔۔۔ تو ۔۔۔۔ بعد میں بیڑیوں سے آزاد نہیں ہو پائیں گے ۔۔۔۔!!!

آٹھیں ، عزم کریں ، قید و بند کی بندشوں کو توڑ کر اپنی اڑان اونچی اور پرواز بلند کریں ۔۔۔!

وہ پرندہ جو دوسروں کا ڈالا ہوا دانا چگتا ہے؛ جلد ہی شکار ہوکر کسی کا کھیلونا اور لقمہ بن جاتا ہے

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!
Sort Order:  
  ·  2 years ago  ·  


** Your post has been upvoted (1.12 %) **