با صلاحیت استاذ محترم

in blurt •  3 years ago 
  • مدارس، مراکز اور جامعات کی تعلیم و تربیت کی بہتری کے چند اسباب سیمانچل کے تناظر میں*
    1۔ باصلاحیت اساتذہ کا ہونا: اب سوال یہ ہیکہ با صلاحیت اساتذہ کا معیار کیا ہونا چاہیے؟ کیوں کہ ہر کوئی اپنے آپ کو با صلاحیت سمجھتے ہیں۔
    2۔ اساتذہ کی اچھی تنخواہ کا ہونا: اس سلسلے میں ایک سوال یہ ہیکہ اچھے اور بات صلاحیت استاذ کی تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اور تنخواہ کی آمد کہاں سے ہو؟۔
    3۔ وقت پر تنخواہ کی ادائیگی: اب سوال یہ ہے کہ ضرورت کے تحت کتنی تاخیر کی گنجائش ہے؟۔
    4۔ اساتذہ تعلیم و تربیت کیلیے اپنے آپ کو وقف کر دے: اب سوال یہ ہیکہ کیا اساتذہ اس فریضہ کو کما حقہ انجام دیتے ہیں؟۔
    5۔ بہترین نصاب تعلیم کا ہونا: اب سوال یہ ہیکہ نصاب تعلیم پر کتنی مجلسیں اور مٹینگیں منعقد ہوئیں؟ اور دینی مدارس میں عصری علوم پر کتنی توجہ دینے کی ضرورت ہے؟۔
    6۔ اساتذہ اور ذمہ داران کا آپسی تال میل اور ایک دوسرے کی قدردانی: یہ اخلاقی فریضہ ہے اس میں کسی کو قطعا سستی نہیں کرنی چاہئے۔
  • تعلیم و تربیت کی بہتری کیلیے یہ چند اہم نقاط تحریر کی گئی ہیں، سر جوڑ کر بیٹھیں اور قوم و سماج کے بچے اور بچیوں کی بہترین تعلیم و تربیت کی کوشش کریں۔
  • اللہ تعالی ہم تمام ذمہ داران اور اساتذہ کو اس کی مزید توفیق دے۔ آمین ۔
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!
Sort Order:  
  ·  3 years ago  ·  


** Your post has been upvoted (1.57 %) **