اگر آپ اس پوسٹ کو آخر تک نہیں پڑھ سکتے تو بالکل مت پڑھیں، اگر آپ نے اسے نامکمل پڑھا تو آپ مجھے غلط سمجھ سکتے ہیں

in blurt •  3 years ago 

⭐اگر آپ اس پوسٹ کو آخر تک نہیں پڑھ سکتے تو بالکل مت پڑھیں، اگر آپ نے اسے نامکمل پڑھا تو آپ مجھے غلط سمجھ سکتے ہیں

ہمارے دیش کے بہت سارے مذہبی اور غیر مذہبی لوگوں کے خیال کے مطابق ہندو- مسلم یکتا اور بھائی چارگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس دیش میں گاۓ کی قربانی یا ذبح کرنے سے مسلمانوں کو روکنا چاہیے ،اسلۓ کہ اس سے یکجھتی،بھائی چارگی،الفت ومحبت میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے ۔
بات اگر یہی تک ختم ہوجاۓ اور گاۓ کے ذبح نہ کرنے سے ہندو مسلم ایک ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر نفرت وکینہ دل سے نکال کر نفرت انگیز بیان بازی و ریلیاں ختم کرکے ہندوستان میں زندگی بسر کرنے لگینگے ،تو سب سے پہلے میں ہندوستان کے کونے کونے چھپے چھپے جاکر مسلمانوں سے ہاتھ پیر جوڑکر اپیل کرونگا کہ
”آپ لوگ گاۓ ذبح نہ کریں ،اس سےماحول خراب ہوتا ہے اور شریک وطن بھائیوں کو تکلیف ہوتی ہے،اگر ذبح نہیں کرینگے تو ہم سکون سے جی سکتے ہیں “

لیکن کیا حقیقت میں بات ایسی ہے کہ ہم سکون سے جی سکتے ہیں؟ ہرگز نہیں۔ کیا آپنے ادھر بھی ایک نظر ڈالی کہ ہندو لوگ کیا صرف گاۓ ذبح کرنے سے ہمیں روکتے ہیں ؟یا کچھ اور بھی مسلمانوں کے احکام وشعائر اور دینی امور سے روکتے ہیں ؟
بابری مسجد کے سلسلے سے بہت سارے مسلم دانشوران کا کہناتھا کہ مسجد انکے حوالے کردیا جائے اور ہم دوسری جگہ مسجد بنوالینگے تاکہ فتنہ فساد نہ ہو اور بھائی چارگی باقی رہے ،لہذا انکی مانگ پر فیصلہ بھی یہی ہوا مسجد انکےحوالے ہوگئ ،سب خاموش ہوگئے کچھ بولینگے تو بھائی چارگی کے خلاف ہوگا ،خیر اب اس بھائی چارگی کا نتیجہ کیا ہوا کیا یہ لوگ بابری مسجد لے کر خاموش ہوگئے یا اور مزید ہمت بڑھی تو گیان واپی،تاج محل،قطب مینار اور جامع مسجد کی دیوار پر بلڈوزر چلائیں ؟ آپکی بھائی چارگی کا نتیجہ کیا ہوا ؟کیا آپنے سوچا ؟
کیا یہ لوگ اذان پر پابندی کی بات نہیں کرتے؟کیا یہ لوگ مدارس اسلامیہ بند کرنیکی دھمکی نہیں دیتے؟ آسام میں تو سرکاری مدارس بند ہی کردیے؟ کیا یہ لوگ کھولے میدان میں نماز پڑھنے پر فساد برپا نہیں کرتے؟ کیا ہماری نماز دیکھ کر انکی آنکھوں میں جلن نہیں ہوتی ہے؟کیا ان لوگوں نے قرآن کے خلاف تین طلاق پر پابندی نہیں لگائی؟ کیا یہ لوگ مسلمانوں کو پاکستان و بنگلہ دیش جانیکی دھمکی نہیں دیتے؟کیا یہ لوگ ملاّ کاٹو کے نعرے نہیں لگاتے؟ کیا یہ لوگ ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانے کی بات نہیں کرتے؟ اور کیا کیا گناؤں ہمارے تئیں انکی ہمدردیاں؟
بس اگر گاۓ کی قربانی نہ کرنے سے نفرت ختم ہوجائیگی تو پھر باقی جو مانگ ہے انکی ان کو کیا کروگے ؟ کیا اذان چھوڑ دوگے ؟ کیا ایک ایک کرکے مساجد انکے حوالے کردوگے ؟ کیا بھائی چارگی میں مدارس بھی بند کردوگے؟ کیا مولویوں کو کاٹ دوگے ؟ کیا داڑھی ٹوپی چھوڑ دوگے ؟ کیا پاکستان،بنگلہ دیش چلے جاؤوگے؟کیا اپنی بیٹیوں کو انکی مانگ پر اور انکی رضا کے لئے انکے حوالے کردوگے؟ العیاذ باللہ - ہر گز نہیں کوئی اسکے لیے تیار نہ ہوگا،تو پھر گاۓ کے پیچھے کیوں پڑے ہو ؟ اگر کوئی کسی قربانی کا مسلئہ پوسٹ کرتے وقت فیسبک میں گاے کا فوٹو لگادے تو اس پر بھی اعتراض کہ فیسبک ہندو بھی چلاتے ہیں اس پر فوٹو مت ڈالو، کیوں اتنی ہمدردی؟ کیا اسکا فائدہ بھی کچھ ہے یا ایسے ہی؟

اب کچھ عقل والے دانشمندی کا اظہار کرینگے ” کہ نماز، اذان اسلام کی ضروریات میں سے ہے،اور قربانی میں گاۓ کی قربانی ضروری نہیں تو دونوں میں قیاس صحیح نہیں، اسلۓ قربانی میں گاۓ تو ذبح نہیں کرینگے لیکن نماز اذان ضروری ہے اس لیے یہ کرینگے“
تو جواب سن لو ! کیا ہندوستان میں رہنا بھی ضروری ہے؟ کیا شریعت نے ہندوستان میں رہنا آپ کے اوپر فرض قرار دیا ؟ جب فرض نہیں تو پھر انکی خوشنودی کے لیے بنگلہ دیش کیوں نہیں چلے جاتے؟ یہ تو یہی چاہتے کہ ہندوستان صرف انکا رہے۔ کیا نماز پڑھنا شہر کی مسجد ہی میں ضروری ہے ؟ گھر میں بھی تو نماز ہوجاتی ہے،تو تمام شہروں کے مساجد انکی رضا کے لئے توڑ کر مندر بنادو ،یہ تو یہی چاہتے ہے نہ ۔ٹوپی کرتہ دیکھ کر انکو جلن ہوتی ہے،اور ٹوپی کرتہ پہننا بھی کوئی ضروری یا واجبات میں سے نہیں ہے،تو آپ لوگ مولویوں پر پابندی لگا دو کہ کوئی ٹوپی کرتہ نہ پہنے اس سے بھائی لوگوں کو تکلیف ہوتی۔
لیکن ان سب کے لۓکوئی تیار نہ ہوگا بس جو سمجھ میں آیا اسی پر سب ہاں میں ہاں ملائینگے اور کہینگے گاے کی قربانی بند کرو لیکن اسکا نتیجہ کیا ہوگا؟ کیا ہمارے اس کار خیر کا کوئی ثمرہ بھی دیکھنے کو ملیگا یا نہیں اس پر کسی کا دھیان نہیں۔

گاۓ کی قربانی اسلام میں واجب نہیں ہے بلکہ دوسرے جانور بھی اسکی جگہ قربانی کرنا درست ہے ،ہمیں قبول ہے،لیکن ہمارے یہاں عام طور پر رواج گاۓ کی قربانی کا ہے اور یہ دستیاب بھی زیادہ ہوتا ہےلوگ پسند بھی زیادہ کرتے ہیں ،نیز فقہاء نے گاۓ کی قربانی شعائر اسلام میں شمار کیا ہے،لیکن پھر بھی مسلمان انکی رعایت کرتے ہوئے حتی الامکان قربانی کرتے ہیں،پھر بھی اگر کوئی کہے کہ گاۓ ذبح مت کرو ،اور بھائی چارگی کا مظاہرہ کرے تو کیا ہم ایسے ہی مان لینگے ؟ اس لئے ذرا ٹھنڈی دماغ سے سوچیے کہ ہم دوسروں کی ہمدردی میں اپنے آپکو اور اسلام کو کس طرح مغلوب کررہے ہیں،اور خود بخود دوسروں کو غالب اور اپنے اوپر مسلط کررہے ہیں،

یہ سب لکھنے کا میرا مقصد یہ نہیں ہے کہ اگر کسی جگہ سرکاری پابندی ہو تو آپ ذبح کرکے جیل میں جاے ،یا کسی جگہ فتنہ یقینی ہو تو وہاں ذبح کرکے فتنہ کرائیں ،کیونکہ ان جگہوں میں ہماری مجبوری ہے ،لیکن جہاں مجبوری نہیں وہاں یہ کہنا کہ ارے ذبح کروگے تو ان تک خبر پہونچیگی اور انکو تکلیف ہوگی ،اور عام طور پر مسلمانوں سے ذبح نہ کرنیکی اپیل کرنا اور لیٹر پیڈ نکالنا یہ حد سے تجاوز ہے ،اسلام کو مغلوب کرنا ہے ،اور یہ درست نہیں ہے ،میری بات بھی ایسی لوگوں کی تردید کے لئے ہے،نہ کہ فتنہ کرانا میرا مقصد ہے۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!
Sort Order:  
  ·  3 years ago  ·  


** Your post has been upvoted (1.72 %) **