betterlife - My diarygame - today school duty and I spent the day with the mason's and laborers

in blurt-176888 •  yesterday 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

شروع کرتا ہوں اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے

صبح کا وقت

میری طرف سے تمام سٹیمٹ یوزر کو اسلام علیکم مجھے امید ہے کہ آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے میں بھی الحمدللہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے ٹھیک ہوں دعا ہے کہ آپ سب لوگ خوش رہیں
میں ہر روز کی طرح آج بھی صبح جلدی اٹھا اٹھ کر پہلے وضو کیا پھر نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا نماز ادا کرنے کے بعد میں باہر چہل قدمی کے لیے نکل گیا آج تقریبا میں نے صرف بیس منٹ چہل قدمی کی چہل قدمی کرنے کے بعد میں اپنے آبائی قبرستان میں آگیا وہاں آ کر میں نے اپنے آ باؤ اجداد کے لئے دعا کی اور دعا کرنے کے بعد میں گھر واپس آ گیا۔
گھر آکر میں نے تھوڑی دیر آرام کیا اور اس کے بعد نہانے کے لئے واش روم چلا گیا جب میں نہا کر واش روم سے باہر آ یا تو ناشتہ بھی تیار تھا آج میں نے ناشتہ دہی کے ساتھ کیا اور اس کے بعد ایک کپ چائے بھی اور پھر چائے پینے کے بعد میں نے اپنے کبوتروں کو کو تازہ پانی اور دانے ڈالے۔
کبوتروں کو دانہ پانی ڈالنے کے بعد میں سکول جانے کی تیاری میں مصروف ہوگیا تقریباً بیس منٹ میں تیار ہو کرگھر سے نکل پڑا تھوڑی ہی دیر بعد میں ان بچوں کے گھر پہنچ گیا جن کو میں سب سے پہلے اٹھاتا ہوں جب وہاں پہنچا تو بچے تیار تھے میں نے ان بچوں کو اپنے لوڈر پر بٹھایا اور پھر دوسرے بچوں کو اٹھانے کے لیے وہاں سے روانہ ہوا۔
پہلے بچوں کو اٹھانے کے تقریبا بیس منٹ بعد میں نے سب بچوں کو اکٹھا کر لیا اور پھر سکول کی طرف روانہ ہو گیا سب بچوں کو اکٹھا کرنے کی تقریبا پندرہ منٹ بعد میں سکول کے گیٹ پر پہنچ گیا جب سکول پہنچا تو سکول لگنے میں صرف پانچ منٹ باقی تھے۔
میں نےوہاں بچوں کو اتارا اور پھر واپس روانہ ہوا تھوڑی ہی دیر بعد میں اپنے گھر پہنچ گیا.جب گھر آ یا تو مستری اور مزدور آئے ہوئے تھے پھر میں نے مستری اور مزدوروں کو چائے پلائی پھر میں نے خود ایک کپ چائے پی اور پھر اس کے بعد میں دوپہر کے کھانے کے لئے گوشت لینے کے لئے چلا گیا تھوڑی دیر بعد میں گوشت کی دوکان پر پہنچ گیا پھر میں نے وہاں سے گوشت خریدا اور واپس اپنے گھر آ گیا۔

دوپہر کا وقت

تقریبا بارہ بجے کے قریب دوپہر کو کھانا تیار ہو گیا پھر میں نے مستری اور مزدوروں کو کھانا کھلایا اور اس کے بعد ہم سب گھر والوں نے مل کر دوپہر کا کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد تھوڑی دیر تک گپ شپ کی اور اس کے بعد میں بچوں کو سکول سے واپس لے آنے کے لئے گھر سے نکل پڑا تھوڑی ہی دیر بعد میں سکول کے گیٹ پر پہنچ گیا جب وہاں پہنچا تو بچوں کی چھٹی ہوگئی تھی بچوں کو لوڈر پر بٹھایا اور پھر واپس روانہ ہوا چھٹی کے تقریبا ایک گھنٹہ بعد میں سب بچوں کو اپنے اپنے گھر چھوڑ کر واپس اپنے گھر آگیا۔

شام کا وقت

تقریبا ڈھائی بجے کے قریب چائے تیار ہو گئی پھر میں نے مستری اور مزدوروں کو چائے پلائی چائے پینے کے بعد وہ دوبارا کام پر شروع ہو گئے اور میں بھی ان کے ساتھ کام پر لگ گیا۔
تقریبا چار بجے کے قریب تک ہم کام کرتے رہے اس کے بعد میں نے مستری اور مزدوروں سے چھٹی کا کہا تو مستری نے کہا تھوڑا مسالا باقی ہے اسے ختم کر کے چھٹی کرتے ہیں تقریباً ساڑھے چار بجے کے قریب مسالا ختم کر کے انہوں نے چھٹی کر دی اور پھر گھر چلے گئے۔اور پھر میں بچوں کو لےکر باہر چلا گیا تھوڑی دیر بچوں کو گھمایا اور پھر واپس آ گئے جب گھر پہنچے تو شام ہو نے والی تھی۔
تھوڑی دیر بعد مغرب کی اذان ہونے لگی اور میں نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا تھوڑی دیر میں میں نماز پڑھ لی اور اس کے بعد گھر واپس آ گیا گھر آکر ہم سب نے مل کر شام کا کھانا کھایا اور اس کے بعد ڈائری لکھنا شروع کر دی۔
اور میرا آ ج کا یہ دن اسی طرح اختتام پذیر ہوا یہ تھی میری آج کی ڈائری مںجھے امید ہے آپ تمام دوستوں کو پسند آئے گی۔ جو آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں اور اسی کے ساتھ اجازت چاہوں گا اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا۔

خداحافظ۔

IMG_20211125_110241.jpg

IMG_20211125_110228.jpg

IMG_20211125_110159.jpg

IMG_20211125_110255.jpg

IMG_20211125_161737.jpg

IMG_20211125_110320.jpg

IMG_20211125_110338.jpg

IMG_20211125_113043.jpg

IMG_20211125_113045.jpg

IMG_20211125_164417.jpg

IMG_20211125_164417.jpg

IMG_20211125_164428.jpg

IMG_20211125_165216.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!