betterlife -I spent the day almost at home

in blurt-176888 •  5 months ago 

betterlife -I spent the day almost at home

IMG_20220130_174112.jpg

بسم اللہ الرحمن الرحیم

شروع کرتا ہوں اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔تمام کائنات کا مالک ہے۔ہم اسی کی عبادت کرتے ہیں.

صبح کا وقت

اسلام علیکم میرے پیارے دوستو الحمدللہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے میں خیریت سے ہوں اور آپ کی خیریت کے لیے خداوند کریم سے دعا گو ہوں۔مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے۔ اور سردی کے موسم کو خوب انجوائے کر رہے ہوں گے۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اور تمام مشکلات آسان فرمائے۔

آج بھی میں ہر روز کی طرح صبح جلدی اٹھا،اٹھ کر پہلے وضو کیا اور اس کے بعد نماز ادا کرنے کےلئے مسجد میں چلا گیا۔نماز ادا کرنے کے بعد تھوڑی دیر چہل قدمی کی کیونکہ آج اتوار کا دن تھا اور بچوں کی چھٹی تھی۔ میں نے تقریبا آدھا گھنٹہ چہل قدمی کی اور اس کے بعد اپنے آبائی قبرستان میں آ کر اپنے آباؤ اجداد کے لیے دعا کی اور اس کے بعد گھر واپس آ گیا۔گھر آ کر میں نے ناشتہ کیا۔ناشتہ کرنے کے بعد میں نے اپنے کبوتروں کو تازہ پانی اور دانے ڈالے پھر گھر کے کام میں مصروف ہوگیا۔

دوپہر کا وقت

تقریبا گیارہ بجے کے قریب دوپہر کا کھانا تیار ہو گیا پھر ہم سب نے مل کر کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد میں اپنے کزن کے گھر چلا گیا کیونکہ کل کا سارا سامان بھی سمیٹنا تھا اور میرے کزن کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے اس لیے سب کام مجھے کرنا تھا۔ہم نے تقریبا ایک گھنٹہ میں سب کام نمٹا لیا اس کے بعد ہم نے چائے پی اور پھر میں اپنے کزن سے اجازت لے کر واپس آ گیا۔

شام کا وقت

تقریبا تین بجے کے قریب چائے تیار ہو گئی پھر میں نے ایک بار پھر سب گھر والوں کے ساتھ مل کر چائے پی۔اس کے بعد میں نے اپنے بکرے کی دیکھ بھال کی۔تقریبا ساڑھے چار بجے کے قریب میں والی بال دیکھنے چلا گیا کیونکہ آج کل ہمارے گاؤں میں ہر روز آپس میں والی بال کا میچ ہوتا ہے۔میں تقریبا شام تک وہاں بیٹھا رہا اور اس کے بعد گھر واپس آ گیا۔گھر آ کر مغرب کی نماز ادا کی اور اس کے بعد ڈایری لکھی جو آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں۔ میرا آج کا یہ دن اسی طرح اختتام پذیر ہوا۔اور یہ تھی میری آج کی ڈائری امید ہے آپ تمام دوستوں کو پسند آئے گی۔

خدا حافظ۔

IMG_20220129_105610.jpg

IMG_20220129_105617.jpg

IMG_20220129_105630.jpg

IMG_20220130_173751.jpg

IMG_20220130_173826.jpg

IMG_20220130_173809.jpg

IMG_20220130_172308.jpg

IMG_20220130_172354.jpg

IMG_20220130_172238.jpg

IMG_20220130_172208.jpg

IMG_20220130_174112.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!