I some beautiful photography of mustard flowers and wheat

in blurt-176888 •  9 days ago 

I some beautiful photography of mustard flowers and wheat

IMG_20220202_155817.jpg

بسم اللہ الرحمن الرحیم

شروع کرتا ہوں اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔

اسلام علیکم

پیارے دوستو میں خیریت سے ہوں اور آپ کی خیریت کے لیے خداوند کریم سے دعا گو ہوں۔مجھے امید ہے کہ آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے۔ اور سردی کے موسم کو خوب انجوائے کر رہے ہوں گے۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

سرسوں کے پھول

IMG_20220202_173550.jpg

IMG_20220202_174135.jpg

IMG_20220202_174133.jpg

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ اس وقت ہمارے ملک پاکستان میں سردیوں کا موسم چل رہا ہے اور سردیوں کے موسم ہمارے ملک میں بڑے پیمانے پر سرسوں کی کاشت کی جاتی ہے جو کہ سبز چارے کے طور پر بھی استعمال کی جاتی ہے اور اس کے علاؤہ فصل تیار ہونے پر سرسوں کا تیل بھی نکالا جاتا ہے اور ملکی سطح پر اس سے زرمبادلہ بھی کمایا جاتا ہے۔
آج میں اپ کو اپنی سرسوں کی فصل کی اور اس کے پھولوں کی چند تصویریں دکھاؤں گا جو کہ میں نے اپنے گاؤں میں کاشت کی ہوئی ہے اور اس وقت اس میں تقریباً پھول نکل آئے ہیں۔اور بارش کے بعد اس کی بڑھوتری میں بہت زبردست اضافہ ہؤا ہے۔

IMG_20220202_173521.jpg

گندم کی فصل

آج میں آپ کو اپنی گندم کی فصل چند تصویریں دکھاؤں گا جو کہ میں نے اپنے گاؤں میں کاشت کی ہوئی ہے۔ہماری گندم کی فصل ماشاءاللہ بہت زبردست ہے اور ہمارے گاؤں میں تقریبا نوے فیصد لوگ گندم کاشت کرتے ہیں جو کہ گندم کی فصل سے اچھی خاصی رقم کماتے ہیں اور اس کا بھوسہ اپنے جانوروں کو گھاس میں ملا کر کھلاتے ہیں اور اضافی بھوسہ بھی فروخت کر دیتے ہیں گندم ہمارے ملک پاکستان میں بہت زیادہ ہوتی ہے۔اور اس وقت گندم کی فصل عروج پر ہے کیونکہ اس بار ہمارے پورے ملک میں بروقت بڑی زبردست بارش ہوئی ہے۔اور آپ دعا کریں کہ اللہ پاک ہماری فصل کو خیر وعافیت سے تیار کرے۔امین۔

IMG_20220202_173428.jpg

IMG_20220202_180344.jpg

خدا حافظ۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!