betterlife - My diarygame - | I spent the day school duty and some sunset photography.
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع کرتا ہوں اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔ہم اسی کی عبادت کرتے ہیں اور اسی ہی سے مدد طلب کرتے ہیں۔
صبح کا وقت
میرے پیارے دوستو اسلام علیکم میں الحمدللہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے بلکل ٹھیک ہوں اور مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔
آج میری تقریباً چھے بجے کے قریب آنکھ کھلی اٹھ کر پہلے وضو کیا پھر نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا نماز ادا کرنے بعد تھوڑی سی چہل قدمی کی آج میں نے تقریبا پندرہ منٹ چہل قدمی کی پھر اس کے بعد اپنے گھر واپس آ گیا۔
گھر آکر میں نہانے کے لئے واش روم چلا گیا تھوڑی ہی دیر بعد میں نے نہا لیا جب میں نہا کر واش روم سے باہر آ یا تو سردی بھی لگ رہی تھی اور میں کچن میں اپنی امی کے پاس چلا گیا ناشتہ بھی تیار تھا۔ آج میں نے ناشتہ انڈا اورپراٹھا کے ساتھ کیا اور اس کے بعد دو کپ چائے بھی اور پھر چائے پینے کے بعد میں تھوڑی دیر اپنی امی کے پاس بیٹھا رہا پھر اس کے بعد میں سکول جانے کی تیاری میں مصروف ہوگیا
تھوڑی ہی دیر بعد میں مکمل تیار ہو کر گھر سے نکل پڑا تھوڑی دیر میں بعد ان بچوں کے گھر پہنچ گیا جن کو میں سب سے پہلے اٹھاتا ہوں۔جب وہاں پہنچا تو بچے بالکل تیار تھے میں نے ان کو اپنے لوڈر پر بٹھایا اور پھر وہاں سے روانہ ہوا۔ پہلے بچوں کو اٹھانے کے تقریبا بیس منٹ بعد سب بچوں کو اکٹھا کیا اور سکول جانے کے لئے روانہ ہوا۔جب سکول پہنچا تو سکول لگنے میں صرف پانچ منٹ رہتے تھے میں نے ان کو سکول کے گیٹ پر اتارا اور پھر واپس روانہ ہوا۔تقریبا پندرہ منٹ بعد میں گھر واپس آ گیا گھر آ کر میں نے ایک کپ چائے پی اور آ رام کرنے لگا۔
دوپہر کا وقت
تقریبا ساڑھے گیارہ بجےکےقریب دو پہر کا کھانا تیار ہو گیا تو پھر ہم سب گھر والوں نے مل کر دوپہر کا کھانا کھایا۔کھانا کھانے کے بعد میں اپنے بچوں کو ساتھ لے کر اپنے کمرے میں چلا گیا وہاں جاکر ٹی وی آن کیا اور بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کارٹون دیکھنے لگ گیا۔
تقریبا دو بجے کے قریب میں بچوں کو اسکول سے واپس لے آنے کے لئے گھر سے نکل پڑا جب سکول کے گیٹ پر پہنچا تو بچوں کی چھٹی ہونے میں صرف پانچ منٹ رہ گئے تھے میرے پہنچنے کے تھوڑی دیر بعد بچوں کی چھٹی ہوگئ اور میں نے ان کو اپنے لوڈر پر بٹھایا اور پھر وہاں سے روانہ ہوا چھٹی کے تقریبا پچاس منٹ میں سب بچوں کو چھوڑ کر واپس اپنے گھر آگیا۔گھر آ کر میں نے ایک کپ چائے پی اور آرام کرنے لگ گیا۔
شام کا وقت
تقریباچار بجے کے قریب میں ایک دوست کے پاس چلا گیا کیونکہ اس کی والدہ بیمار تھیں جب میں وہاں پہنچا تو وہ بہت خوش ہوا کیونکہ ہماری پچھلے پندرہ سے بیس دنوں سے ملاقات نہیں ہوئی تھی ہم نے کافی دیر تک گپ شپ کی اور ساتھ ساتھ چائے بھی پی۔میں نے اس سے اس کی والدہ کی بیماری کے بارے میں پوچھا تو اس نے بتایا کہ الحمدللہ اب میری ماں کی صحت پہلے سے بہت بہتر ہے۔اس کے بعد میں نے اپنے دوست سے اجازت لی اور گھر واپس آ گیا۔
گھر آکر میں نے کچھ دیر کے لئے آرام کیا اور تھوڑی دیر بعد میں نے شام کا کھانا کھایا اور پھر پوسٹ لکھنے لگ گیا۔
اور میرا آ ج کا یہ دن اسی طرح اختتام پذیر ہوا یہ تھی میری آج کی ڈائری مںجھے امید ہے آپ تمام دوستوں کو پسند آئے گی۔