Medical Benefits of Beetroot

in blurt-176888 •  3 months ago 

Medical Benefits of Beetroot

images (1) (19).jpeg

Freepik

The ingredients of beetroot are laxative while its water clogs the bowels. Beetroot lowers blood pressure, protects against cancer. Improves digestion, cleanses blood of impurities, lowers cholesterol. Keeps the skin young and fresh

can use from It is also made into a salad and can also be boiled. Along with it, its juice is also made. To make beetroot juice, it is cut into pieces and the juice is extracted with the help of a grinder. Its juice is usually mixed with carrot or malt juice. This vegetable has immense positive effects on health as it is rich in many nutrients. These nutrients include folate, fiber, potassium, magnesium, vitamin C, magnesium, protein, and B vitamins. Along with this, it also contains betaine, which has the ability to reduce inflammation. Beetroot is hot and dry in nature, so it should be consumed in proper quantity to get maximum medicinal benefits

chakundar-kay-fawaid.jpg
Freepik

چقندر کے اجزاء دست آور ہیں جبکہ اس کا پانی دستوں کو بند کرتا ہے۔ چقندر فشار خون کم کرتا ہے، سرطان سے بچاتا ہے،۔ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے، خون کو فاسد مواد سے پاک کرتا ہے، کولیسٹرول کم کرتا ہے۔ جلد کو جوان اور تر و تازہ رکھتا ہے

سے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کا سلاد بھی بنایا جاتا ہے اور اسے ابال کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کا جوس بھی بنایا جاتا ہے۔ چقندر کا جوس بنانے کے لیے اس کو ٹکڑوں میں کاٹا جاتا ہے اور گرینڈر کی مدد سے اس کا جوس نکال لیا جاتا ہے۔ عام طور پر اس کا جوس گاجر یا مالٹے کے جوس کے ساتھ مکس کر کے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سبزی کے صحت پر بے پناہ مثبت اثرات ہوتے ہیں کیوں کہ یہ بہت سے غذائی اجزاء سے مالامال ہوتی ہے۔ ان غذائی اجزاء میں فولیٹ، فائبر، پوٹاشیم، میگنیز، وٹامن سی، میگنیشیم، پروٹین، اور وٹامن بی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں بیتھین نامی جز بھی پایا جاتا ہے جو سوزش کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چقندر کا مزاج گرم خشک ہوتا ہے اس لیے اسے مناسب مقدار میں استعمال کرنا چاہیئے تا کہ زیادہ طبی فوائد حاصل کیے جا سکیں

Beetroot is a vegetable rich in nutrients and therefore has many medical benefits which are as follows.

Useful for blood pressure

Beets are rich in nitrates which are converted into nitric oxide during digestion. Nitric oxide helps dilate blood vessels. Daily consumption of beetroot juice also plays an important role in reducing high blood pressure levels. People suffering from high blood pressure were given 250 ml of this vegetable juice for four weeks, which significantly reduced their blood pressure.

images (1) (24).jpeg

Freepik

چقندر کے طبی فوائد

بلڈ پریشر کے لیے مفید

جسمانی کارکردگی میں اضافہ

اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور

حاملہ عورتوں کے لیے مفید

قبض کا خاتمہ

پھیپھڑوں کی حفاظت

دماغی طاقت کے لیے

کینسر سے بچاؤ

ذیابیطس سے بچاؤ

ہاضمے کی خرابی

داغ دھبوں سے چھٹکارا

چقندر کے طبی فوائد

چقندر بہت سارے غذائی اجزاء کی حامل سبزی ہے اس لیے سے بہت سارے طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔

بلڈ پریشر کے لیے مفید

چقندر نائٹریٹ سے مالا مال ہوتی ہے جو ہضم ہونے کے دوران نائٹرک آکسائڈ میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ نائٹرک آکسائڈ خون کی شریانوں کے پھیلاؤ میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ چقندر کے جوس کا روزانہ استعمال ہائی بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایسے افراد جن کو ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ لاحق تھا ان کو چار ہفتوں تک اڑھائی سو ملی لیٹر اس سبزی کا جوس استعمال کروایا گیا جس سے ان کے بلڈ پریشر میں واضح کمی آئی۔

Increased physical performance

images (1) (23).jpeg
Freepuk

Beetroot juice increases plasma nitrite, which increases physical performance. This juice is perfect for those who cycle or walk a lot. This increases the amount of oxygen in the body. Along with this, this juice also plays an important role in improving physical development.

Rich in antioxidants

This vegetable is rich in antioxidants that protect the body from damage caused by free radicals and also reduce oxidative stress. Based on its antioxidant properties, it also helps reduce inflammation and reduces pain caused by bone diseases. Apart from this, beetroot juice is also rich in folic acid and iron, which prevents anemia. This juice increases the blood cells in the body that carry oxygen to different parts of the body.

Useful for pregnant women

Pregnancy often causes anemia in women, so doctors advise women to consume beetroot during pregnancy because it contains a large amount of iron, which is important in the formation of red blood cells. plays a role.

images (1) (22).jpeg

Freepik

جسمانی کارکردگی میں اضافہ

چقندر کا جوس پلازما نائٹریٹ بڑھاتا ہے جس سے جسمانی کارکردگی بڑھتی ہے۔ یہ جوس ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو سائیکلنگ کرتے ہیں یا زیادہ تر پیدل چلتے ہیں۔ اس سے جسم میں آکسیجن کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ جوس جسمانی نشونما کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور

اس سبزی میں اینٹی آکسیڈنٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو جسم میں موجود فری ریڈیکلز سے پہنچنے والے نقصانات سے بچاتے ہیں اور آکسی ڈیٹو تناؤ بھی کم کرتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کی بنیاد پر یہ سوزش کم کرنے میں بھی مددد دیتا ہے اور ہڈیوں کی بیماریوں کی وجہ سے ہونے والے درد کو بھی کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ چقندر کا جوس فولک ایسڈ اور آئرن سے بھی بھرپور ہوتا ہے جس کی وجہ سے خون کی کمی دور ہوتی ہے۔ یہ جوس جسم میں موجود خون کے خلیوں کو بڑھاتا ہے جو جسم کے مختلف حصوں تک آکسیجن لے جانے کا کام کرتے ہیں۔

حاملہ عورتوں کے لیے مفید

حمل کی وجہ سے اکثر عورتوں میں خون کی کمی واقع ہو جاتی ہے، اس وجہ سے ڈاکٹر حمل کے دوران خواتین کو چقندر استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں کیوں کہ اس میں بڑی تعداد میں آئرن پایا جاتا ہے جو خون کے سرخ خلیات بننے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Alleviation of constipation

According to a general estimate, one cup of beetroot contains three and a half grams of fiber, which is very useful in relieving constipation. Insoluble fiber helps food move through the gut faster and is eliminated more quickly. Apart from this, the risk of hemorrhoids increases in people suffering from constipation. In this way, beetroot also reduces the risk of hemorrhoids after relieving constipation. According to some research, foods that are low in fiber increase the risk of hemorrhoids, while foods that are high in fiber reduce the risk of hemorrhoids.

images (1) (21).jpeg
Freepik

Lung protection

Consumption of beetroot reduces the risks of lung infections. To avoid this infection, beetroot can be used as a salad while its juice can also be extracted. This vegetable protects them by reducing the risks of lung infections.

For mental strength

The brain needs more oxygen to stay healthy. Therefore, the use of beetroot is ensured to improve the supply of oxygen to the brain. This vegetable delivers more oxygen to the muscles as well as the brain, so it can be consumed in the form of a salad or juice.

Prevent cancer

According to research, beetroot contains compounds that can prevent cancer mutation. These compounds have properties that make beetroot red and yellow in color. Consumption of beetroot can be useful in reducing the risks of cancer.

Prevent diabetes

Beetroot contains a compound that plays an important role in lowering glucose levels as well as increasing insulin sensitivity. Lowering glucose levels and increasing insulin sensitivity helps prevent diabetes.

Digestive disorders

If you have a poor digestive system or suffer from nausea, vomiting, or diarrhea due to jaundice or many other reasons, consuming this herb can be helpful. Add a spoonful of lemon juice to its juice to relieve indigestion.

Get rid of blemishes

Beetroot can be used to remove blemishes from the face. For this purpose, cut a beetroot and boil it in water. Apply this water on the face with the help of a cotton ball and wash it off after five to seven minutes. After drying the face, apply rose extract. After a few days, the spots on the face will begin to fade. You can contact any nutritionist to know more about the medical benefits of beetroot. Now you can use Healthwire's platform to easily connect with any dietitian

images (1) (20).jpeg
Freepik

قبض کا خاتمہ

عام اندازے کے مطابق ایک کپ چقندر میں ساڑھے تین گرام فائبر پائی جاتی ہے جو قبض سے نجات حاصل کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوتی ہے۔ ایسا فائبر جو جلدی سے گھلتا نہیں ہے غذا کو نالی سے تیزی سے گزرنے میں مدد دیتا ہے اور بہت جلد خارج کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ قبض کا شکار افراد میں بواسیر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس طریقے سے چقندر قبض کو ختم کرنے کے بعد بواسیر کے خطرات بھی کم کرتی ہے۔ کچھ تحقیقات کے مطابق کم فائبر والی غذائیں بواسیر کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں جبکہ ایسی غذائیں، جن میں فائبر اچھی مقدار میں پایا جاتا ہو، بواسیر کے خطرات کو کم کرتی ہیں۔

پھیپھڑوں کی حفاظت

چقندر کا استعمال پھیپھڑوں کے انفیکشن کے خطرات کو کم کرتا ہے۔ اس انفیکشن سے بچنے کے لیے چقندر کو بطور سلاد استعمال کیا جا سکتا ہے جب کہ اس کا جوس بھی نکالا جا سکتا ہے۔ ان کی حفاظت کرتی ہے۔

دماغی طاقت کے لیے

دماغ کو صحت مند رہنے کے لیے زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے دماغ کو آکسیجن کی سپلائی بہتر بنانے کے لیے چقندر کا استعمال یقینی بنایا جاتا ہے۔ یہ سبزی مسلز کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی زیادہ آکسیجن پہنچاتی ہے اس لیے اسے سلاد یا جوس کی شکل میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کینسر سے بچاؤ

تحقیقات کے مطابق چقندر میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جن کی مدد سے کینسر میوٹیشن کو روکا جا سکتا ہے۔ ان مرکبات میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جن کی وجہ سے چقندر لال اور زرد رنگ کے ہوتے ہیں۔ کینسر کے خطرات کو کم کرنے کے لیے چقندر کا استعمال مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

ذیابیطس سے بچاؤ

چقندر میں ایسا مرکب پایا جاتا ہے جو گلوکوز کی سطح کم کرنے کے ساتھ ساتھ انسولین کی حساسیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ گلوکوز کی سطح کم ہونے اور انسولین کی حساسیت بڑھنے سے ذیابیطس سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔

ہاضمے کی خرابی

یرقان یا کئی دوسری وجوہات کی بنا پر اگر آپ کا نظامِ انہضام خراب ہے یا آپ کو متلی، قے، یا اسہال کی شکایت ہے تو اس سبزی کا استعمال مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ ہاضمے کی خرابی کو دور کرنے کے لیے اس کے رس میں ایک چمچ لیموں کا رس شامل کر کے پئیں۔

داغ دھبوں سے چھٹکارا

چہرے کے داغ دھبے دور کرنے کے لیے چقندر کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک چقندر کو کاٹ کر پانی میں ابالیں۔ یہ پانی روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور پانچ سے سات منٹ بعد دھولیں۔ چہرہ خشک کرنے کے بعد گلاب کا عرق لگا لیں۔ چند دنوں بعد چہرے داغ دھبے کم ہونا شروع ہو جائیں گے۔چقندر کے مزید طبی فوائد کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے آپ کسی بھی غذائی ماہر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اب کسی بھی غذائی ماہر سے آسانی کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!
Sort Order:  

I love beetroot in all variations. We even grow it on our rented field.