Medicinal benefits of 🫑 capsicum

in blurt-176888 •  6 days ago 

Medicinal benefits of 🫑 capsicum

green-peppers-table-with-bowl-chili-peppers_1213772-2059.jpg

Freepik

Capsicum is considered a savory pepper, while in some countries it is also called sweet pepper, and is available in green, yellow, and red. It is used in most dishes, as its aroma enhances the taste of the food. It is commonly used in Chinese cuisine, while it is also made with other vegetables and mincemeat.

This chili is not spicy so children and adults can eat it. Capsicum is especially loved for its flavor.

Capsicum is an excellent source of beta-carotene, potassium, vitamin A, vitamin B6, vitamin E, and folate. Also, one cup of capsicum contains thirty calories, less than one gram of protein, seven grams of carbohydrates, two and a half grams of fiber, and three and a half grams of sugar.

pile-sweet-peppers-ans-syringe-with-chemicals_1174497-84501.jpg

Freepik

Capsicum, also known as bell pepper or sweet pepper, is a popular household vegetable that is used in various cuisines around the world. These peppers are available in different colors including red, green, yellow and orange. Capsicum is known for its unique taste and it also has many health benefits that you may not know about.

Capsicum is a nutritious vegetable that provides many health benefits. It is low in calories and high in vitamins, minerals and antioxidants. Capsicum has anti-inflammatory and pain-relieving properties and can help improve cardiovascular health, promote skin health, and support healthy digestion.

Today we are going to tell you about such amazing health benefits of capsicum that you will be surprised to hear. So, read this entire article to know about the health benefits and nutrition of capsicum

Capsicum is a sweet-tasting pepper. Available in yellow, green and red colors, its aroma enhances the taste of food, capsicum is used in many dishes. In which Chinese food is common. In addition, capsicum is also made with many vegetables and mincemeat.

Capsicum is not spicy so it can be eaten by children and adults alike.Capsicum is especially loved for its color and taste.

Capsicum reduces the risk of cancer because it contains anti-inflammatory nutrients and antioxidants. The carotenoid lycopene in capsicum is also effective in reducing the risk of cervical, prostate, pancreatic and bladder cancer. In addition, the enzymes present in capsicum also help prevent esophageal and stomach cancer. Good for heart health: Red capsicum contains lycopene which is a phytonutrient that keeps your heart healthy. , the vegetable is also a rich source of folate and vitamin B6, which lowers homocysteine ​​levels, reducing the risk of heart disease. It also contains antioxidants that protect the body from free radicals

Screenshot_2024-05-02-21-11-33-96_27fdd21ff6a0be6d39e9c438bf8ef347.jpg

Freepik

Benefits of capsicum

The following benefits can be obtained by using capsicum

Reduction in cancer risks

Capsicum plays an important role in reducing the risks of cancer, as it is rich in antioxidants and anti-inflammatory compounds. Apart from this, the carotenoid lycopene in capsicum is also useful in reducing the risks of bladder, pancreas and prostate cancer. Along with this, the enzymes found in capsicum are also helpful in preventing stomach and esophageal cancer.

Prevent anemia

Anemia symptoms occur when the body does not use oxygen properly. The main cause of anemia is iron deficiency, the main symptoms of which are weakness and fatigue.

Capsicums are not only a great source of iron, but they are also rich in vitamin C, which facilitates the absorption of iron in the intestine. When you consume vegetables and fruits rich in vitamin C, the absorption of dietary iron increases in the body. Therefore, consuming iron-rich foods along with capsicum increases the amount of iron in the body and also reduces the risk of anemia.

whole-sliced-red-green-yellow-peppers-three-wooden-spoons-with-spices-black-stone-board_251317-42.jpg

Freepik

Useful for heart health

Red capsicum contains lycopene which is very useful for maintaining heart health. Along with this, chili is also an excellent source of folate and vitamin B6, which reduces homocysteine ​​levels. Lowering homocysteine ​​levels reduces the risk of heart disease. In addition, it also contains antioxidants that protect the body from damage caused by free radicals.

Screenshot_2024-05-02-21-12-04-59_27fdd21ff6a0be6d39e9c438bf8ef347.jpg

Freepik

Improved eye health

Aging and infections can cause various eye problems such as cataracts, but the risks of these problems also increase due to lack of nutrients in the body.

Eye health can be improved if Shimla pepper is consumed regularly in balanced amounts. In addition, the components found in capsicum protect the inner surface of the eye from oxidative damage. If you want to avoid eye problems, include capsicum in your diet.

Improves the digestive system

One cup of capsicum contains two and a half grams of dietary fiber, which is considered very beneficial for improving the digestive system. Consumption of capsicum does not cause symptoms of constipation. Also, eating foods that are rich in dietary fiber reduces the risk of hemorrhoids

Screenshot_2024-05-02-21-12-33-54_27fdd21ff6a0be6d39e9c438bf8ef347.jpg

Freepik

Rich in antioxidants

Capsicum is rich in antioxidants that protect the body from free radicals and their damage. Blood vessels are damaged due to free radicals present in the body. This chili fights these radicals and helps in treating many diseases.

Reduction in high blood pressure

According to medical experts, foods rich in vitamin C can help control blood pressure. Vitamin C acts like a diuretic and helps the body eliminate unnecessary fluids. Removing unnecessary fluid from the body reduces the pressure in the blood vessels, which ultimately helps control high blood pressure.

Reduced risk of diabetes

Foods like capsicum, which are high in fiber, slow down the absorption of sugar into the blood. Apart from this, the vitamin C found in capsicum can also be helpful in reducing blood sugar levels in people suffering from type 2 diabetes.

Screenshot_2024-05-02-21-13-03-44_27fdd21ff6a0be6d39e9c438bf8ef347.jpg

Freepik

Enhance skin beauty

This delicious chili is loaded with beta-carotene. Beta-carotene is converted into vitamin A in the body which helps in faster healing, it also keeps the skin moist and protects the layers of the skin.

Along with this, the vitamin C found in it also helps in the formation of collagen in the body, which provides a foundation to the skin and reduces wrinkles.

Also useful for the nervous system

Capsicum contains vitamin B6, which is considered very beneficial for the nervous system. Balanced levels of vitamin B6 in the body help in the formation of new cells.

Increase in immunity

Capsicum is rich in vitamin C, which is believed to improve immunity and reduce inflammation in the body. Along with this, the vitamin contained in it balances the blood calcium levels.

Screenshot_2024-05-02-21-13-37-95_27fdd21ff6a0be6d39e9c438bf8ef347.jpg

Freepik

To know more benefits of capsicum can be connected with a nutritionist, you can easily connect with any nutritionist you can use the Healthwire platform, because Healthwire has connected Made it very easy.

Screenshot_2024-05-02-21-09-34-02_27fdd21ff6a0be6d39e9c438bf8ef347.jpg

Freepik
شملہ مرچ کا شمار خوش ذائقہ مرچوں میں کیا جاتا ہے، جب کہ کچھ ممالک میں اسے میٹھی مرچ بھی کہا جاتا ہے، یہ ہرے، پیلے، اور لال رنگ میں دستیاب ہوتی ہے۔ اس کو زیادہ تر پکوانوں میں استعمال کیا جاتا ہے، کیوں کہ اس کی خوشبو کھانے کے ذائقے کو دوبالا کر دیتی ہے۔ اسے عام طور پر چائینیز کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے، جب کہ اسے دیگر سبزیوں اور قیمے کے ساتھ بھی بنایا جاتا ہے۔

یہ مرچ تیز نہیں ہوتی اس لیے بچے اور بڑے سب کھا سکتے ہیں۔ شملہ مرچ کو اس کے ذائقے کی وجہ سے خاص طور پر پسند کیا جاتا ہے۔

شملہ مرچ بیٹا کیروٹین، پوٹاشیم، وٹامن اے، وٹامن بی6، وٹامن ای، اور فولیٹ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک کپ شملہ مرچ میں تیس کیلوریز، ایک گرام سے کم پروٹین، سات گرام کاربو ہائڈریٹس، اڑھائی گرام فائبر، اور ساڑھے تین گرام شوگر پائی جاتی ہے

شملہ مرچ، جسے بیل پیپر یا میٹھی مرچ بھی کہا جاتا ہے، ہر گھر کی ایک مقبول سبزی ہے جو دنیا بھر میں مختلف پکوانوں میں استعمال ہوتی ہے۔ یہ مرچ مختلف رنگوں میں دستیاب ہوتی ہیں جن میں سرخ، سبز، پیلا اور نارنجی رنگ شامل ہیں۔ شملہ مرچ اپنے منفرد ذائقے کے لیے جانی جاتی ہے اور اس کے علاوہ اس کے بہت سے صحت کے فوائد بھی ہیں جن کے بارے میں شائد آپ کو نہ پتا ہو۔

شملہ مرچ ایک غذائیت سے بھرپور سبزی ہے جو صحت کے لیے بہت سے فوائد فراہم کرتی ہے۔ اس میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اور وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈینٹ زیادہ ہوتے ہیں۔ شملہ مرچ میں سوزش اور درد سے نجات دلانے والی خصوصیات ہوتی ہیں اور یہ قلبی صحت کو بہتر بنانے، جلد کی صحت کو فروغ دینے اور صحت مند ہاضمہ کو سہارا دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

آج ہم آپ کو شملہ مرچ کے صحت سے متعلق ایسے زبردست فوائد کے بارے میں بتائیں گے جن کو سن کر آپ ضرور حیران رہ جائیں گے۔ اس لئیے شملہ مرچ کے صحت سے متعلق فوائد اور غذائیت کے بارے میں جاننے کے لئیے یہ مضمون پورا ضرور پڑھیں

شملہ مرچ ایک خوش ذائقہ مرچ ہے۔ جو کہ پیلے، ہرے اورلال رنگ میں دستیاب ہوتی ہے، اس کی خوشبو کھانے کے ذائقے کو دوبالا کر دیتی ہے، شملہ مرچ کا استعمال بہت سے پکوانوں میں کیا جاتا ہے ۔ جن میں چائنیز کھانے عام ہیں۔علاوہ ازیں شملہ مرچ کو بہت سے سبزیوں اور قیمے کےساتھ بھی بنایا جاتا ہے۔

شملہ مرچ تیز نہیں ہوتی اس لیے عام طور پر بچے اور بڑے سب کھا سکتے ہیں، شملہ مرچ کو اس کے رنگ اور ذائقے کی وجہ سے خاص پسند کیا جاتا ہے، علاوہ ازیں شملہ مرچ کے بہت سے فوائد بھی ہیں

شملہ مرچ کینسر کے خطرے کو کم کرتی ہے کیونکہ اس میں انسداد سوزش والے غذائی اجزاء اور اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں۔ شملہ مرچ میں موجود کیروٹینائڈ لائکوپین گریوا، پروسٹیٹ، لبلبے اور مثانے کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں بھی موثر ہے۔ اس کے علاو شملہ مرچ میں موجود انزائمز غذائی نالی اور معدے کے کینسر کی روک تھام میں بھی مدد کرتے ہیں۔قلبِ صحت کیلئے مفید:سُرخ شملہ مرچ میں لائکوپین ہوتا ہے جو ایک فائٹونٹریئنٹ ہے اور یہ آپ کے دل کی صحت کو بہتر رکھتا ہے، اس کے علاوہ یہ سبزی فولٹ اور وٹامن بی 6 کا بھرپور ذریعہ ہے، جو ہومو سسٹین کی سطح کو کم کرتی ہے جس سے دل کی بیماری کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈینٹس بھی ہوتے ہیں جو جسم کو آزاد ریڈیکلز سے بچاتے ہیں

شملہ مرچ کے فوائد

شملہ مرچ کے استعمال سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

کینسر کے خطرات میں کمی

شملہ مرچ کینسر کے خطرات کو کم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے، کیوں کہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش کو کم کرنے والے اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ شملہ مرچ میں کیرو ٹینائڈ لائیکو پین مثانے، لبلبے اور پروسٹیٹ کینسر کے خطرات کو کم کرنے میں بھی مفید ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شملہ مرچ میں پائے جانے والے انزائمز معدے اور غذا کی نالی کے کینسر کی روک تھام میں بھی مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

انیمیا سے بچاؤ

جسم جب اچھے طریقے سے آکسیجن استعمال نہیں کرتا تو انیمیا کی علامات لاحق ہوتی ہیں۔ انیمیا کی سب سے بڑی وجہ آئرن کی کمی ہے جس کی سب سے بنیادی علامات کمزوری اور تھکاوٹ ہیں۔

شملہ مرچ نہ صرف آئرن حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں بلکہ یہ وٹامن سی سے بھی بھرپور ہوتی ہے، وٹامن سی کی وجہ سے آنت میں آسانی کے ساتھ آئرن جذب ہوتا ہے۔ جب آپ وٹامن سی سے بھرپور سبزیاں اور پھل استعمال کرتے ہیں تو جسم میں ڈائیٹری آئرن کی جاذبیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس لیے شملہ مرچ کے ساتھ آئرن سے بھرپور غذائیں استعمال کرنے سے جسم میں آئرن کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے اور انیمیا کے خطرات میں بھی کمی آتی ہے۔

دل کی صحت کے لیے مفید

سرخ رنگ کی شملہ مرچ میں لائیکو پین پایا جاتا ہے جو دل کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت مفید ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ مرچ فولیٹ اور وٹامن بی6 حاصل کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے، جس کی وجہ سے ہومو سسٹین کی سطح میں کمی آتی ہے۔ ہومو سسٹین کی سطح کم ہونے سے دل کی بیماری کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں جو جسم کو فری ریڈیکلز سے پہنچنے والے نقصان سے بچاتے ہیں۔

آنکھوں کی صحت میں بہتری

بڑھتی عمر اور انفیکشنز کی وجہ سے موتیا جیسے آنکھوں کے مختلف مسائل لاحق ہو سکتے ہیں، تاہم جسم میں نیوٹرنٹس کی کمی کی وجہ سے بھی ان مسائل کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

اگر شملہ میں مرچ کو باقاعدگی کے ساتھ متوازن مقدار میں استعمال کیا جائے تو آنکھوں کی صحت میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ شملہ مرچ میں پائے جانے والے اجزاء آنکھ کی اندرونی سطح کو آکسی ڈیٹو نقصان سے بچاتے ہیں۔ اگر آپ آنکھوں کے مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو شملہ مرچ کو اپنی غذا میں شامل کر لیں۔

ہاضمہ کے نظام میں بہتری

شملہ مرچ کے ایک کپ میں اڑھائی گرام ڈائیٹری فائبر پایا جاتا ہے جو کہ ہاضمہ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ شملہ مرچ کے استعمال سے قبض کی علامات لاحق نہیں ہوتیں۔ اس کے علاوہ ایسی غذائیں جو ڈائیٹری فائبر سے بھرپور ہوں، ان کے استعمال سے بواسیر کے خطرات کم ہو جاتے ہیں

Screenshot_2024-05-02-21-10-46-90_27fdd21ff6a0be6d39e9c438bf8ef347.jpg

Freepik

اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور

شملہ مرچ ایسے اینٹی آکسیڈنٹس سے مالا مال ہے جو جسم کو فری ریڈیکلز اور اس سے پہنچنے والے نقصان سے بچاتی ہے۔ جسم میں موجود فری ریڈیکلز کی وجہ سے خون کی شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ یہ مرچ ان ریڈیکلز سے لڑتی ہے اور بہت سی بیماریوں کے علاج میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

ہائی بلڈ پریشر میں کمی

طبی ماہرین کے مطابق وٹامن سی سے بھرپور غذائیں بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ وٹامن سی پیشاب آور ادویات کی طرح کام کرتی ہے اور جسم سے غیر ضروری رطوبت کو خارج کرنے میں مدد دیتی ہے۔ جسم سے غیر ضروری رطوبت خارج ہونے سے خون کی شریانوں میں کے پریشر میں کمی آتی ہے، جس کی وجہ سے بالآخر ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ذیابیطس کے خطرات میں کمی

شملہ مرچ جیسی غذائیں، جن میں فائبر کافی مقدار میں پایا جاتا ہے، خون میں شوگر جذب ہونے کے عمل کو سست کر دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ شملہ مرچ میں پایا جانے والا وٹامن سی ذیابیطس ٹائپ ٹو کا شکار افراد میں بلڈ شوگر لیول کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

جِلد کی خوبصورتی میں اضافہ

یہ خوش ذائقہ مرچ بیٹا کیروٹین سے لبریز ہوتی ہے۔ بیٹا کیروٹین جسم میں جا کر وٹامن اے میں تبدیل ہو جاتا ہے جو تیزی سے شفایاب ہونے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، اس کے علاوہ یہ جِلد میں نمی کو بھی برقرار رکھتا ہے اور جِلد کی تہوں کی بھی حفاظت کرتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اس میں پایا جانے والا وٹامن سی جسم میں کولاجن کے بننے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے، جس کی وجہ سے جِلد کو بنیاد فراہم ہوتی ہے اور جھریاں بھی کم ہوتی ہیں۔

اعصابی نظام کے لیے بھی مفید

شملہ مرچ میں وٹامن بی6 پایا جاتا ہے جو اعصابی نظام کے لیے بہت مفید تصور کیا جاتا ہے۔ جسم میں وٹامن بی6 کی مقدار متوازن ہونے سے نئے خلیوں کے بننے میں مدد ملتی ہے۔

قوتِ مدافعت میں اضافہ

شملہ مرچ میں وٹامن سی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جو قوتِ مدافعت میں بہتری لانے کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے، اس کے علاوہ یہ جسم میں سوزش کو بھی کم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں موجود وٹامن کے بلڈ کیلشیم لیولز کو متوازن رکھتا ہے۔

شملہ مرچ کے مزید فوائد کے متعلق جاننے کے لیے کسی ماہرِ غذائیت کے ساتھ رابطہ کیا جا سکتا ہے، کسی بھی ماہرِ غذائیت کے ساتھ آسانی سے رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!