Today my all activities at home in my village

in blurt-176888 •  3 days ago 

Greetings to all my friends. I hope you are all well. I am well and I want to know how well you all are. Another day of life has passed today.
تمام دوستوں کو میری طرف سے سلام عرض ہو ۔ امید ہے آپ تمام خیریت سے ہوں گے میں خیرت سے ہوں اور آپ سب کی خیریت معلوم کرنا چاہتی ہوں زندگی کا ایک اور دن بھی آج گزار گیا
Today was the 21st of October and it was a Monday. The day started with the name of Allah. In the morning, when the Fajr call was being given, I would wake up at that time. I performed ablution first and performed the Fajr prayer. Then I recited a few verses of the Holy Quran and along with it I read the translation in my own language so that I could understand what Allah the Almighty is saying to us. After reciting the Holy Qur'an, I went to the courtyard of the house. At that time, the morning breeze was blowing.

IMG_20241021_203445.jpg

IMG_20241021_203420.jpg

آج اکتوبر کی اکیس تاریخ تھی اور سوموار کا دن تھا ۔ دن کا آغاز اللہ کے نام سے کیا ۔ صبح جب فجر کی آذان ہو رہی تھی تو میں اس وقت جاگ گی میں نے سب سے پہلے وضو کیا اور نماز فجر ادا کی نماز فجر کے بعد میں نے ذکر اللّٰہ ھو کیا ۔ پھر میں نے قرآن مجید کی چند آیات تلاوت کیں اور ساتھ میں نے اپنی زبان میں ترجمہ پڑھا تاکہ مجھے سمجھ آسکے کہ اللّٰہ پاک ہمیں کیا فرما رہا ہے ۔ قرآن مجید کی تلاوت کے بعد میں گھر کے صحن میں گی اس وقت صبح کی تازہ ہوا چل رہی تھی صبح کی تاز ہوا دل کو بہت سکون دیتی ہے اور انسانی جسم کے ہر عضو کو تازگی دیتی ہے
When the sun starts to rise, I will go to the kitchen to make breakfast. We live in a village, so we use wood to light the fire, that is, as fuel. There is no gas in the village, everyone in the village uses wood as fuel. I collect some wood in the kitchen in the evening every day to light the fire in the morning. I do this every day. Even today, I went to the kitchen and lit the fire first. It does not take much time to light the fire because there is dry wood. The fire starts quickly when the wood is not dry or if it is raining, it becomes very difficult. Then I cooked breakfast. First I made potato parathas with eggs and lastly I made tea with curd. The children were still sleeping, I went and woke up the children in the bedroom. I refreshed the children and had breakfast together with the children. Then the children were dressed in school uniforms and lunch boxes were packed and sent to school
جب سورج طلوع ہونے ہونے لگا تو میں کچن میں گی صبح کا ناشتہ بنانے کیلئے ۔ ہم گاؤں میں رہتے ہیں اس لیئے ہم لکڑی کا استعمال کرتے ہیں آگ جلانے کیلئے یعنی کہ ایندھن کے طور پر ۔ گاؤں میں کوئی گیس نہیں ہے گاؤں میں سب لکڑی ایندھن کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔ میں ہر روز شام کے وقت کچن میں کچھ لکڑیاں جمع کر کے رکھ دیتی ہوں صبح آگ جلانے کیلئے یہ ہر روز میں کرتی ہوں ۔ آج بھی پہلے میں نے کچن میں جاکر پہلے آگ جلائی آگ جلانے میں اتنا ٹائم نہیں لگتا کیونکہ خشک لکڑیاں ہوتی ہیں آگ جلدی جلدی لگ جاتی ہے جب لکڑیاں خشک نہ ہوں یا بارش والا فن ہو تو بہت مشکل ہو جاتا ہے ۔ پھر میں نے ناشتہ پکایا ۔ میں نے سب سے پہلے پ آلو والے پراٹھے بنائے ساتھ میں نے انڈے بنائے اور آخر میں میں نے چائے بنائی ساتھ دہی بھی ہوتی ہے ۔ بچے ابھی سو رہے تھے میں نے جا کر بچوں کو جگایا بیڈروم میں ۔ میں نے بچوں کو فریش کیا اور بچوں کے ساتھ مل کر ناشتہ کھایا ۔ پھر بچوں کو سکول کیلئے تیار کیا یونیفارم پہنا اور لنچ باکس پیک کیا اور سکول کی طرف روانہ کر دیا

IMG20240730093700.jpg

IMG20240730093701.jpg

IMG_20241021_203220.jpg

IMG_20241021_203243.jpg

IMG_20241021_203147.jpg

Today was also busy with housework. A woman in the village is more busy with housework. Even today, after breakfast, I will be busy with household chores. First of all, I sweep the house in the yard and the rooms of the house. Then I wash all the dishes in the house. There were quite a number. Then I pressed the children's clothes for two days. Washed before. Nowadays, the days are getting shorter and the nights are getting longer because winter is coming and the time is not known. Therefore, the day time passes very quickly. Today I made rice for lunch because the children also eat it very eagerly. When the children returned home from school at two o'clock in the day, I changed the children's uniform and refreshed the children. Then they ate rice together with the children. The children were very happy to see the rice. Our tube well in the village runs every day because it runs on solar energy which is free cast energy. The tube well was running, I didn't let the children take a bath while other children were taking a bath, I also took some pictures of them. Which is the weather of our village today, if the children bathe in it every day, they will get fever

IMG20241020100600.jpg

IMG20241020100558.jpg

IMG20241020100549.jpg

IMG20241020100551.jpg

IMG20241020100548.jpg

IMG20241020100453.jpg

IMG20241020100445.jpg

IMG20241020100440.jpg

IMG20241020100437.jpg

IMG20241020100424.jpg

آج کا دن بھی گھر کے کاموں میں مصروف رہا گاؤں میں ایک عورت گھر کے کاموں میں زیادہ مصروف رہتی ہے ۔ آج بھی صبح کے ناشتے کے بعد میں گھر کے کاموں میں مصروف ہو گی سب سے پہلے میں نے گھر کے صحن میں گھر کے کے کمروں میں جھاڑو لگایا پھر میں نے گھر کے تمام برتن دھوئے رات کے کھانے والے اور صبح کے ناشتے والے جو کہ کافی تعداد میں تھے ۔ پھر میں نے بچوں کے کپڑے پریس کیے جو دو دن۔ پہلے دھوئے تھے ۔ آج کل دن چھوٹا اور رات لمبی ہوتی جارہی کیونکہ سردیاں آنے لگی ہیں ٹائم کا پتہ بھی نہیں چلتا ۔ اس لیے دن ٹائم بہت جلدی گزار جاتا ہے ۔ آج میں نے دن کے کھانے کیلئے چاول بنائے کیونکہ بچے بھی بہت شوق سے کھاتے ہیں ۔ دن کے جب دو بجے تو بچے سکول سے گھر واپس آگے میں نے بچوں کا یونیفارم تبدیل کیا اور بچوں کو فریش کیا ۔ پھر بچوں کے ساتھ مل کر چاول کھائے بچے بہت خوش ہوئے چاول دیکھ کر ۔ گاؤں میں ہمارا ٹیوب ویل ہر روز چلتا ہے کیونکہ وہ سولر انرجی پر چلتا ہے جو فری کاسٹ انرجی ہوتی ہے ۔ ٹیوب ویل چلا ہوا تھا میں نے بچوں کو نہانے نہیں دیا جبکہ دوسرے بچے نہا رہے تھے میں نے ان کی چند تصویریں بھی بنائیں ۔ جو آج کل ہمارے گاؤں کا موسم ہے اس میں ہر روز بچے نہائیں گے تو بخار ہو جائے گا

Everyday life teaches us some new lesson

When happiness comes in life, sometimes even the mountain of sorrow breaks down. Nothing is permanent in life.
Every day there are ups and downs in life, but what matters is how life is lived. If there is any pain in life, just think about it, some reason to smile will be necessary, look for it.
Laughter, joy, worry, sorrow, pain, wealth, poverty.
these are aspects of all. Sometimes happiness comes in life and sometimes the mountain of sorrow breaks.
Everyday life teaches us some new lesson. But one should always remember that nothing is permanent.
If there is happiness today, there may be sorrow tomorrow. Rise and fall are two important aspects of life. But we must not lose heart.
I am always sick.
“Every time I start something new, I always fail. No one understands me. "Look, Sheikh Sahib's daughter became the CEO of the company in 5 years and I am still living on a meager salary."
"Whenever I wait for the bus, the bus never comes, it's always with me."
I will be late for the meeting.
I stayed up all night to prepare the presentation and lo and behold, my laptop shut down. What will I do now?
*

زندگی میں خوشی آتی ہے تو کبھی غم کا پہاڑ بھی ٹوٹ پڑتا ہے۔ زندگی میں کچھ بھی مستقل نہیں رہتا ۔ ہر دن زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں مگر اہم یہ کہ زندگی کوکس انداز میں جیا جائے۔ زندگی میں اگر کوئی تکلیف ہے تو ذرا غور کیجئے، کوئی نہ کوئی مسکرانے کی وجہ بھی ضروری ہوگی، اسے تلاش کیجئے ۔ ہنسی، خوشی، پریشانی، غم، درد، امیری، غریبی.... یہ سبھی کے پہلو ہیں۔ کبھی زندگی میں خوشیاں آتی ہیں تو کبھی غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑتا ہے۔ روزانہ زندگی ہمیں کچھ نہ کچھ نیا سبق سکھاتی ہے۔ مگر ہمیشہ یہ بات یاد رکھنا چاہئے کہ کچھ بھی مستقل رہنے والا نہیں۔ آج خوشیاں ہیں تو کل غم بھی آسکتا ہے۔ عروج اور زوال تو زندگی کے ۲؍ اہم پہلو ہیں۔ لیکن ہمیں اپنا حوصلہ نہیں کھونا چاہئے۔
’’مَیں تو ہمیشہ بیمار میں رہتا ہوں۔ ‘‘ ’’مَیں جب بھی کوئی نیا کام شروع کرتی ہوں، اس میں ناکامی ہی حاصل ہوتی ہے۔ ‘‘ ’’مجھے کوئی سمجھتا ہی نہیں۔ ‘‘ ’’وہ دیکھو شیخ صاحب کی بیٹی ۵؍ سال میں کمپنی کی سی ای او بن گئی اور مَیں اب تک معمولی تنخواہ پر ہی اکتفا کر رہی ہوں۔ ‘‘ ’’جب بھی بس کا انتظار کروں، بس آتی ہی نہیں، یہ ہمیشہ میرے ساتھ ہی ہوتا ہے۔ میٹنگ کے لئے مجھے دیر ہو جائے گی۔ ‘‘ ’’رات بھر جاگ کر پریزنٹیشن تیار کیا اور دیکھو تو میرا لیپ ٹاپ ہی بند ہوگیا۔ اب مَیں کیا کروں گی؟‘‘

Often we all keep saying all these things, but it is important to think outside of them.
Life is definitely full of difficulties but through positive thinking we can change our way of living and breathe new life into our life.
We all have a comfort zone in our lives, but we have to step out of that comfort zone to fulfill our every desire.
Until we step forward, every little thing seems like a mountain of obstacles to us, but once we get out of this comfortable life, we realize that those difficulties were actually our own creation.
Face to face, the matter is not so complicated and the difficulties also come to be solved.
If you lose heart, stop and turn back, there is nothing left to achieve except a wish, regrets are in the life of those who do not try or do not want to do it.
There is no embrace for the child more than the mother's womb, where there is darkness, silence and comfort.
Getting food is also thanks to the mother, who takes care of herself and the offspring until birth.
The Creator belongs to the Lord, who gave soul to man.
He made the world of learning by removing it from the darkness and making it a test, not an easy one.
More than seventy mothers have created for us comfort after trial, and at the same time have interpreted despair as disbelief.
We still start to panic over the slightest situation and descend into the mire of depression and doubt.
If this happens to you too, think like the 2 sides of the picture, there must be a metaphor of hope in these situations too.
Think on the same positive side and try to bring the situation to a positive side.
Negative thoughts never solve the problem.
Just as one tree can make innumerable matchsticks, so one matchstick can burn innumerable trees.
This is the case with negative thinking.
A negative thought can derail your planning, energy, and motivation.
If you feel that you are also dominated by negative thoughts, try to change your lifestyle.

اکثر ہم سبھی یہ سب باتیں کہتے رہتے ہیں مگر ضروری یہ ہے کہ ان سے باہر نکل کر سوچا جائے۔ زندگی مشکلات سے بھری ہوئی ضرورہے مگر مثبت سوچ کے ذریعے ہم اپنے جینے کے انداز کو بدل کر اپنی زندگی میں نئی جان ڈال سکتے ہیں۔
ہم سب کی زندگیوں میں ایک کمفرٹ زون ضرور ہوتا ہے لیکن کیا کیجئے کی ہر خواہش اسی کمفرٹ زون سے باہر نکل کر پوری کرنی ہوتی ہے۔ جب تک ہم قدم نہیں بڑھاتے ہمیں ہر چھوٹی چیز بھی پہاڑ جیسی رکاوٹ لگتی ہے تاہم ایک بار اس آرام دہ زندگی سے ہاتھ چھڑا کر چل پڑیں تو احساس ہوتا ہے وہ مشکلات در حقیقت ہماری کی پیداوار تھیں۔ روبرو ہوئے تو معاملہ اتنا پیچیدہ نہیں اور مشکلات بھی حل ہونے کیلئے ہی آتی ہیں۔ ہمت ہار گئے، رکے پیچھے ہٹے تو حاصل کچھ نہیں رہ جاتا سوائے اک کاش کے پچھتاوے ان ہی کی زندگی میں ہوتے ہیں جو کوشش نہیں کرتے یا کرنا نہیں چاہتے۔
رحم مادر سے بڑھ کر طفل کے لئے آغوش نہیں جہاں تاریکی، خاموشی اور راحت ہے۔ غذا کا حصول بھی ماں کی بدولت ہے، جو پیدائش تک خود کا اور اولاد کا خیال کرتی ہے۔ تخلیق کرنے والی ذات اس رب کی ہے، جس نے انسان کو روح عطا کی۔ تاریکی سے نکال کر روشنی سے سرفراز کیا سیکھنے کو دنیا بنائی اور دنیا کو آسان نہیں امتحان بنایا۔ ستر ماؤں سے زیادہ چاہنے والی ذات نے ہمارے لئے آزمائش کے بعد راحت تخلیق کی اور ساتھ ہی مایوسی کو کفر سے تعبیر کیا۔ ہم پھر بھی تھوڑے سے حالات سے گھبرا کر ڈپریشن اور شکوے کی دلدل میں اترنے لگتے ہیں۔ ایسا آپ کے ساتھ بھی ہو تو سوچئے تصویر کے ۲؍ رخ کی طرح ان حالات میں بھی یقیناً کوئی امید کا استعارہ ضرور ہوگا۔ اسی مثبت رخ پر سوچئے اور حالات کو بھی مثبت رخ تک لانے کی کوشش کیجئے منفی سوچیں کبھی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوتی۔ جس طرح ایک درخت سے ان گنت ماچس کی تیلیاں بن سکتی ہیں اسی طرح ایک ماچس کی تیلی ان گنت درخت جلا بھی دیتی ہے۔ یہی حال منفی سوچ کا ہے۔ ایک منفی سوچ آپ کی پلاننگ، انرجی اور حوصلے کو زیر و لیول پر لا کر کھڑا کرسکتی ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے اوپر بھی منفی سوچوں کا غلبہ رہتا ہے تو اپنا طرزِ زندگی بدلنے کی کوشش کیجئے۔

IMG_20241021_203220.jpg
Planting Sometimes a nice picnic trip, some light shopping on your own, meeting up with old friends or even a small tea party can change your mood very comfortably.
If the mood gets bad, listen to music, hum. If there is a reason to be sad in life, there will be many reasons to smile. In turn, there will be many things to be grateful to God, which we only overlook.
Try to help others.
Remember that no one is perfect in this world.
If you learn to forgive, life will become peaceful. Adopt a positive way of thinking and speaking in the conversation as well.
Find joy in the little things.
The more you think about the end, the more negative thoughts will hold you back.
Do something new outside of your daily routine.
If someone has cried, take the initiative to celebrate.
Time is not on everyone's side. Lucky are those who make time their own.
Find a reason to be thankful, make it a habit. Blessings are also given with hardships and one who learns to bow down to Allah can never be disappointed.
He does not need to bow or fear anyone else. Approach life with a smile and humility.
Think from today, rather from now, what are the things in your life, for which there is little to thank Allah for? Calculate it.
The bundle of blessings will be multiplied by the doubts and this will lead to a positive lifestyle and learning to live.

پودے لگانا کبھی کوئی اچھی پکنک ٹریپ، اپنی مرضی کی ہلکی پھلکی شاپنگ، پرانے دوستوں سے ملاقات یا پھر ایک چھوٹی سی ٹی پارٹی بہت آرام سے آپ کی ذہنی کیفیت بدل سکتی ہے۔ موڈ خراب ہوجائے تو موسیقی سنیں، گنگنایئے۔ اگر زندگی میں اداسی ہونے کی ایک وجہ آگئی ہے تو مسکرانے کی بھی کئی وجوہات ہوں گی۔ ذات ِ باری تعالیٰ کے آگے شکر گزار ہونے کی بھی کئی چیزیں ہوں گی جن سے ہم صرف نظر کرجاتے ہیں۔ دوسروں کی مدد کرنے کی کوشش کیجئے۔ خیال رکھئے کہ اس دنیا میں کوئی بھی مکمل نہیں۔ درگزر کرنا سیکھ لیا تو زندگی پُرسکون ہوجائے گی۔ گفتگو میں بھی مثبت طرزِ فکر اور طرزِ تخاطب اپنایئے۔ چھوٹی چھوٹی باتوں میں خوشیاں ڈھونڈیں۔ انجام کے بارےمیں جتنا سوچیں گے اتنا منفی سوچیں آپ کو پیچھے کر دیں گی۔ روزمرہ معمولات سے ہٹ کر کچھ نیا کریں۔ کوئی روٹھ گیا ہو تو منانےمیں پہل کریں۔ وقت ہر کسی کا ساتھ نہیں دیتا۔ خوش قسمت وہ ہوتے ہیں جو وقت کو اپنا بنا لیں۔ شکر کرنے کی وجہ ڈھونڈیئے، عادت ڈالئے۔ مشکلات کے ساتھ نعمتیں بھی عطا کی گئی ہیںاور جس نے اللہ کے آگے جھکنا سیکھ لیا وہ کبھی مایوس نہیں ہوسکتا۔ اس کو کسی اور کے آگے جھکنے یا خوفزدہ ہونے کی حاجت نہیں رہتی۔ زندگی کو مسکراہٹ اور عاجزی سے عبارت کرلیں۔
سوچئے آج سے، بلکہ ابھی سے کہ آپ کی زندگی میں کون سی چیزیں ہیں، جن کیلئے اللہ کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے؟ حساب لگا کر دیکھئے۔ نعمتوں کا پلڑا، شکوؤں سے کئی گنا بھاری ہوجائے گا اور یہی چیز مثبت طرز ِ زندگی اور جینا سیکھا دے گی

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!