Benefits of White Cumin

in blurt-176888 •  29 days ago 

Benefits of White Cumin

green-anise-seeds-wooden-board-concrete-surface_114579-71065 (1).jpg

Freepik

White cumin is tonic for stomach and liver. Beneficial for relief of rheumatic fever, edema and phlegm. While it is also useful for lactating mothers as its use relieves the complaint of low milk supply. It is second to none in enhancing the taste of food, especially making rice fragrant

سفید زیرہ معدے اور جگر کے لیے تقویت بخش ہے۔ ریاح ورم اور بلغم سے نجات کے لیے فائدہ مند ہے۔ جبکہ دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے بھی مفید ہےکیونکہ اس کے استعمال سے کم دودھ کی شکایت دُور ہوجاتی ہے۔ کھانوں کی لذّت بڑھانے، خاص طور پر چاولوں کو خوشبو دار بنانے میں اس کا کوئی ثانی نہیں

Cumin is known as Cumin in English language and is commonly used in Pakistani cuisine, like Pulau, Kadi or Raita etc. It has the ability to overcome many diseases through its properties

top-view-dried-rosemary-wooden-spoon_23-2148583664.jpg

Freepik

Today we will inform you about some valuable medical benefits of cumin. Digestive System and Stomach Problems This small cumin strengthens the absorption process in the body. It removes toxins from the body. It eliminates abdominal bloating. Eating a few spoons of cumin seeds can keep you away from stomach upset. Boiling a teaspoon of cumin in a glass of water and drinking it can have many benefits. Blood and Iron Deficiency Cumin is rich in iron. 100 grams of cumin contains 66 mg of iron. Eating two to three spoonfuls will meet your daily requirement of iron and thus relieve the symptoms of iron deficiency and the medical conditions it causes, such as fatigue, lethargy, dizziness and energy. Lack of etc. Quality sleep helps with better digestion and deep sleep, while cumin helps with both. Cumin contains a large amount of substance called melatonin, which is directly related to the sleep system. If you do not have a restful sleep, use more cumin in your dinner. Eating cumin mixed with 2 to 3 crushed cloves before going to bed also induces deep sleep. Prevention of Diabetes Cumin is helpful in maintaining proper blood sugar levels. Cumin can also act as an excellent medicine for diabetic patients. Diabetics add cumin seeds to water and boil it and then strain it and drink it. This tea prepared from cumin seeds will be immensely beneficial for these patients. According to the best experts for weight loss, eating a spoonful of cumin seeds daily can help you lose weight and also reduce body fat. After eating, sprinkle a spoonful of cumin in a bowl of curd and eat it. Respiratory Diseases Cumin is an ideal food and medicine for people suffering from respiratory diseases. It is especially good for asthma patients. Effects of aging Cumin contains vitamin E which prevents the effects of aging, such as wrinkles, age spots or sagging skin. Apart from this, cumin also prevents the signs of premature aging. Because there are components in cumin that provide a beautiful skin to a person. Itching and body heat If you are suffering from itchy skin and body heat, add some cumin seeds to boiling water and bathe with this water, you will feel refreshed and relaxed.

Screenshot_2024-04-26-21-31-40-91_27fdd21ff6a0be6d39e9c438bf8ef347.jpg

Freepik

زیرہ کو انگریزی زبان میں Cumin کہا جاتا ہے اور یہ پاکستانی کھانوں میں عام استعمال کیا جاتا ہے، جیسے کہ پلاؤ، کڑی یا پھر رائتہ وغیرہ، لیکن بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہوں گے کہ زیرہ متعدد طبی فوائد کا بھی مالک ہے اور کئی بیماریوں کو اپنے خواص کے ذریعے زیر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

آج ہم آپ کو زیرے کے چند قیمتی طبی فوائد سے آگاہ کریں گے۔ نظامِ ہضم اور پیٹ کے مسائل یہ چھوٹا سا زیرہ جسم میں موجود جذب کرنے کے عمل کو مضبوط بناتا ہے۔ یہ جسم سے زہریلے مادے خارج کرتا ہے۔ یہ پیٹ کے اپھارہ پن کو ختم کرتا ہے۔ زیرے کی چند چمچ کھانے سے آپ پیٹ کی تکالیف سے دور رہ سکتے ہیں۔ ایک چائے کا چمچ زیرہ ایک گلاس پانی میں ابال کر پینے سے کئی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ خون اور آئرن کی کمی زیرہ میں آئرن کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے۔ 100 گرام زیرہ 66 ملی گرام آئرن پر مشتمل ہوتا ہے۔ دو سے تین چمچ کھانے سے آپ کی ایک دن کی آئرن کی مطلوبہ مقدار پوری ہوجاتی ہے اور یوں آئرن کی کمی کی علامات اور وہ طبی حالتیں دور ہوجاتی ہیں ،جو اس کی وجہ سے ہوتی ہیں جیسے کہ تھکن، سستی، چکر آنا اور توانائی کی کمی وغیرہ۔ معیاری نیند بہترین عمل انہضام گہری نیند کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے جبکہ زیرہ ان دونوں ہی حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ زیرہ میں melatonin نامی مادے کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے، جس کا براہ راست تعلق نیند کے نظام سے ہوتا ہے، اگر آپ کو پرُسکون نیند میسر نہیں تو اپنے رات کے کھانے میں زیرہ کا زیادہ استعمال کیجیے۔ سونے سے قبل مسلے ہوئے 2 سے 3 کیلوں کے ساتھ زیرہ مکس کر کے کھانے سے بھی گہری نیند آتی ہے۔ ذیابیطس سے بچاؤ زیرہ خون میں شکر کی سطح کو مناسب سے رکھنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ زیرہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی ایک بہترین دوا کا کام دے سکتا ہے۔ ذیابیطس کے مریض زیرہ پانی میں شامل کر کے ابالیں اور اس کے بعد چھان کر پی لیں۔ زیرے سے تیار یہ چائے ان مریضوں کے لیے بے پناہ فائدہ مند ثابت ہوگی۔ وزن میں کمی کے لیے بہترین ماہرین کے مطابق روزانہ ایک چمچ زیرہ کھانے سے آپ اپنا وزن بآسانی کم کرسکتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی جسم کی چربی میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔ کھانے کے بعد ایک پیالہ دہی میں ایک چمچ زیرہ چھڑک کر کھائیے۔ سانس کے امراض سانس کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے زیرہ ایک مثالی غذا اور دوا کی حیثیت رکھتا ہے۔ بالخصوص دمے کے مریضوں کے لیے یہ انتہائی بہترین واقع ہوا ہے۔ بڑھتی عمر کے اثرات زیرہ میں وٹامن ای پایا جاتا ہے جو کہ بڑھتی عمر کے اثرات کو روکتا ہے ،جیسے کہ جھریاں پڑنا، عمر کے ساتھ جلد پر پڑنے والے دھبے یا پھر جلد کا لٹکنا وغیرہ۔ اس کے علاوہ زیرہ قبل از وقت عمر کے بڑھنے کی علامات کی روک تھام بھی کرتا ہے۔ غرض کہ زیرہ میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ انسان کو ایک خوبصورت جلد مہیا کرتے ہیں۔ خارش اور جسم کی گرمی اگر آپ جلد کی خارش اور جسم کی گرمی سے پریشان ہیں، تو ابلتے ہوئے پانی میں تھوڑا سا زیرہ شامل کریں اور اس پانی سے نہائیں، آپ خود کو تروتازہ اور پرُسکون محسوس کریں گے۔

Screenshot_2024-04-26-21-32-29-47_27fdd21ff6a0be6d39e9c438bf8ef347.jpg

Freepik
Cumin is a spice used in South Asian countries, especially in Pakistan, without which the flavor of many dishes is considered incomplete. Apart from this, cumin is also specially used in raita because cumin has the ability to enhance the taste of anything.

This spice is mostly cultivated in India, China, and many countries in the Middle East. The seeds are picked from the cumin plant and dried, which preserves it for a long time. The composition of cumin is dry and hot, so its use in cold weather is very beneficial.

Cumin is used in balanced amounts due to its dry and hot nature. If it is consumed in excess, it can cause some medical problems like diarrhea. To reap the benefits of this dry spice, you can make it into coffee. Along with this, its use in food is also beneficial for health

زیرہ جنوبی ایشائی ممالک اور خاص طور پر پاکستان میں استعمال ہونے والا ایک مصالحہ ہے، جس کے استعمال کے بغیر بہت سارے کھانوں کے ذائقے کو ادھورا سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ زیرہ کو رائتہ میں بھی خاص طور پر استعمال کیا جاتا ہے کیوں کہ زیرہ کسی بھی چیز کا ذائقہ بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ مصالحہ زیادہ تر انڈیا، چین، اور ،مشرقِ وسطی کے بہت سے ممالک میں کاشت کیا جاتا ہے۔ زیرے کے پودوں سے بیجوں کو چن کر خشک کر لیا جاتا ہے جس سے یہ لمبے عرصے کے لیے محفوظ ہو جاتا ہے۔ زیرہ کا مزج خشک اور گرم ہوتا ہے اس لیے سرد موسم میں اس کا استعمال نہایت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

زیرے کو اس کے خشک اور گرم مزاج کی وجہ سے متوازن مقدار میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر اسے زیادہ مقدار میں استعمال کر لیا جائے تو اسہال جیسے کچھ طبی مسائل بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔ اس خشک مصالحے سے فائدے حاصل کرنے کے لیے آپ اس کا قہوہ بنا سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کھانوں میں بھی اس کا استعمال صحت کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے

Screenshot_2024-04-26-21-33-07-79_27fdd21ff6a0be6d39e9c438bf8ef347.jpg

Freepik

Benefits of Cumin

The following medical benefits can be obtained by using cumin.

Helpful in weight loss

Consuming cumin seeds can be helpful for those who want to lose weight. Using cumin seeds can effectively reduce belly fat. Apart from this, the use of cumin can also reduce the level of insulin.

Along with this, medical research is also confirming that the consumption of cumin helps in weight loss. For example, according to a clinical study, women who were obese lost weight when they consumed three grams of cumin in yogurt for three months. Along with weight loss, these women were also helped to reduce fat.

Excellent source of antioxidants

cumin-bowl-table_1048944-18721987.jpg

Freepik

This hot spice contains naturally occurring compounds that act as antioxidants. With the use of cumin, when these components are available to the body, there is a clear reduction in the dangers to the body from free radicals. When the body is not damaged by free radicals, the health of the cells in the body is maintained.

Along with this, the use of antioxidants helps in maintaining health and the energy level in the body is also maintained. Antioxidants from cumin also have positive effects on the skin. Dr. Shaiqa Ali, a renowned dermatologist with 15 years of experience, says that the antioxidants found in cumin seeds prevent the signs of aging on the skin.

Screenshot_2024-04-26-21-34-03-24_27fdd21ff6a0be6d39e9c438bf8ef347.jpg

Freepik

زیرے کے فوائد

زیرے کے استعمال سے مندرجہ ذیل طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

وزن میں کمی لانے میں مددگار

زیرے کا استعمال ان لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہو سکتا ہے جو وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں۔ زیرے کے استعمال سے پیٹ کی چربی کو مؤثر طریقے سے کم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ زیرے کے استعمال سے انسولین کے لیول میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ طبی تحقیقات بھی اس بات کی تصدیق کر رہی ہیں کہ زیرے کا استعمال وزن میں کمی لانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ مثال کے طور پر ایک طبی تحقیق کے مطابق ایسی خواتین جو موٹاپے کا شکار تھیں، جب انہوں کے تین ماہ تک دہی میں تین گرام زیرہ استعمال کیا تو ان کے وزن میں کمی آئی۔ وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ ان خواتین کو فیٹ کو کم کرنے میں بھی مدد ملی۔

اینٹی آکسیڈنٹس کا بہترین ذریعہ

اس گرم مصالحے میں قدرتی طور پر ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ اینٹی آکسیڈنٹس کا کام کرتے ہیں۔ زیرے کے استعمال سے جب یہ اجزاء جسم کو حاصل ہوتے ہیں تو فری ریڈیکلز سے جسم کو پہنچنے والے خطرات میں واضح کمی آتی ہے۔ جب فری ریڈیکلز کی وجہ سے جسم کو نقصان نہیں پہنچتا تو جسم میں سیلز کی صحت برقرار رہتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسیڈنٹس کے استعمال سے صحت کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے اور جسم میں انرجی کا لیول بھی برقرار رہتا ہے۔ زیرے سے حاصل ہونے والے اینٹی آکسیڈنٹس سے جِلد پر بھی مثبت اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر شائقہ علی، جو کہ ایک نامور ڈرماٹالوجسٹ ہیں اور جن کا تجربہ پندرہ سال ہے، کا کہنا ہے کہ زیرے سے حاصل ہونے والے اینٹی آکسیڈنٹس سے جِلد پر بڑھاپے کے آثار جلد ظاہر نہیں ہوتے

Relieve stress

Screenshot_2024-04-26-21-37-34-73_27fdd21ff6a0be6d39e9c438bf8ef347.jpg

Freepik
The use of cumin is also considered an effective means of relieving mental stress. People who use cumin regularly in their food experience less depression than those who do not consume cumin at all.

The use of this hot spice helps the body to reduce stress as it provides the body with abundant antioxidants. Apart from this, the antioxidants that the body gets from cumin are more effective than vitamin C, so the use of cumin is helpful in reducing mental stress.

Diarrhea treatment

Cumin has been used for centuries in various countries of the world to treat diarrhea. If cumin is used in case of diarrhoea, the severity of the disease is reduced.

Along with this, cumin seeds can also be chewed in case of this disease. If you get diarrhea, chew cumin seeds and drink a glass of water.

Elimination of bacteria and parasites

Cumin oil is used as an antiseptic agent. Using this oil helps in killing bacteria. Medical experts from Mid-City Hospital say that using cumin or its oil helps eliminate bacteria in the body that damage the immune system.

Helps maintain health when the immune system destroys harmful bacteria. Apart from this, the risks of many minor diseases are also reduced

Screenshot_2024-04-26-21-35-09-62_27fdd21ff6a0be6d39e9c438bf8ef347.jpg

Freepik

ذہنی دباؤ سے چھٹکارا

زیرے کے استعمال کو ذہنی دباؤ سے نجات حاصل کرنے کا مؤثر ذریعہ بھی سمجھا جاتا ہے۔ ایسے افراد جو زیرے کو کھانوں میں باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں، انہیں ان لوگوں کی نسبت ذہنی دباؤ کا کم سامنا کرنا پڑتا ہے جو زیرے کو بالکل بھی استعمال نہیں کرتے۔

اس گرم مصالحے کے استعمال سے جسم کو چوں کہ اینٹی آکسیڈنٹس وافر مقدار میں حاصل ہوتے ہیں اس لیے جسم کو ذہنی دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ زیرے سے جسم کو جو اینٹی آکسیڈنٹس حاصل وہ وٹامن سی کی نسبت زیادہ مؤثر ثابت ہوتے ہیں، اس لیے زیرہ کا استعمال ذہنی دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اسہال کا علاج

دنیا کے مختلف ممالک میں زیرے کو صدیوں سے اسہال کے علاج کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اسہال لاحق ہونے کی صورت میں زیرے کو قہوہ اگر استعمال کیا جائے تو اس مرض کی شدت میں کمی آتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ مرض لاحق ہونے کی صورت میں زیرے بیجوں کو چبایا بھی جا سکتا ہے۔ اگر آپ کو اسہال کا مرض لاحق ہو جائے تو زیرے کے بیج چبا کر ایک گلاس پانی استعمال کر لیں۔

بیکٹیریا اور پیرا سائٹس کا خاتمہ

زیرے کے تیل کو اینٹی سیپٹک ایجنٹ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس تیل کے استعمال سے بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ مڈ سٹی ہسپتال سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ زیرے یا اس کا تیل استعمال کرنے سے جسم میں ایسے بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے جو مدافعتی نظام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

جب مدافعتی نظام کو نقصان پہنچانے والے بیکٹیریا کا خاتمہ ہوتا ہے تو صحت کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ کئی معمولی بیماریوں کے خطرات بھی کم ہو جاتے ہی

A reduction in the severity of asthma symptoms

Cumin has anti-bacterial, anti-fungal, and anti-inflammatory properties, so it is considered as an excellent remedy for asthma and colds. Consuming cumin helps to expel mucus easily from the body, which reduces the severity of respiratory tract problems.

Consuming this hot spice strengthens the immune system, which helps the body fight against infections like asthma.

Reduction in harmful cholesterol levels

If consumed regularly, cumin reduces the levels of harmful cholesterol, which reduces the risk of many dangerous diseases. Apart from this, the consumption of cumin also reduces the level of triglyceride.

Contact Nutritionists To learn more about the benefits of cumin and its benefits, Healthwire's platform can be used to easily connect with any nutritionist. That HealthWire has made communication so much easier

Screenshot_2024-04-26-21-29-45-21_27fdd21ff6a0be6d39e9c438bf8ef347.jpg

Freepik

دمہ کی علامات کی شدت میں کمی

زیرے میں چوں کہ اینٹی بیکٹیریل، اینٹی فنگل، اور سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں اس لیے اسے دمہ اور زکام وغیرہ کے لیے بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔ زیرے کے استعمال سے بلغم آسانی کے ساتھ جسم سے خارج ہو جاتی ہے جس سے سانس کی نالی کے مسائل کی شدت میں کمی آتی ہے۔

اس گرم مصالحے کے استعمال سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے جس سے جسم کو دمہ جیسی انفیکشنز کے خلاف لڑنے میں مدد ملتی ہے۔

نقصان دہ کولیسٹرول کے لیول میں کمی

زیرے کو اگر باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو نقصان دہ کولیسٹرول کے لیولز میں کمی آتی ہے جس سے کئی خطرناک بیماریوں کے خطرات میں کمی آتی ہے۔ اس کے علاوہ زیرے کے استعمال سے ٹرائی گلیسرائڈ کے لیول میں بھی کمی آتی ہے۔

زیرے کے فوائد اور اس کے مزاج کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ماہرین غذائیت کے ساتھ رابطہ کیا جا سکتا ہے، آسانی کے ساتھ کسی بھی ماہرِ غذائیت کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کیا جا سکتا ہے، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!