Sugarcane crop

in blurt-176888 •  9 days ago 

Sugarcane crop

sugarcane-growth-cultivation-process-sweet-indulgence_1092689-3123.jpg

Freepik

Earnings are an important cash crop. To meet the requirements of jaggery, sugar and sugar in the country and to make the cash crop more profitable, it is necessary to increase its yield per acre.

images (1) (28).jpeg

Freepik

Agricultural News

Balanced and proportional fertilizers are very important for high and profitable production of crops, said the spokesman of the Department of Agriculture.

Commodity is an important component of Punjab's agricultural economy and is a cash crop. It provides raw materials to the sugar industry and guarantees the economic well-being of farmers and provides employment to millions of families. It ranks fifth in India and sixth in sugar production. The average yield of Kamad in Punjab is 722 maunds per acre, which is better than the world average yield of about 706 maunds per acre.

Screenshot_2024-04-21-21-55-32-77_27fdd21ff6a0be6d39e9c438bf8ef347.jpg

Freepik

Many progressive farmers in our country are achieving yield of 1500 to 2000 maunds per acre, which proves that our sugarcane varieties have the best productivity and sugar yield and any other sugarcane in the world. Can compete with the country's sugarcane production and sugar production. Balanced and proportioned fertilizers are very important for achieving high and profitable production of crops. Fertilizers should be applied keeping in mind the nutritional requirements of different species, soil fertility and other chemical and physical properties of the soil. So for profitable and effective use of fertilizers use land analysis based fertilizers

To maintain the productivity and fertility of the land, add dung manure at the rate of 4-3 trolleys per acre, and if this is not possible, after 2-3 years, plant green manure crops (guar, juniper, etc.). Press and apply water. After 30 days of applying green manure, the land should be prepared for cultivation so that the green matter decomposes well in the soil. To get a good and profitable yield of manure, about 69 kg nitrogen, 46 kg phosphorus, 50 kg potash per acre. is required.

tropical-green-bamboo-forest.jpg

Freepik
Apply the recommended amount of all phosphorus and half of potash fertilizer to the soil at the time of planting and divide the nitrogen fertilizer into three equal parts, one part at maturity, the second part at budding and the third part at tillering. . To get good results, the full amount of nitrogen fertilizer should be completed by the end of April and similarly half of the remaining potash fertilizer can be added along with the last amount of nitrogen.

images (1) (29).jpeg

کماد ایک اہم نقد آورفصل ہے ۔ ملک میں گڑ، شکر اور چینی کی ضروریات کو پورا کرنے اور کماد کی فصل کو مزید منافع بخش بنانے کے لئے اس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ضروری ہے

زرعی خبریں

کماد کی زیادہ اورمنافع بخش پیداوارکیلئے متوازن و متناسب کھادوں کو بہت اہمیت حاصل ہے،ترجمان محکمہ زراعت

کمادصوبہ پنجاب کی زرعی معیشت کا ایک اہم جزاورایک نقدآورفصل ہے۔یہ چینی کی صنعت کوخام مال فراہم کرنے کے ساتھ کاشتکاروں کی معاشی بہبود کی ضامن اور لاکھوں خاندانوں کو روزگار فراہم کرتی ہے۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق پاکستان کا شماررقبہ اور پیداواری لحاظ سے دنیا میں پانچویں جبکہ چینی کی پیداوار میں چھٹے نمبر پر ہوتا ہے۔ پنجاب میں کماد کی اوسط پیداوار722 من فی ایکڑ ہے جوکہ عالمی اوسط پیداوار تقریباََ706 َ من فی ایکڑسے بہتر ہے۔

ہمارے ملک کے بہت سے ترقی پسند کاشتکار کماد کی فی ایکڑ پیداوار 1500 تا 2000 من فی ایکڑ تک حاصل کر رہے ہیں جو کہ اس بات کی دلیل ہے کہ ہماری گنے کی اقسام بہترین پیداواری اور چینی کی یافت کی حامل ہیں اور دنیا کے کسی بھی ملک کی گنے کی پیداوار اور چینی کی یافت کا مقابلہ کرسکتی ہیں۔ کماد کی زیادہ اور منافع بخش پیداوار حاصل کرنے کے لیے متوازن و متناسب کھادوں کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ کھادوں کا استعمال مختلف اقسام کی غذائی ضروریات، زمین کی زرخیزی اور مٹی کی دیگر کیمیائی اور طبعی خواص کو مدنظر رکھ کر کرنا چاہیے۔ لہذا کھادوں کے منافع بخش اور مؤثر استعمال کے لیے تجزیہ اراضی کی بنیاد پر کھادوں کا استعمال کریں

زمین کی پیداواری صلاحیت اور زرخیز ی کو بحال رکھنے کے لیے اس میں گوبر کی گلی سڑی کھاد بحساب4-3 ٹرالیاں فی ایکڑ ضرور ڈالیں اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو 2تا 3سال کے بعد سبز کھاد والی فصل (گوار، جنتر وغیرہ) کو زمین میں دبا دیں اور پانی لگائیں۔ سبز کھاد دبانے کے 30 دن بعد کاشت کے لیے زمین تیار کی جائے تاکہ سبز مادہ زمین میں اچھی طرح گل سڑ جائے۔کماد کی اچھی اور منافع بخش پیداوار حاصل کرنے کے لیے تقریباََ 69 کلوگرام نائٹروجن، 46 کلوگرام فاسفورس،50 کلوگرام پوٹاش فی ایکڑ کی ضرورت ہوتی ہے۔

تمام فاسفورس اور آدھی پوٹاش والی کھادکی سفارش کردہ مقدار کاشت کے وقت سیاڑوں میں ڈال دیں اور نائٹروجن کی کھاد کو تین برابر حصوں میں تقسیم کرکے ایک حصہ فصل کے اُگاؤ مکمل ہونے،دوسرا حصہ شگوفے نکلنے پر اور تیسرا حصہ مٹی چڑھاتے وقت فصل کو دیں۔ اچھے نتائج حاصل کرنے کے لیے نائٹروجن کھاد کی پوری مقدار ماہ اپریل کے آخر تک مکمل کر دی جائے اور اسی طرح باقی مانندہ پوٹاشی کھاد کی آدھی مقدار نائٹروجن کی آخری مقدارکے ساتھ ڈالی جا سکتی ہے

Kumadco has a very important place in Pakistan's agricultural economy and sugar industry. Apart from fulfilling the economic needs of the farmer, it is also an important source of fodder. In terms of area, the crop is followed by wheat, cotton and rice. Cash crop is of great importance for the economic development of the farmer. Pakistan ranks fifth in the world in terms of area and production and fourteenth in sugar production. The average production of sugarcane per acre in the province of Punjab is about 626 maunds per acre. Many farmers in our country are achieving sugarcane yield of 1500-2000 maunds per acre, which proves that our sugarcane varieties have the best productivity and the sugarcane production of any country in the world. Can compete. The only requirement is how to remove these defects which lead to decrease in our yield per acre. There are many natural factors that influence the production of crops, among which the period of cultivation is very important. By giving a relatively longer period through September cultivation we can complement this natural process and the sugar ratio can also be increased. Here we will mention the important production factors regarding the September cultivation of sugarcane by following which we can not only increase our per acre production and income but also control the sugar crisis in the country. Mines and heavy mine soils with good drainage and organic matter are the most suitable for good fodder production. However, Kamad can be cultivated in light and weak soil with proper care. Lands with beans and thor are not suitable for sugarcane cultivation. The roots of sugarcane go deep into the soil, so it is very important to prepare the soil to a depth of at least one foot. Therefore, prepare the land by deep plowing and before preparing the land, apply well-rotted cow dung manure and after running the rotavator twice, prepare the land by plowing twice with a chisel plow and plowing the land. Apply fertilizer by plowing between the lines in the modhi crop as well

images (1) (25).jpeg
Freepuk

کمادکو پاکستان کی زرعی معیشت اور شکر سازی کی صنعت میں بہت اہم مقام حاصل ہے۔ یہ کاشتکار کی معاشی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ چارے کے حصول کا بھی اہم ذریعہ ہے۔ رقبے کے لحاظ سے کماد کا شمار گندم، کپاس اور چاول کے بعد ہوتا ہے۔ کماد کی فصل کاشتکار کی معاشی ترقی کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ پاکستان کا شمار رقبہ اور پیداوار کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر جبکہ چینی کی پیداوار میں چودھویں نمبر پر ہوتا ہے۔صوبہ پنجاب میں گنے کی فی ایکڑ اوسط پیداوار تقریباً 626 من فی ایکڑ ہے۔ ہمارے ملک کے بہت سے کاشتکار گنے کی فی ایکڑ پیداوار 1500 2000- من فی ایکڑ تک حاصل کرر ہے ہیں جو کہ اس بات کی دلیل ہے کہ ہماری گنے کی اقسام بہترین پیداواری صلاحیت رکھتی ہیں اور دنیا میں کسی بھی ملک کی گنے کی پیداوار کا مقابلہ کر سکتی ہیں۔ ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہم ان خامیوں کو کیسے دور کریں جو کہ ہماری فی ایکڑ پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہیں۔ کماد کی پیداوار پر کئی قدرتی عوامل اثر انداز ہوتے ہیں جن میں عرصہ کاشت بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ستمبر کاشت کے ذریعے نسبتاً زیادہ دورانیہ دے کر ہم اس قدرتی عمل کو پورا کر سکتے ہیں اور چینی کے تناسب کو بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔ ہم یہاں گنے کی ستمبر کاشت کے حوالے سے اہم پیداواری عوامل کا ذکر کریں گے جن پر عمل کر کے ہم نہ صرف اپنی فی ایکڑ پیداوار اور آمدن بڑھا سکتے ہیں بلکہ ملک میں چینی کے بحران پر قابو بھی پایا جا سکتا ہے۔ کماد کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے میرا اور بھاری میرا زمین موزوں ترین ہے جس میں پانی کا نکاس بہتر ہو اور نامیاتی مادہ بھی کافی مقدار میں پایا جاتا ہو۔ البتہ کماد کو ہلکی اور کمزور زمین میں مناسب دیکھ بھال سے کاشت کیا جا سکتا ہے۔ سیم اور تھور والی زمینیں گنے کی کاشت کے لیے موزوں نہیں ہیں۔ گنے کی جڑیں زمین کے اندر کافی گہرائی تک جاتی ہیں اس لیے کم از کم ایک فٹ گہرائی تک زمین کا تیار ہونا نہایت ضروری ہے کماد کی جڑوں کے مناسب پھیلاؤ اور خوراک کے آسان حصول کے لیے زمین نرم وبھربھری اور خوب ہموار ہونی چاہیے۔ اس لیے زمین کی تیاری گہرا ہل چلا کر کریں اور زمین کی تیاری سے پہلے اچھی طرح گلی سڑی گوبر کی کھاد ڈالیں اور روٹاویٹر چلانے کے بعد دو دفعہ چزل ہل دوہرے رخ چلا کر عام ہل اور سہاگہ سے زمین تیار کریں۔ موڈھی فصل میں بھی لائنوں کے درمیان چزل ہل چلا کر کھاد دیں
botanical-bamboo-forest-daylight.jpg

Freepik
If the seed is used less than the recommended amount, the number of seeds per acre remains low, which also reduces the yield per acre. Therefore, seeds should always be applied in full quantity. In time of cultivation and other suitable conditions, 13 to 15 thousand seeds with four eyes or 17 to 20 thousand seeds with three eyes should be added. This number can be obtained by using about 100 to 120 mun of coarse variety and 80 to 100 mun of fine variety. In case of delay in cultivation, the amount of seed should be increased by 10 to 15%. September 1st to 30th is the most suitable time for September cultivation of Kamad. Delay in sugarcane cultivation results in reduction in sugarcane and sugar production per acre. Generally, Kamad cultivation can be done in two ways. The dry method of cultivation is more suitable as this method of cultivation can get the best results from highly saline or hard soil. In this method of cultivation, apply water immediately after sowing and when the field is wet, turn the soil by plowing on the vines. In this method of cultivation, apply water when the field is ready, and when the weather comes, plow and plow and plow immediately after sowing. Prepare the land with a deep plow (molded ball or chisel) then plow it with ordinary plowing and make 10 to 12 inch deep furrows at 4 feet distance with a ridger and use a special sugarcane ridger for this as this ridger 2 small ridges are formed at a distance of 4 inches in which the seams can be kept separately and in the correct position for better growth and crop yield. In these plants, first add phosphorus and potash fertilizers and then add seeds and cover with a light layer of soil.

images (1) (26).jpeg
Freepuk

اگربیج سفارش کردہ مقدار سے کم استعمال ہوتو فی ایکڑ گنوں کی تعداد کم رہتی ہے جس سے فی ایکڑ پیداوار بھی کم ہو جاتی ہے۔ اس لیے بیج ہمیشہ پوری مقدار میں ڈالنا چاہیے ۔بروقت کاشت اور دیگر موزوں حالات میں چار آنکھوں والے 13 تا 15 ہزار سمے یا تین آنکھوں والے 17 تا 20 ہزار سمے ڈالنے چاہئیں۔ یہ تعداد موٹی اقسام کا تقریباً 100 تا 120 من اور باریک اقسام کا 80 سے 100 من بیج استعمال کرکے حاصل کی جا سکتی ہے۔ کاشت میں تاخیر ہونے کی صورت میں بیج کی مقدار میں 10 تا 15 فیصد اضافہ کر لینا چاہیے۔ کماد کی ستمبر کاشت کے لیے موزوں ترین وقت یکم تا 30 ستمبر ہے۔ گنے کی کاشت میں تاخیر سے گنے اور چینی کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ عام طور پر کماد کی کاشت دو طریقوں سے کی جا سکتی ہے۔ خشک طریقہ کاشت زیادہ موزوں ہے کیونکہ اس طریقہ کاشت سے زیادہ نمکیات والی یا سخت زمین سے بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ اس طریقہ کاشت میں بجائی کے فوراً بعد پانی لگا دیں اور کھیت وتر آنے پر سیاڑوں کی وٹوں پر ہل چلا کر سہاگہ پھیر دیں۔ اس طریقہ کاشت میں کھیت تیار ہونے پر پانی لگائیں اور وتر آنے پر ہل اور سہاگہ چلائیں اور سیاڑ نکال کر فوراً بجائی کر دیں سہاگہ لگا کر کھیت کو اگاؤ مکمل ہونے تک کھلا چھوڑ دیں۔ زمین کی تیاری گہرے ہل (مولڈ بولڈ یا چیزل) سے کریں پھر عام ہل چلا کر سہاگہ دیں اور رجر کے ذریعے 10 تا 12 انچ گہری کھیلیاں 4 فٹ کے فاصلہ پر بنائیں اور اس کیلئے گنے کا مخصوص رجر استعمال کریں کیونکہ اس رجر سے کھیلی ہی میں 4انچ کے فاصلے پر 2چھوٹے سے سیاڑ بن جاتے ہیں جن میں سموں کو الگ الگ اور صحیح پوزیشن میں رکھا جاسکتا ہے جس سے اگاؤ اور فصل کا جھاڑ بہتر حاصل ہوتا ہے۔ ان کھیلیوں میں پہلے فاسفورس اور پوٹاش کھاد ڈالیں اور پھر بیج ڈال کر مٹی کی ہلکی سی تہ سے ڈھانپ دیں مٹی ڈالنے کے لیے سہاگہ نہ چلائیں بلکہ ہاتھ یا پاؤں سے مٹی ڈالیں اور پھر پانی لگا دیں

images (1) (27).jpeg
Freepik

When the deep cuttings start to dry, then water again and continue to water as needed until the shoots grow. Later, when the tillering is complete, level the field with a cultivator and spread the soil with the same rake at the appropriate time. And not so low that the plants cannot grow well. According to the report, for good yield, plants should be spaced 4 feet apart. It gets better. Apart from this, the soil can be well covered to protect the kamad from falling. If the sowing of the September cultivated crop is delayed, this distance should be reduced by 4 feet to 2.5 to 3 feet. , mixed cultivation of lentil, mash and onion has yielded very good results. Farmers can get additional income by intercropping these crops in September harvest. Do not plant any mixed crop except pulses in spring (February) Kamad. Fertilizers should be used keeping in mind the nutritional requirements of different species, soil fertility and other chemical and physical properties of the soil. Reduce your production costs by profitably and efficiently using the base. To maintain the productivity of the land and the fertility of the land, add manure at the rate of 4-3 trolleys per acre and if this is not possible, after 2-3 years green manure crops (guwara, jantar or barsim) should be applied. etc) in the ground and apply water 30 to 35 days after pressing the green manure, prepare the land well for crop cultivation so that the green matter decomposes well in the ground. About 69 kg of nitrogen, 46 kg of phosphorus and 46 kg of potash per acre are required to get good yield of sugarcane. All the recommended amounts of phosphorus and potash should be applied to the soil at the time of planting, while one-third of the recommended nitrogen fertilizer should be applied in early November and the remaining nitrogen fertilizer should be divided into two equal parts and one part should be applied by the end of March when the crop is fully grown. on and use the other part in April when applying the soil. In order to get good results from nitrogenous fertilizers, it is important that the last batch of nitrogenous fertilizers is done by the end of May or mid-June. 2000 mm (80 inches) of water is required to achieve full yield of September-sown crops, which can be achieved by irrigating about 20 times. High production of sugarcane per acre depends on timely supply of water required for irrigation. Lack of water or not timely irrigation reduces the yield per acre of sugarcane. Better yield can be obtained by irrigating the September cultivated crop as per the given schedule and providing the required amount of water. Farmers should check the weather forecast on the radio, TV or the Internet before irrigating their crops. This proposed irrigation schedule may be modified depending on weather conditions and rainfall.

sugarcane-sugarcane-fields-rainy-season-has-greenery-freshness-shows-fertility-soil_532332-976.jpg

Freepik

جب گہری کھیلیاں خشک ہونے لگیں تو پھر پانی لگادیں اس طرح کماد کے اگنے تک حسب ضرورت پانی دیتے رہیں۔ بعدازاں شگوفے مکمل ہونے پر کلیٹویٹر سے کھیلیاں توڑ کر کھیت کو برابر کر دیں اور مناسب وقت پر اسی رجر سے مٹی چڑھا دیں۔کماد کی بجائی میں سیاڑوں کا فاصلہ نہ تو اتنا زیادہ ہو کہ پودوں کی سفارش کردہ فی ایکڑ تعداد کم نہ رہ جائے اور نہ ہی اتنا کم ہوکہ پودے اچھی طرح پروان نہ چڑھ سکیں۔رپورٹ کے مطابق کماد کی اچھی پیداوار کے لیے سیاڑوں کا درمیانی فاصلہ 4 فٹ ہونا چاہیے، کھلے سیاڑوں میں پودوں کو نہ صرف روشنی اور ہوا وافر مقدار میں ملتی ہے بلکہ گوڈی بھی بہتر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کماد کو گرنے سے بچانے کے لیے مٹی اچھی طرح چڑھائی جا سکتی ہے اگر ستمبر کاشتہ فصل کی بجائی میں تاخیر ہو جائے تو یہ فاصلہ 4فٹ کم کرکے 2.5 سے 3 فٹ کردیں۔4فٹ کھلے سیاڑوں میں کماد کی ستمبر کاشت میں سورج مکھی ، مسور، ماش اور پیاز کی مخلوط کاشت کے بہت اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ ستمبر کاشتہ کماد میں ان فصلوں کی مخلوط کاشت سے کاشتکار اضافی آمدن حاصل کرسکتے ہیں۔ بہاریہ کاشتہ (فروری) کماد میں دالوں کے علاوہ مخلوط فصل ہرگز کاشت نہ کریں۔کھادوں کا استعمال مختلف اقسام کی غذائی ضروریات ، زمین کی زرخیزی اور مٹی کی دیگر کیمیائی اور طبعی خواص کو مدنظر رکھ کر کرنا چاہیے۔کماد کے کاشتکار تجزیہ اراضی کی بنیاد پر منافع بخش اور موثر استعمال سے اپنے پیداواری اخراجات میں کمی کریں۔ زمین کی پیداواری صلاحیت اورزمین کی زرخیزی کو بحال رکھنے کے لیے اس میں گوبر کی گلی سڑی کھاد بحساب 4-3 ٹرالیاں فی ایکڑ ضرور ڈالیں اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو 2 تا 3 سال کے بعد سبز کھادوالی فصل (گوارہ، جنتر یا برسیم وغیرہ) کو زمین میں دبا دیں اور پانی لگا ئیں سبز کھاد دبانے کے30 تا 35 دن بعد کماد کاشت کے لیے زمین کو اچھی طرح تیار کریں تاکہ سبز مادہ زمین میں اچھی طرح گل سڑ جائے۔ گنے کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے تقریباً 69 کلوگرام نائٹروجن، 46 کلوگرام فاسفورس اور 46 کلوگرام پوٹاش فی ایکڑ کی ضرورت ہوتی ہے۔ فاسفورس اور پوٹاش کی سفارش کردہ تمام مقدار کاشت کے وقت سیاڑوں میں ڈال دیں جبکہ سفارش کردہ نائٹروجنی کھاد کا ایک تہائی حصہ نومبر کے شروع میں اور بقیہ نائٹروجن کھاد کو دو برابر حصوں میں تقسیم کر کے ایک حصہ مارچ کے آخر فصل کا اگاؤ مکمل ہونے پر اور دوسرا حصہ اپریل میں مٹی چڑھاتے وقت استعمال کریں۔ نائٹروجنی کھادوں کے اچھے نتائج کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ نائٹروجن کھاد کی آخری قسط ماہ مئی کے آخر یا جون کے وسط تک مکمل کرلی جائے۔ ستمبر کاشتہ کماد کی بھرپورپیداوار حاصل کرنے کے لیے2000 ملی میٹر ( 80 انچ) پانی درکار ہوتا ہے جو کہ تقریباً 20 دفعہ آبپاشی کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ گنے کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار آبپاشی کیلئے درکار پانی کی بروقت فراہمی کی مر ہون منت ہے۔ پانی کی کمی یا بروقت آبپاشی نہ کرنے سے گنے کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی ہوجاتی ہے۔ ستمبر کاشتہ کماد کو دیئے گئے شیڈول کے مطابق آبپاشی کر کے اور مطلوبہ مقدار میں پانی کی فراہمی سے بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔ کاشتکار کماد کی فصل کو پانی لگانے سے پہلے ریڈیو، ٹی وی یا انٹرنیٹ سے موسم کی پیشین گوئی بارے معلومات حاصل کرلیں۔ موسم کی شدت اور بارشوں کو مدنظر رکھ کر آبپاشی کے اس مجوزہ شیڈول میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!