Summer Advantages, Disadvantages and Islamic Teachings
Summer is one of the four seasons of the year. In it the days are long and the nights are short. The temperature is high. The biggest day of the year in summer is June 21. Summer in Pakistan starts from April and continues till September in some areas. June and July are extremely hot months. In summer, the hidden insects often come out due to the intense heat. Therefore, special care should be taken to clean the house and its surroundings. |
---|
موسم گرما سال کے چار موسموں میں سے ایک ہے۔ اس میں دن بڑے ہوتے ہیں اور راتیں چھوٹی ہوتی ہیں۔ درجہ حرارت زیادہ ہوتا ہے۔ موسم گرمامیں سال کا سب سے بڑا دن 21 جون کو ہوتا ہے۔ پاکستان میں گرمیوں کا آغاز اپریل سے شروع ہو جاتا ہے اور بعض علاقوں میں ستمبر تک جاری رہتا ہے ۔ جون اور جولائی سخت گرم مہینے ہوتے ہیں ۔ موسم گرما میں گرمی کی شدت سے چھپے ہوئے کیڑے مکوڑے کثرت سے نکلنے لگتے ہیں۔ اس لیے گھر اور گھر کی اطراف کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیئے ۔
The benefits of summer
Summer has countless benefits, the most important of which is sunshine, which is essential for plants. Crops and fruits ripen due to this warm weather. With the help of sunshine, vitamin D is made in our body, which is very useful for our body, many toxic germs in the body also die. |
---|
Each season has its own characteristics, similarly each season has its own tasty and juicy fruits, summer fruits include mango, watermelon, alotche, falsa, jamon, lychee, strawberry, papaya and peach. These few special summer fruits help in cooling the body as well as in flushing out toxins. These are of particular importance in terms of increasing your energy, keeping your body hydrated, protecting you from the heat of the sun and providing essential nutrients. By making these fruits a part of your diet in the summer season, you can better cope with this season. Some popular and special vegetables along with fruits in summer are bitter gourd, ghee pumpkin, black zucchini, okra zucchini, brinjal, tomato, green Chili, capsicum, tarr and cucumber are important. |
---|
موسم گرما کے فوائد
موسم گرما کے ان گنت فائدے ہیں سب سے اہم دھوپ جو کہ پودوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ اسی گرم موسم کی وجہ سے فصلیں اور پھل پکتے ہیں۔ دھوپ کی مددسے ہمارے جسم میں وٹامن ڈی بنتی ہے جوکہ ہمارے جسم کے لیے بہت مفید ہے ، جسم کے بہت سے زہریلے جراثیم بھی مر جاتے ہیں۔
ہر موسم کی اپنی خصوصیات ہوتی ہیں، اسی طرح ہر موسم کے اپنے ذائقے دار اور رسیلے پھل بھی ہوتے ہیں، موسم گرما کے پھلوں میں آم، تربوز، آلوچے، فالسے، جامن، لیچی، اسٹرابیری، پپیتے اور آڑوقابل ذکرہیں ۔ موسم گرما کے یہ چند خاص پھل جسم کو ٹھنڈک دینے کے ساتھ ساتھ زہریلے مواد کو خارج کرنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔ یہ آپ کی توانائی بڑھانے ، جسم کوہائیڈریٹ رکھنے، سورج کی تپش سے محفوظ اور ضروری غذائیت فراہم کرنے کے حوالے سے خاص اہمیت کی حامل ہیں ۔ ان پھلوں کو گرمیوں کے موسم میں اپنی خوراک کا حصہ بنا کر آپ اس موسم کا بہتر طور پر مقابلہ کرسکتے ہیں ۔موسم گرما میں پھلوں کے ساتھ چند مشہور اورخاص سبزیاں کریلہ، گھیا کدو، کالی توری، بھنڈی توری، بینگن ، ٹماٹر ، سبز مرچ، شملہ مرچ ، تر اور کھیرا اہم ہیں۔
Summer losses
There are many disadvantages of summer which create a lot of problems for humans in certain situations, spending time outside the house in intense heat and bright sun is very painful and also very dangerous. Heat stroke, dehydration etc. are common dangers in summer, while the disadvantages are that with the arrival of summer the following various diseases start to develop. |
---|
Diseases of the stomach
Skin diseases
Typhoid
Cholera
Hepatitis A
Food poisoning
Migraines and headaches
Sunstroke
Summer and sayings of the Prophet
Why does it get hot?
The heat is caused by the breathing of hell, as the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, said:
The fire cried out to its Lord, and she said: Lord, eat some of it, so give it two breaths: a breath in the winter and a breath in the summer.
Sahih al-Bukhari: 3260
Hell complained in the presence of its Lord and said: My Lord! Some parts of me have eaten others. Allah allowed him two breaths, one breath in winter and one breath in heat. That is the reason for the extreme heat and extreme cold that you see in these seasons."
Below are some Shariah etiquette and medical guidelines for summer: |
---|
موسم گرما کے نقصانات
موسم گرما کے کئی نقصانات ہیں جو انسان کے لئے بعض حالات میں کافی مشکلات پیدا کر تے ہیں ،شدید گرمی اورچمکتی دھوپ میں گھر سے باہر وقت گزارنا انتہائی تکلیف دہ ہے اور نہایت خطرناک بھی ہے ۔ موسم گرما میں ہیٹ اسٹروک ، پانی کی کمی وغیرہ عام خطرات ہیں ، جبکہ نقصانات یہ ہیں کہ موسم گرما کی آمد سے درج ذیل مختلف بیماریاں پیدا ہونے لگتی ہیں ۔
پیٹ کی بیماریاں
جلد کی بیماریاں
ٹائیفائید
ہیضہ
ہیپاٹائیٹس اے
فوڈ پوائزننگ
درد شقیقہ اور سر درد
سن سٹروک
موسم گرما اور ارشادات نبویﷺ
گرمی کیوں آتی ہے ؟
گرمی جہنم كے سانس لینے كی وجہ سے آتی ہے جیسا كہ رسول الله ﷺ نے ارشاد فرمایا:
اشْتَكَتِ النَّارُ إلى رَبِّهَا فَقالَتْ: رَبِّ أكَلَ بَعْضِي بَعْضًا، فأذِنَ لَهَا بنَفَسَيْنِ: نَفَسٍ في الشِّتَاءِ ونَفَسٍ في الصَّيْفِ، فأشَدُّ ما تَجِدُونَ مِنَ الحَرِّ، وأَشَدُّ ما تَجِدُونَ مِنَ الزَّمْهَرِيرِ.
صحیح البخاری : 3260
”جہنم نے اپنے رب کے حضور میں شکایت کی اور کہا کہ میرے رب! میرے ہی بعض حصے نے بعض کو کھا لیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اسے دو سانسوں کی اجازت دی، ایک سانس جاڑے میں اور ایک گرمی میں۔ تم انتہائی گرمی اور انتہائی سردی جو ان موسموں میں دیکھتے ہو، اس کا یہی سبب ہے۔“
ذیل میں موسم گرما کے حوالے سے چند شرعی آداب اور طبی ہدایات پیش خدمت ہیں:
Do not sit in the sun
It is not a good practice to sit in the heat or sun for no reason, because the heat is from the heat of hell, so sitting in the sun for no reason is like exposing yourself to the heat of hell in life. The second thing is that due to this heat, some diseases also occur, so Islam forbids sitting in the sun and heat as a wish to keep people away from suffering: So Sayyidna Qays bin Abi Hazim, may God be pleased with him. Anhu narrates to his father:Qays bin Abi Hazim narrates from his father that the Prophet saw me sitting in the sun, he said: Come to the shade. |
---|
دھوپ میں مت بیٹھیئے
بلا وجہ گرمی یا دھوپ میں بیٹھنا اچھا عمل نہیں ہے ، کیونکہ گرمی جہنم کی تپش سے ہے، لہذا بلاوجہ دھوپ میں بیٹھنا اپنے آپ کو زندگی میں ہی جہنم کی تپش چکانے کے مترادف ہے ۔ دوسری بات یہ ہے کہ اس گرمی کی وجہ سے بعض بیماریاں بھی پیدا ہوتی ہیں ، چنانچہ اسلام نے انسان کو تکلیف سے دور رکھنے کے لئے خیر خواہی کے طور پر دھوپ اور گرمی میں بیٹھنے سے منع فرمایا: چنانچہ سیدنا قیس بن ابی حازم رضی اللہ عنہ اپنے والد گرامی سے بیان کرتے ہیں :
قیس بن ابی حازم اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ نبی كریم ﷺ نے مجھے دھوپ میں بیٹھا ہوا دیکھا، آپﷺ نے فرمایا: سائے میں آجاؤ۔
Protect a shaded area.
In the summer season, people protect themselves from the heat by sitting in shady places, but some ignorant and ignorant people sit in shady places, which makes it impossible to sit there. It is forbidden to do so. It was narrated from Hazrat Ibn Abbas that the Messenger of Allah, peace be upon him, said: |
---|
Sayyiduna Abdullah bin Abbas (RA) narrates that the Messenger of Allah (PBUH) said: Avoid three cursed actions. Someone said: O Messenger of Allah ﷺ! Where are they from damn? The Prophet ﷺ said: To defecate in a shady place where people rest, or to urinate in a passageway or a water ghat. |
---|
A hadith of this article is also narrated from Hazrat Abu Huraira, who says that the Messenger of Allah, peace and blessings be upon him, said: Avoid two acts of cursing, (i.e. those that cause people to curse you). The Companions said: Oh Prophet of God ! What are the two curses? The Prophet (ﷺ) said: One is to defecate on the road (where people pass by), and the other is to defecate in a shady place (where people sit and rest). |
---|
سایہ دار جگہ کی حفاظت کیجئے
گرمیوں کے موسم میں لوگ سایہ دار جگہوں میں بیٹھ کر گرمی کی تپش سے اپنے آپ کو بچاتے ہیں ،لیکن بعض ناداں اور جاہل لوگ سایہ دار جگہوں پر بول وبراز کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے وہاں بیٹھنا محال ہوجاتا ہے ۔رسول کریم ﷺ نے ایسا کرنے سے منع فرمایا ہے ۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی الله عنہ بیان كرتے ہیں كہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: لعنت والے تین كاموں سے بچو۔ کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول ﷺ! وہ لعنت والے كام كون سے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ایسی سایہ دار جگہ پر قضائے حاجت كرنا جہاں لوگ آرام كرتے ہوں ، یا لوگوں كی گزرگاه یا پانی کے گھاٹ میں پیشاب کرنا۔
اس مضمون کی ایک حدیث حضرت ابو ہریرہ ؓ سے بھی مروی ہے، فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: لعنت کے دو کاموں سےتم لوگ بچ کر رہو ، (یعنی جن کی وجہ سے لوگ تم پر لعنت کریں) صحابہ کرام نے عرض کی : اے اللہ کے رسول ! وہ لعنت کے دو کام کون سے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ایک تو راستے میں(جدھر سے لوگ گذرتے ہوں) قضائے حاجت کرنا، دوسری سایہ دار جگہ میں(جہاں لوگ بیٹھ کر آرام کرتے ہوں) قضائے حاجت كرنا۔
What to do during the heat?
On the occasion of extreme heat, if you repeat this phrase even a thousand times that it is very hot, then the weather will not cool down with your words, but if you follow the Sunnah of the Prophet ﷺ and ask Allah for heaven three times and Allah three times. If you seek refuge from hell, both heaven and hell will pray for you, as narrated by Anas bin Malik, may Allah be pleased with him, that the Prophet, peace be upon him, said: |
---|
Whoever asks Allah for Paradise three times, Paradise says: O Allah! Enter him into Paradise, and whoever seeks refuge from Hell three times, Hell says: O Allah, save him from Hell." |
---|
The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) mentioned some other actions to avoid the heat of the Day of Resurrection. Thus, it was narrated from Sayyiduna Abu Huraira (may Allah be pleased with him) that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: (Allah will keep seven types of people under His (throne) shade on the Day There will be no other shade except that. |
---|
A just ruler
The youth who grew up in the worship of Allah Ta'ala
He whose heart is always in the mosque
Two people who have love for Allah, on that they came together and on that they parted
A person who was called (to evil) by a beautiful and respectable woman, but he replied: I fear Allah.
A person who gives charity and hides it to such an extent that even the left hand does not know what the right hand has spent.
A person who remembers Allah alone and his eyes start flowing with tears. (Sahih al-Bukhari: 1423)
These are the seven actions that will be useful on the Day of Resurrection. One of these seven should be arranged.
گرمی کی شدت کے وقت کیا کرے ؟
گرمی کی شدت کے موقع پراگر آپ یہ جملہ ہزار بار بھی دهرائیں کہ گرمی بہت ہے، تو آپ كے یہ كهنے سے موسم ٹھنڈا نہیں هوگا، لیکن اگر آپ سنت نبوی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے تین بار اللہ سے جنت کا سوال اور تین بار اللہ سے جہنم سے پناہ مانگے تو جنت اور دوذخ دونوں آپ کے لئے دعا گو ہوں گے، جیساکہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
جو اللہ تعالیٰ سے تین بار جنت مانگتا ہے تو جنت کہتی ہے: اے اللہ! اسے جنت میں داخل کر دے، اور جو تین مرتبہ جہنم سے پناہ مانگتا ہے تو جہنم کہتی ہے: اے اللہ اس کو جہنم سے نجات دے“۔
نبی ﷺنے قیامت کی گرمی سے بچنے کے لئے اور بھی کچھ اعمال بتلائے ہیں۔چنانچہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا : (سات قسم کے آدمیوں کو اللہ تعالی اپنے (عرش کے) سایہ میں رکھے گا جس دن اس کے سوا اور کوئی سایہ نہ ہو گا ۔
انصاف کرنے والا حکمران
وہ نوجوان جو اللہ تعالی کی عبادت میں جوان ہوا ہو
وہ جس کا دل ہر وقت مسجد میں لگا رہے
دو ایسے شخص جو اللہ کے لیے محبت رکھتے ہیں، اسی پر وہ جمع ہوئے اور اسی پر جدا ہوئے
ایسا شخص جسے کسی خوبصورت اور عزت دار عورت نے (برائی کی طرف) بلایا لیکن اس نے یہ جواب دیا کہ میں اللہ سے ڈرتا ہوں
وہ اانسان جو صدقہ کرے اور اسے اس درجہ چھپائے کہ بائیں ہاتھ کو بھی خبر نہ ہو کہ داہنے ہاتھ نے کیا خرچ کیا
وہ شخص جو اللہ کو تنہائی میں یاد کرے اور اس کی آنکھیں آنسوؤں سے بہنے لگ جائیں۔. (صحيح البخاري : 1423 )
یہ قیامت کے دن کام آنے والے سات اعمال ہیں۔ ان سات میں سے کسی ایک کا تو اہتمام تو کرنا چاہیے ۔
Water charity is ongoing.
Water is a great blessing, so feeling this blessing and being thankful for its merit, try to organize large-scale water charity in this season, like opening canals, digging wells, installing filtration plants, in mosques and madrasas. Installation of coolers, etc. Similarly, on a small scale, such as managing water for workers, passengers, students, but also birds and animals, managing water at public places and traffic signals, etc. Because this charity will be ongoing |
---|
The reward and reward of seven things continue to reach the servant after death even in the grave. Teaching someone knowledge, digging a canal, digging a well, planting a palm tree, building a mosque, leaving a copy of the Holy Quran, or leaving such children. Let him go and pray for forgiveness for him when he dies. That is, a person was going when he felt very thirsty, he went down to a well and drank water. Then he came out and saw that a dog was panting and licking the mud due to thirst. He said (in his heart), this too is now suffering from the same thirst as I had just now. (So he again descended into the well and) filled his leathern socks (with water) and came up holding them in his mouth, and gave the dog water. Allah Ta'ala accepted his deed and forgave him. The Companions asked, O Messenger of Allah! Will we get a reward for the cattle too? The Prophet (ﷺ) said, "There is reward in every living thing. A prostitute was forgiven only because she was passing by a dog, which was standing near a well panting with thirst. It seemed that he would die of thirst. This woman took out her socks and tied her dupatta in it and drew water and gave the dog water. Give water, Research Allah forgives the person who gives water to a dog, so how will Allah not forgive a person who gives water to a single believer and revives him? |
---|
پانی صدقہ جاریہ ہے ۔
پانی ایک عظیم نعمت ہے ، لہذا اس نعمت کا احساس اور اس کا کما حقہ شکر ادا کرتے ہوئےکوشش کریں کہ اس موسم میں بڑے پیمانے پر پانی کے صدقے کا اہتمام کریں، جیسے نہر جاری کروانا، کنواں کھدوانا، فلٹریشن پلانٹ لگوانا، مساجد ومدارس میں کولر نصب کروانا وغیرہ۔اسی طرح چھوٹے پیمانے پر جیسے مزدوروں، مسافروں، طالبعلموں بلکہ چرند پرند اور جانوروں تک کے پانی کا انتظام کرنا، عوامی مقامات اور ٹریفک اشاروں پر پانی کا انتظام کرنا وغیرہ۔ کیونکہ یہ صدقہ جاریہ شمار ہوگا
سات چیزوں کا اجر وثواب بندے کو مرنے کے بعد قبر میں بھی پہنچتا رہتا ہے ۔کسی کو علم سکھائے ، نہر کھودے ، کنواں کھودے ، کھجور کا درخت لگائے ، مسجد تعمیر کرائے ، قرآن کریم کا نسخہ چھوڑ کر جائے ، یا ایسی اولاد چھوڑ کر جائے جو اس کے مرنے کے اس کے لئے مغفرت کی دعا کرے یعنی ایک شخص جا رہا تھا کہ اسے سخت پیاس لگی، اس نے ایک کنویں میں اتر کر پانی پیا۔ پھر باہر آیا تو دیکھا کہ ایک کتا ہانپ رہا ہے اور پیاس کی وجہ سے کیچڑ چاٹ رہا ہے۔ اس نے ( اپنے دل میں ) کہا، یہ بھی اس وقت ایسی ہی پیاس میں مبتلا ہے جیسے ابھی مجھے لگی ہوئی تھی۔ ( چنانچہ وہ پھر کنویں میں اترا اور ) اپنے چمڑے کے موزے کو ( پانی سے ) بھر کر اسے اپنے منہ سے پکڑے ہوئے اوپر آیا، اور کتے کو پانی پلایا۔ اللہ تعالیٰ نے اس کے اس کام کو قبول کیا اور اس کی مغفرت فرمائی۔ صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ! کیا ہمیں چوپاؤں پر بھی اجر ملے گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا، ہر جاندار میں ثواب ہےایک فاحشہ عورت صرف اس وجہ سے بخشی گئی کہ وہ ایک کتے کے قریب سے گزر رہی تھی، جو ایک کنویں کے قریب کھڑا پیاسا ہانپ رہا تھا۔ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ وہ پیاس کی شدت سے ابھی مر جائے گا۔ اس عورت نے اپنا موزہ نکالا اور اس میں اپنا دوپٹہ باندھ کر پانی نکالا اور اس کتے کو پلا دیا، تو اس کی بخشش اسی ( نیکی ) کی وجہ سے ہو گئیبعض تابعین سے یہ منقول ہے کہ جس کے گناہ زیادہ ہوں تو وہ لوگوں کو پانی پلائے ، تحقیق اللہ تعالیٰ نے اس شخص کو معاف کردیا جس نے ایک کتے کو پانی پلایا تھا تو اللہ ایسے شخص کو کیسے معاف نہیں کرے گا جو ایک موحد مؤمن کو پانی پلائے اور اسے زندہ کرے ۔