Surprising Benefits of Dates
In case dates are called the most advantageous natural product within the world, it'll not be out of put, since this natural product is wealthy in supplements. Separated from this, dates are too known as dry natural products. Dates have a sweet and tart taste, and are too higher in calories than other dried natural products.
Dates are isolated into a few sorts, but the great thing is that each of them is wealthy in supplements. Supplements found in dates incorporate: fiber, potassium, magnesium, manganese, copper, vitamin B6, protein, and press.
Astounding Benefits of Dates
Increment in resistance
Diminishment in asthma side effects
Valuable in keeping the stomach full
Diminished longings for desserts
Made strides heart wellbeing
Wealthy in cancer prevention agents
Help from obstruction
Decrease in eye illnesses
Progressed bone wellbeing
Male upgrade
Advancement of the apprehensive framework
Progresses skin wellbeing
Decrease in joint torment
Lessening of depression and anxiety
Lessening in cancer dangers
Astounding Benefits of Dates
Standard utilization of dates can give the taking after restorative benefits.
Increment in insusceptibility
The quality of the safe framework increments due to the different supplements found in dates. Too, dates are wealthy in phenolic compounds, carotenes, and vitamins, which can play an imperative part in reinforcing the resistant framework.
Decrease in asthma indications
Most individuals as a rule encounter asthma indications within the winter, whereas a few individuals endure from the malady year-round. Normal utilize of dates can offer assistance treat asthma side effects as well as other respiratory hypersensitivities.
Dates should be devoured day by day within the morning and evening to urge freed of asthma side effects and respiratory sensitivities.
Valuable in keeping the stomach full
Dietary fiber is found in this natural product in adequate amount, due to which the stomach remains full for a long time. In case you drink water after eating dates, you'll not feel hungry for a long time, since water and dates smother starvation. decrease
Diminished desires for desserts
Sugar and desserts made from it are tall in carbohydrates, which when devoured rapidly raise blood sugar levels. Expending desserts each day increments the dangers of diabetes and weight.
On the opposite, dates are tall in natural sweetness which isn't hurtful to wellbeing. Eating dates moreover decreases the want to eat desserts, whereas appearing all the health benefits.
Progressed heart wellbeing
Dates are considered to be the finest source of getting a adjusted sum of potassium, an essential mineral that's considered exceptionally valuable for keeping up the adjust of electrolytes within the body.
Along side this, potassium moreover makes a difference in progressing blood weight, beat, and nervous framework. Concurring to therapeutic specialists, potassium-rich nourishments lower blood weight levels, which increments the hazard of heart assault and stroke.
Wealthy in cancer prevention agents
Cancer prevention agents play an awfully vital part in battling maladies, whereas dates are wealthy in antioxidants. Antioxidants secure the body from harm caused by free radicals, in this manner lessening the chance of illness.
Dates contain cancer prevention agents such as carotenoids, flavonoids, and phenolic acids that move forward heart wellbeing and diminish the hazard of diabetes and normal irritation within the body.
Alleviation from obstruction
Concurring to therapeutic specialists, a individual must devour twenty to thirty grams of fiber each day. Dates are wealthy in dietary fiber, so it is suggested to expend them frequently. A few clinical investigate has shown that expanding the amount of dietary fiber within the count calories moves forward intestine wellbeing and reduces the hazard of clogging.
Decrease in eye maladies
As aging increments the risk of eye maladies, dates contain compounds that play an critical part in lessening these dangers.
Dates contain carotenes that act as cancer prevention agents and secure against maladies like eye muscle degeneration and cataracts.
Progressed bone wellbeing
Dates are wealthy in minerals like selenium, copper, and magnesium which are considered to be exceptionally valuable in keeping up bone wellbeing and also diminish the risks of bone diseases. Dates too contain vitamin K which makes a difference in metabolizing bones.
Individuals who endure from bone thickness have an expanded chance of breaking a bone. For such individuals, dates can be an amazing source of bone reinforcing.
Male upgrade
Dates have been utilized for hundreds of a long time to extend male power. Whereas agreeing to present day therapeutic inquire about, dates can moreover increment sexual capacity. In this manner, those enduring from sexual weakness ought to utilize dates routinely.
Advancement of the nervous system
A adjusted admissions of B vitamins can be gotten by expending dates regularly. B vitamins play an critical part in metabolizing proteins, fats, and carbohydrates, which give the body with energy.
Physical shortcoming may incorporate shortcoming, weariness, and trouble concentrating. Due to giving vitality to the body in a balanced sum, dates don't cause physical shortcoming. The anxious framework moreover moves forward due to maintaining physical vitality.
Moves forward skin wellbeing
Vitamins C and D are considered exceptionally useful for progressing skin health, while dates are rich in vitamins C and D. In conjunction with this, dates are too wealthy in anti-aging properties that anticipate melanin from collecting in one place.
Decrease in joint torment
Most individuals encounter joint torment in winter, whereas a few people suffer from this issue all year circular. The utilize of dates is exceptionally valuable to get freed of joint torment.
Diminishment of discouragement and uneasiness
Dates are rich in vitamin B6, which increases the sum of chemicals within the body that play an imperative part in progressing brain wellbeing. Getting a adjusted amount of vitamin B6 each day can reduce symptoms of sadness and diminish push.
Lessening in cancer dangers
Customary consumption of dates moves forward the digestive system and diminishes the sum of destructive microbes within the stomach, subsequently diminishing the risks of these microbes entering the digestion tracts. Concurring to a restorative ponder, individuals who expend dates routinely increment the number of advantageous microscopic organisms in their stomachs, which diminishes the hazard of colon cancer.
To get more data about the benefits of dates you'll contact a nutritionist, you can utilize the Healthwire stage to effortlessly contact any nutritionist, as Healthwire has made associations. Made it exceptionally simple
کھجور کو اگر دنیا کا سب سے صحت مند پھل کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا، کیوں کہ یہ پھل غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کھجور کو خشک میوہ بھی کہا جاتا ہے۔ کھجور کا ذائقہ میٹھا اور دل کش ہوتا ہے، اور اس میں کیلوریز کی مقدار بھی دوسرے خشک میوہ جات کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔
کھجور کو متعدد اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ان میں سے ہر قسم غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے۔ کھجور میں پائے جانے والے غذائی اجزاء مندرجہ ذیل ہیں: فائبر، پوٹاشیم، میگنیشیم، میگنیز، کاپر، وٹامن بی6، پروٹین، اور آئرن۔
کھجور کے حیرت انگیز فوائد
قوتِ مدافعت میں اضافہ
دمہ کی علامات میں کمی
پیٹ بھرے رکھنے میں مفید
میٹھا کھانے کی خواہش کم ہونا
دل کی صحت میں بہتری
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
قبض سے نجات
آنکھوں کے امراض میں کمی
ہڈیوں کی صحت میں بہتری
مردانہ طاقت میں اضافہ
اعصابی نظام میں بہتری
جِلد کی صحت میں بہتری
جوڑوں کے درد میں کمی
ڈپریشن اور ذہنی دباؤ میں کمی
کینسر کے خطرات میں کمی
کھجور کے حیرت انگیز فوائد
کھجور کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے مندرجہ ذیل طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
قوتِ مدافعت میں اضافہ
کھجور میں پائے جانے والے مختلف غذائی اجزاء کی وجہ سے مدافعتی نظام کی مضبوطی میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کھجوروں میں فینولک مرکبات، کیروٹینز، اور وٹامنز بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، جو مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
دمہ کی علامات میں کمی
عام طور پر زیادہ تر لوگوں کو سردیوں میں دمہ کی علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جب کہ کچھ افراد سارا سال اس بیماری کا شکار رہتے ہیں۔ کھجور کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے دمے کی علامات کے ساتھ ساتھ سانس کی دیگر الرجیز کا علاج بھی ممکن ہوتا ہے۔
دمہ کی علامات اور سانس کی الرجیوں سے چھٹکارا پانے کے لیے ہر روز صبح شام کھجور کو لازمی استعمال کرنا چاہیئے۔
پیٹ بھرے رکھنے میں مفید
اس پھل میں غذائی فائبر کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے زیادہ دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس رہتا ہے۔کھجوریں کھانے کے بعد اگر پانی پی لیا جائے تو بہت دیر تک بھوک نہیں لگتی، کیوں کہ پانی اور کھجور بھوک کو کم کرتے ہیں۔
میٹھا کھانے کی خواہش کم ہونا
چینی اور اس سے بنی ہوئی میٹھی اشیاء میں کاربوہائڈریٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جن کو استعمال کرنے سے بلڈ شوگر کی سطح میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا ہے۔ میٹھی چیزوں کو ہر روز استعمال کرنے سے ذیابیطس اور موٹاپے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
اس کے برعکس کھجوروں میں قدرتی میٹھاس زیادہ ہوتی ہے جو صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتی۔ کھجوریں کھانے سے میٹھا کھانے کی خواہش میں بھی کمی آتی ہے جب کہ صحت ہر مفید اثرات بھی ظاہر ہوتے ہیں۔
دل کی صحت میں بہتری
کھجوروں کو متوازن مقدار میں پوٹاشیم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے، پوٹاشیم ایک نہایت ضروری منرل ہے جو جسم میں الیکٹرو لائٹس کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ پوٹاشیم بلڈ پریشر، نبض، اور اعصابی نظام کو بہتر بنانے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق پوٹاشیم سے بھرپور غذائیں بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لاتی ہیں، جس کی وجہ سے ہارٹ اٹیک اور فالج کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
اینٹی آکسیڈنٹس بیماریوں کے خلاف لڑنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں، جب کہ کھجوریں اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس جسم کو فری ریڈیکلز کے نقصانات سے بچاتے ہیں، جس کی وجہ سے بیماریوں کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔
کھجوروں میں کیروٹینائڈز، فلاوونائڈز، اور فینولک ایسڈ جیسے اینٹی آکسیڈینٹ پائے جاتے ہیں جو دل کی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ذیابیطس اور جسم میں ہونے والی قدرتی سوزش کے خطرات کو بھی کم کرتے ہیں۔
قبض سے نجات
طبی ماہرین کے مطابق ہر روز انسان کو بیس سے تیس گرام تک فائبر ضرور استعمال کرنی چاہیئے، کھجوریں چوں کہ غذائی فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں اس لیے ان کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ کچھ طبی تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ خوراک میں غذائی فائبر کی مقدار بڑھانے سے آنتوں کی صحت میں بہتری آتی ہے اور قبض کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
آنکھوں کے امراض میں کمی
عمر بڑھنے کی وجہ سے آنکھوں کے امراض کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، جب کہ کھجور میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو ان خطرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
کھجور میں ایسے کیروٹینز پائے جاتے ہیں جو اینٹی آکسیڈنٹس کے طور پر کام کرتے ہوئے آنکھوں کے پٹھوں کی تنزلی اور موتیا جیسی بیماریوں سے بچاتے ہیں۔
ہڈیوں کی صحت میں بہتری
کھجوریں سیلینیم، کاپر، اور میگنیشیم جیسے منرلز سے بھرپور ہوتی ہیں جو ہڈیوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں بہت مفید سمجھے جاتے ہیں اور ہڈیوں کے امراض کے خطرات بھی کم کرتے ہیں۔ کھجوروں میں وٹامن کے بھی پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کو میٹابولائز کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
جو لوگ ہڈیوں کے بھربھرے پن کا شکار ہوں ان میں ہڈی ٹوٹنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ ایسے افراد کے لیے کھجوریں ہڈیوں کو مضبوط بنانے کا بہترین ذریعہ ثابت ہو سکتی ہیں۔
مردانہ طاقت میں اضافہ
کھجوروں کو سینکڑوں سالوں سے مردانہ طاقت میں اضافے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جب کہ جدید طبی تحقیقات کے مطابق بھی کھجوریں جنسی صلاحیت کو بڑھا سکتی ہیں۔ اس لیے جو لوگ جنسی کمزوری کا شکار ہوں، ان کو باقاعدگی کے ساتھ کھجوریں استعمال کرنی چاہیئں۔
اعصابی نظام میں بہتری
کھجوروں کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے وٹامنز بی کی متوازن مقدار حاصل کی جا سکتی ہے۔ وٹامن بی پروٹینز، چکنائی، اور کاربوہائڈریٹس کو میٹابولائز کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں، جس کی وجہ سے جسم کو توانائی حاصل ہوتی ہے۔
جسمانی کمزوری لاحق ہونی صورت میں کمزوری، تھکاوٹ، اور توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ متوازن مقدار میں جسم کو توانائی فراہم کرنے کی وجہ سے کھجوریں جسمانی کمزوری لاحق نہیں ہونے دیتیں۔ جسمانی توانائی برقرار رہنے کی وجہ سے اعصابی نظام میں بھی بہتری آتی ہے۔
جِلد کی صحت میں بہتری
وٹامن سی اور ڈی جِلد کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے نہایت مفید سمجھے جاتے ہیں، جب کہ کھجوریں وٹامن سی اور ڈی سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کھجوریں اینٹی ایجنگ خصوصیات سے بھی مالا مال ہوتی ہیں جو میلانن کو ایک جگہ جمع ہونے سے روکتی ہیں۔
جوڑوں کے درد میں کمی
زیادہ تر افراد کو سردیوں میں جوڑوں کے درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جب کہ کچھ افراد سارا سال اس مسئلے کا شکار رہتے ہیں۔ جوڑوں کے درد کے سے چھٹکارا پانے کے لیے کھجوروں کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔
ڈپریشن اور ذہنی دباؤ میں کمی
کھجوروں میں وٹامن بی6 کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جو جسم میں ایسے کیمیکلز کی مقدار بڑھاتا ہے جو دماغ کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہر روز وٹامن بی6 متوازن مقدار میں حاصل کرنے سے ڈپریشن کی علامات میں کمی آتی ہے اور ذہنی تناؤ بھی کم ہوتا ہے۔
کینسر کے خطرات میں کمی
کھجوروں کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے ہاضمہ کے نظام میں بہتری آتی ہے اور معدے میں نقصان دہ بیکٹیریا کی مقدار کم ہوتی ہے، جس کی وجہ سے ان بیکٹیریا کے آنتوں میں داخل ہونے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق، جو لوگ کھجور کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں ان کے معدے میں فائدہ مند بیکٹیریا کی تعداد بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے آنتوں کے کینسر کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔
کھجور کے فوائد کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے آپ کسی ماہرِ غذائیت سے رابطہ کر سکتے ہیں، آسانی کے ساتھ کسی بھی ماہرِ غذائیت سے رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔