Benefits of Lemon Juice

in blurt-176888 •  22 hours ago 

Benefits of Lemon Juice

Lemon juice also strengthens the immune system in the human body. Lemon contains the highest amount of citric acid compared to other fruits, which dissolves kidney stones and also prevents the formation of new ones. Citric acid also dissolves stones that are formed from uric acid particles

lemon-ke-fawaid.png
Freepik

Lemon is a very healthy fruit that has many benefits. Similarly, lemon water is known for its many benefits, 10 of which are:

1 – Improves digestion

Drinking lemon water is one of the best and easiest ways to improve digestion. The natural acids present in it help the stomach to digest protein and also increase the process of producing bile in the liver. It improves the digestion of fats on its own as well as relieves digestive problems.

Advertisement

2 – Strengthens the immune system

Lemon juice is anti-bacterial as well as anti-inflammatory. This is because lemons are rich in vitamin (C) which is an antioxidant. Lemon juice also strengthens the immune system in the human body

3 – Kidney cleansing

Lemon contains the highest amount of citric acid compared to other fruits, which dissolves kidney stones and also prevents the formation of new ones.

4 – Protection of joints

Citric acid also dissolves stones that are formed from uric acid particles. These particles are also likely to be found in human bone joints and result in arthritis.

5 – Hydrogenation

Lemon juice warms the human body. That is, it supplies the body with vital fluids and other vital elements.

6 – Eliminates toxins

Lemon water acts as an excellent diuretic. In addition, it removes excess water, pollutants and toxins from the human body through urine. Therefore, it is recommended to drink lemon water daily.

7 – Anti-aging

Lemon juice can be mixed with water and this mixture can be used for skin care. Because it fights germs and heals connective tissues. It protects cells from free radicals. In a way, it's like an anti-aging tonic.
Screenshot_2024-04-11-20-05-08-76_27fdd21ff6a0be6d39e9c438bf8ef347.jpg

Freepik

8 – Treatment of stomach ulcers

Gastric ulcer can be treated with lemon juice.

9 – Reduces weight

Lemon water indirectly helps in weight loss. In order to get the most out of lemons for weight loss, it is recommended to eat the peel of the lemon after washing it. This peel is rich in polyphenol. It activates genes that automatically increase fat burning.

10 – Major food systems

Apart from being rich in potassium and magnesium, it is also low in amino acids that produce acids.

Screenshot_2024-04-11-20-00-33-22_27fdd21ff6a0be6d39e9c438bf8ef347.jpg

Freepik

لیموں کے جوس سے انسانی جسم میں مدافعت کا نظام بھی مضبوط اور طاقت ور ہوتا ہے۔ لیموں میں دیگر پھلوں کے مقابلے میں سِٹرک ایسڈ کی مقدار سب سے زیادہ پائی جاتی ہے جو کہ گردے میں پتھری کو تحلیل کرتا ہے اور ساتھ ہی نئی پتھری بننے سے بھی روکتا ہے۔ سِٹرک ایسڈ سے ان پتھریوں کا بھی ازالہ ہوتا ہے جو یورک ایسڈ کے ذرات سے بنتی ہیں

لیموں ایک انتہائی صحت بخش پھل ہے جس کے متعدد فوائد ہیں۔ اسی طرح لیموں پانی اپنے کئی فوائد کے سبب جانا جاتا ہے جن میں سے 10 یہ ہیں:

1 – ہاضمہ اچھا کرتا ہے

لیموں کا پانی پینا نظام ہضم کو بہتر بنانے کے بہترین اور آسان ترین طریقوں میں سے ہے۔ اس میں موجود قدرتی تیزاب پروٹین کو ہضم کرنے میں معدے کی مدد کرتے ہیں اور جگر میں صفراء کا مادہ تیار کرنے کے عمل کو بھی بڑھاتے ہیں۔ یہ اپنے طور پر چکنائی کے ہاضمے کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ نظام ہضم کے مسائل پیدا ہونے کو دور کرتا ہے۔

اشتہار

2 – مدافعت کے نظام کو طاقت دیتا ہے

لیموں کا جوس اینٹی بیکٹیریا ہونے کے ساتھ ساتھ جلن سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ اس کی وجہ لیموں کا وٹامن(C) سے بھرپور ہونا ہے جو کہ اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے۔ لیموں کے جوس سے انسانی جسم میں مدافعت کا نظام بھی مضبوط اور طاقت ور ہوتا ہے۔

3 – گُردے کی صفائی

لیموں میں دیگر پھلوں کے مقابلے میں سِٹرک ایسڈ کی مقدار سب سے زیادہ پائی جاتی ہے جو کہ گردے میں پتھری کو تحلیل کرتا ہے اور ساتھ ہی نئی پتھری بننے سے بھی روکتا ہے۔

4 – جوڑوں کی حفاظت

سِٹرک ایسڈ سے ان پتھریوں کا بھی ازالہ ہوتا ہے جو یورک ایسڈ کے ذرات سے بنتی ہیں۔ ان ذرات کا انسانی ہڈیوں کے جوڑوں میں بھی پائے جانے کا امکان ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں گٹھیا کا مرض لاحق ہوتا ہے۔

5 – آبگریت (ہائیڈروجنیشن)

لیموں کے رس سے انسانی جسم کی آبگریت ہوتی ہے۔ یعنی کہ اس سے جسم کو اہم سیال اور دیگر اہم عناصر ملتے ہیں۔

6 – زہروں کو ختم کرتا ہے

لیموں پانی بہترین پیشاب آور کا کردار ادا کرتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ پیشاب کے راستے انسانی جسم سے اضافی پانی ، آلودہ مواد اور زہروں کو خارج کرتا ہے۔ اسی واسطے لیموں پانی کو روزانہ پینے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

7 – بڑھاپے کے خلاف مزاحمت

لیموں کے رس کو پانی میں ملا کر اس مرکب کو جلد کی دیکھ بھال کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے کہ یہ جراثیم سے لڑتا ہے اور connective tissues کو کس دیتا ہے۔ یہ خلیوں کی آزاد جڑوں سے حفاظت کرتا ہے۔ ایک طرح سے یہ بڑھاپے کے مخالف مقوی دوا کے مترادف ہے۔

8 – معدے کے السر کا علاج

لیموں کے جوس سے معدے کے السر کا علاج ممکن ہے۔

9 – وزن کم کرتا ہے

لیموں پانی بالواسطہ طور پر وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ وزن کم کرنے کے لیے لیموں سے بڑے پیمانے پر مستفید ہونے کے واسطے ہدایت کی جاتی ہے کہ لیموں کو دھونے کے بعد اس کا چھلکا کھایا جائے۔ یہ چھلکا Polyphenol سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ ایسے جینوں کو سرگرم کرتا ہے جو اپنے طور پر چکنائی کے جلنے کے عمل کو بڑھا دیتے ہیں۔

10 – اہم غذائی نظام

یہ پوٹاشیئم اور میگنیشیئم سے بھرپور ہونے کے علاوہ امائینو ایسڈز کی کم مقدار رکھتا ہے جو ایسڈز کو پیدا کرتے ہیں۔

Screenshot_2024-04-11-20-01-45-59_27fdd21ff6a0be6d39e9c438bf8ef347.jpg

Freepik

9 benefits of lemon that you should know and start using it

Screenshot_2024-04-11-20-03-34-58_27fdd21ff6a0be6d39e9c438bf8ef347.jpg

Freepik

Lemon is a fruit that is found in all countries. It is bitter but pleasant in taste. Lemon is easily available in every season.

According to medical experts, numerous vitamins are found in lemon which are very useful for human health. Vitamin C is found in abundance in lemons. Barley is very important for improving immunity

Medical benefits of mango

The following medical benefits can be obtained from lemon if consumed regularly.

Getting rid of obesity

Are you worried about obesity and want to get rid of it in less time? If your answer is yes, then make lemon consumption a regular part of your daily life.

According to a research, lemons contain a lot of fiber, which protects a person from untimely hunger.

Due to the loss of untimely hunger, a person is not able to consume unnecessary food, which does not provide the body with extra calories and it starts losing weight significantly.

Drinking lemon juice mixed with warm water daily gets rid of unnecessary fat.

Treatment of anemia

Anemia is a disease in which a person suffers from lack of blood. This anemia is caused by low amount of iron in the body. The human body needs vitamin C to absorb iron in adequate amounts.

Lemon is a fruit that is rich in vitamin C. Nutritionists say that using lemon provides the body with the required amount of vitamin C, which is very helpful in removing iron deficiency from the body.

So make lemon juice an essential part of your daily diet to cure anemia.

For clear skin

Environmental pollution has very negative effects on human skin, which especially affects the skin of the face.

Make a face mask with the following household items to rejuvenate your skin

Three to four teaspoons of lemon juice –

2 spoons of gram flour –
2 tbsp milk –
1 pinch of turmeric –

Mix all these ingredients well to combine them. Leave this mixture on the face for 15 minutes. After that, rinse your mouth with cold water. Repeat this process twice a week. It not only makes it faster and fresher. Rather, its charm also increases.

Apart from this, the use of lemon not only improves the skin but is also very effective in getting rid of nail acne.

Reduced risk of heart disease

***The vitamin C present in lemons is very good for heart rate and blood vessel health. Therefore, to get rid of heart diseases and prevent heart diseases, add vitamin C in your daily life****

Lack of vitamin C in the blood leads to narrowing of the arteries. Which increases the risk of heart disease by ten percent. But according to medical experts, a person can avoid the negative effects of cardiovascular diseases by simply using lemons.

Significant increase in immunity

Regular consumption of lemon juice not only improves the digestive system but also boosts immunity. The antioxidants present in it protect the body from the harmful effects of bacteria.

Make it a must to use lemon water especially in hot weather so that you can avoid the effects of the sun.

Prevent stroke

Stroke is a disease in which the blood supply to some parts of the body stops due to deterioration of the nervous system. But if you are consuming lemons properly, you can avoid the negative health effects of stroke.

Medical research has also shown that consumption of citrus fruits such as lemons can reduce the risk of stroke caused by blood vessels.

Pleasantness of mood

The smell of lemon removes the heaviness overshadowing the mood. Heat, sun and extreme cold destroy human nature. So, make sure to use lemon to keep your health fresh in this humid weather.

Beneficial for kidney stones

Calcium and other minerals accumulate and cause kidney stones.

Scientific research has proven that the potassium present in lemons causes a blockage in the absorption of these minerals. Therefore, lemon water is not only a relaxing drink but also very useful for kidney recovery.

But avoid using sugar in it because its excessive use increases the risk of kidney diseases.

Relieve hair dryness

Heat can cause dryness and itchiness in the scalp, which makes the mood strange. Using lemon is the best way to prevent it.

For more information on the benefits of lemons can be obtained from a nutritionist, you can use the Healthwire platform to easily connect with a nutritionist, as Healthwire has made communication very easy.

Screenshot_2024-04-11-19-59-17-51_27fdd21ff6a0be6d39e9c438bf8ef347.jpg

Freepik

لیموں کے 9 ایسے فوائد جن کو جان کر آپ اسے استعمال کرنا شروع کر دیں گے

لیموں ایک ایسا پھل ہے جو تمام ممالک میں پایا جاتا ہے۔ یہ ذائقے میں ترش لیکن خوش گوار ہوتا ہے۔ لیموں ہر موسم میں آسانی سے دستیاب ہوتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق لیموں میں بےشمار وٹامنز پائے جاتے ہیں جو کے انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ہیں۔ لیموں میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جو کے قوت معدافعت کی بہتری کے لیے نہایت ضروری ہے

موں کے طبی فوائد

لیموں کو اگر باقاعد گی سے استعمال کیا جائے تو مندرجہ ذیل طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

موٹاپے سے نجات

کیا آپ موٹاپے سے پریشان ہیں اور اس سے کم وقت میں چھٹکارہ چاہتے ہیں؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو لیموں کا استعمال اپنی روزمرہ زندگی کا معمول بنا لیں۔

ایک تحقیق کے مطابق لیموں میں وافر مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے، جو انسان کو بے وقت کی بھوک سے بچاتا ہے۔

بے وقت کی بھوک ختم ہونے کی وجہ سے انسان غیرضروری غذا استعمال نہیں کر پاتا جس سے جسم کو اضافی کیلوریز نہیں مل پاتیں اور اس سے وزن میں نمایاں کمی آنا شروع ہو جاتی ہے۔

نہار منہ گرم پانی میں لیموں کے عرق کو ملا کے پینے سے غیرضروری چربی سے نجات ملتی ہے۔

انیمیا کا علاج

انیمیا ایک ایسی بیماری ہے جس میں انسان خون کی کمی کا شکار ہوتا ہے۔ خون کی یہ کمی جسم میں ائرن کی کم مقدار کی وجہ سے ہوتی ہے۔ انسانی جسم کو ائرن کو مناسب مقدار میں جذب کرنے کے لیے وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے۔

لیموں ایک ایسا پھل ہے جس میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ ماہرین غذا کا کہنا ہے کا لیموں کا استعمال سے جسم کو مطلوبہ مقدارمیں وٹامن سی فراہم کرتا ہے جو کہ جسم سے ائرن کی کمی کو دور کرنے میں نہایت مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اس لیےخون کی کمی کو دور کرنے کے لیے لیموں کے عرق کو اپنے روزمرہ کے طعام کا لازمی حصہ بنا لیں۔

صاف جلد کے لیے

ماحولیاتی آلودگی سے انسانی جلد پر نہایت منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں،جس سے خاص طور پر چہرے کی جلد متاثرہوتی ہے۔

چہرے کی جلد کی رعنائی بحال کرنے کے لیے مندرجہ ذیل گھریلواشیاء سے ایک ماسک بنالیں

لیموں کا عرق تین سے چارچمچ –
2 چمچ بیسن –
2چمچ دودھ –
1 چٹکی ہلدی –

ان تمام اشیاء کو اچھے سے مکس کر لیں کہ وہ یکجا ہوجایئں۔ اس مکسچر کو 15 منٹ کے لیے چہرے پر لگا کر چھوڑ دیں۔ اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں۔ ہفتے میں یہ عمل دو دفعہ لازمی دہرائیں۔ اس سے نہ صرف جلد تر و تازہ ہوتی ہے۔ بلکہ اسکی دلکشی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

علاوہ ازیں لیموں کا استعمال نہ صرف جلد نکھارتا ہے بلکہ کیل مہاسوں سے چھٹکارے کے لیے بھی نہایت مؤثر ہے۔

امراض قلب کے خطرات میں کمی

لیموں میں موجود وٹامن سی دل کی دھڑکن اور خون کی شریانوں کی صحت کے لیے نہایت موزوں ہے۔ اس لیے امراض قلب سے نجات اور دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے وٹامن سی کو روزمرہ زندگی میں شامل کر لیں۔

خون میں وٹامن سی کی کمی شریانوں کے سکڑنے کا باعث بنتی ہے۔ جس سے امراض قلب کا خطرہ دس فیصد بڑھ جاتا ہے۔ لیکن طبی ماہرین کے مطابق محض لیموں کے استعمال سے انسان قلبی امراض کے صحت پر منفی اثرات سے بچ سکتا ہے۔

قوت مدافعت میں نمایاں اضافہ

لیموں کاروزمرہ کا استعمال نہ صرف نظام انہضام کو بہتربناتا ہے بلکہ قوت مدافعت میں بھی اضافے کا باعث بنتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم کو بیکٹیریا کے مضر اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں۔

خاص طور پر شدید گرمی میں لیموں پانی کا استعمال لازمی بنائیں تا کہ آپ دھوپ کے اثرات سے بچ سکیں۔

فالج سے بچاؤ

فالج ایک ایسی بیماری ہے جس میں اعصابی نظام کے بگڑنے کی وجہ سے جسم کے کچھ حصوں میں خون کی ترسیل رک جاتی ہے۔ لیکن اگرآپ لیموں کا مناسب استعمال کر رہے ہیں تو آپ فالج کے صحت پر منفی اثرات سے بچ سکتے ہیں۔

طبی تحقیق نے بھی یہ بات ثابت کی ہے کے ترش پھلوں جیسے لیموں کا استعمال خون کی شریانوں کے باعث ہونے والے فالج کے خطرے میں کمی کا سبب بنتا ہے۔

مزاج میں خوشگواریت

لیموں کی مہک طبیعت پر چھائے بوجھل پن کو زائل کرتی ہے۔ گرمی، سورج اور شدید لو انسانی طبیعت کو مضمحل کردیتے ہیں۔ اس لیے ایسے حبس زدہ موسم میں طبیعت کی تازگی برقرار رکھنےکے لیے لیموں کا استعمال یقینی بنائیں۔

گردوں کی پتھری کے لیے فادہ مند

کیلشیم اور دیگر طرح کے معدنیات اکھٹے ہو کر گردے میں پتھری کا باعث بنتے ہیں۔

سائنسی تحقیقات نے یہ ثابت کیا ہے کہ لیموں میں موجود پوٹاشیم ان معدنیات کے ملاپ میں رکاوٹ کا سبب بنتا ہے۔ اس لیے لیموں پانی نا صرف ایک راحت بخش مشروب ہے بلکہ گردوں کی صحت یابی کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔

لیکن اس میں چینی کے استعمال سے گریز کریں کیوں کہ اس کے بے وجہ استعمال سے گردوں کے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

بالوں کی خشکی سے نجات

گرمی کے باعث سر میں خشکی اور کھجلی ہو سکتی ہے جو کہ طبیعت کو عجیب مکدر کر دیتی ہے۔ لیموں کا استعمال اس سے بچاؤ کے لیے بہترین تدبیر ہے۔

لیموں کے مزید فوائد کے متعلق معلومات کسی ماہر غذائیت سے حاصل کی جا سکتی ہیں، آسانی کے ساتھ کسی ماہر غذائیت سے رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE BLURT!