Benefits of bitter gourd
Kale is considered one of the most beneficial for health, as this vegetable is rich in antioxidants, vitamins, and minerals. Bitter gourd is not only cooked but people also use it as a pickle, while its juice is also made.
This vegetable is cultivated almost all over the world, but it is cultivated more in Asian countries and it is consumed more in these countries. Many people do not like bitter gourd because of its bitter taste, but due to its numerous medical benefits, it is important to ensure its consumption.
Bitter gourd is considered to be the best source of various nutrients. One cup or ninety-four grams of krill contains twenty calories, four grams of carbohydrates, and two grams of fiber. It also contains vitamins A, C, folate, potassium, zinc, and iron. All these nutrients not only maintain health but also improve it
Benefits of bitter gourd
If consumed by cooking or juicing the bitter gourd, the following medical benefits can be obtained.
Improved immunity
Karela also boosts immunity like mulberry, which can be easily boosted by regular consumption.
Bitter gourd, if boiled in water, helps prevent many seasonal diseases. Due to increased immunity, the risks of infection and allergy symptoms are reduced. Along with this, vitamin C is also found in krill, which acts as an antioxidant and helps maintain health by neutralizing the effects of harmful substances in the body
Improvement in blood sugar
Due to the various medical properties found in bitter gourd, it is used in various countries of the world to reduce the severity of diabetes symptoms, while medical research also confirms that the use of bitter gourd can lower blood sugar. Levels can be balanced.
According to medical experts, the consumption of bitter gourd increases the amount of insulin in the body and also improves the efficiency of the tissues to use sugar, which helps in controlling blood sugar. However, medical experts believe that more research is needed on how bitter gourd affects the body.
Improved lung health
By making bitter gourd juice, if consumed regularly, many lung problems can be avoided. Apart from this, they can also be chewed raw and boiled in water to improve lung health.
Also, the use of bitter gourd helps prevent asthma, colds, flu, and respiratory tract infections.
Helpful in preventing cancer
There are compounds in bitter gourd that may help prevent cancer. According to a test-tube study, consumption of bitter gourd extract helps prevent stomach, lung, and colon cancers.
In addition, the use of this extract helps to inhibit the growth of cancer-causing cells, while the growth of breast cancer-causing cells is also stopped.
Get rid of nail acne
Thickening of the blood or an increase in the amount of harmful particles in it increases the risk of many skin diseases, including nails, acne, acne, and pimples. Apart from this, itching may also be experienced.
Freepik
Consuming bitter gourd juice helps in purifying the blood, which can easily get rid of all these skin problems.
A possible cure for male impotence
Men suffering from impotence are advised to consume foods that are rich in vitamins A and C, as these vitamins play a role in improving sexual health.
Freepik
Since they contain vitamins A and C, male impotence can also be treated with the help of krill.
Decreased cholesterol levels
Elevated cholesterol levels in the body cause fat to accumulate in the blood vessels, making it harder for the heart to pump blood, which increases the risk of heart disease.
Freepik
According to some medical research, the consumption of krill helps to reduce the level of harmful cholesterol and triglycerides in the body, thereby reducing the risks of heart diseases.
Helpful in weight loss
The use of bitter gourd is very beneficial for those who want to get rid of obesity. Antioxidants found in bitter gourd help in shedding excess fat in the body, especially around the belly. Karela juice can be used to get rid of obesity or reduce weight
Relief from constipation
Bitter gourd is also considered a remedy for constipation due to its medicinal properties. Most people with digestive problems experience constipation. Among the vegetables, the use of bitter gourd is the most useful to get rid of constipation.
Due to the fiber found in it, the digestive system is improved and the metabolism is also accelerated, which starts to relieve the symptoms of constipation
Improves skin and hair health
Along with antioxidants, bitter gourd also contains vitamins A and C, which are very beneficial for hair and skin health. The use of bitter gourd reduces the effects of aging on the skin.
Freepik
Along with this, the use of bitter gourd can also eliminate dandruff, while the process of hair fall can also be slowed down.
A source of energy
According to medical experts, the use of bitter gourd helps in increasing the energy level effectively, which improves the quality of sleep and prevents problems like insomnia.
Improvement in vision
Bananas are rich in vitamin A, which reduces the risk of cataracts and helps improve vision. Apart from this, the use of bitter gourd also helps in removing the dark circles around the eyes.
Useful in wound healing
This herb also has wound healing properties, as its use helps regulate blood flow and blood clotting, while also reducing the risk of wound infection.
You can connect with a nutritionist to get more information on the benefits of bitter gourd, you can use the Healthwire platform to easily connect with any nutritionist, because Healthwire has made communication very easy
کریلے کو صحت کے لیے سب سے زیادہ مفید سمجھا جاتا ہے، کیوں کہ یہ سبزی اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز، اور منرلز سے بھرپور ہوتی ہے۔ کریلے کو نہ صرف پکایا جاتا ہے بلکہ لوگ اس کو اچار کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں، جب کہ اس کا جوس بھی بنایا جاتا ہے۔
اس سبزی کو تقریباً دنیا بھر میں کاشت کیا جاتا ہے، تاہم ایشیائی ممالک میں اس کی کاشت زیادہ ہوتی ہے اور انہی ممالک میں ہی اسے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ کریلے کو اس کڑوے ذائقے کی وجہ سے بہت سے لوگ پسند نہیں کرتے، تاہم اس سے حاصل ہونے والے بے شمار طبی فوائد کی وجہ سے اس کا استعمال یقینی بنانا بہت ضروری ہوتا ہے۔
کریلے کو مختلف نیوٹرنٹس حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ ایک کپ یا چورانوے گرام کریلوں میں میں بیس کیلوریز، چار گرام کاربو ہائڈریٹس، اور دو گرام فائبر پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن اے، سی، فولیٹ، پوٹاشیم، زنک، اور آئرن بھی پایا جاتا ہے۔ یہ تمام غذائی اجزاء نہ صرف صحت کو برقرار رکھتے ہیں بلکہ اس بہتر بھی بناتے ہیں
کریلے کے فوائد
کریلے کو پکا کر یا اس کا جوس بنا کر اگر اسے استعمال کیا جائے تو مندرجہ ذیل طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
قوت مدافعت میں بہتری
کریلا بھی شہتوت کی طرح قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے، جسے باقاعدگی کے ساتھ استعمال کر کے آسانی کے ساتھ قوت مدافعت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
کریلے کو اگر پانی میں ابال کر استعمال کیا جائے تو بہت موسمی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔ قوت مدافعت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے انفیکشن اور الرجی جیسی علامات کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کریلوں میں وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جو اینٹی آکسیڈنٹ کی طرح کام کرتے ہوئے جسم میں موجود مضرِ صحت اجزاء کے اثرات کو زائل کرتے ہوئے صحت کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
بلڈ شوگر میں بہتری
کریلے میں پائے جانے والی مختلف طبی خصوصیات کی وجہ سے اس دنیا کے مختلف ممالک میں ذیابیطس کی علامات کی شدت کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جب کہ طبی تحقیقات بھی اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ کریلے کے استعمال سے بلڈ شوگر لیول کو متوازن رکھا جا سکتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق کریلے کے استعمال سے جسم میں انسولین کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے اور ٹشوز کی شوگر استعمال کرنے کی کارکردگی میں بھی بہتری آتی ہے، جس سے بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ تاہم طبی ماہرین کا خیال ہے کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے کہ کریلا کس طرح جسم پر اثر انداز ہوتا ہے۔
پھیپھڑوں کی صحت میں بہتری
کریلے کا جوس بنا کر اگر باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو پھیپھڑوں کے کئی مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پھیپھڑوں کی صحت میں بہتری لانے کے لیے انہیں کچا بھی چبایا جا سکتا ہے اور ان کو پانی میں ابال کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ کریلے کے استعمال سے دمہ، نزلہ، زکام، اور سانس کی نالی کے انفیکشن سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے
کینسر سے بچاؤ میں مددگار
کریلے میں ایسے کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جو کینسر سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ ایک ٹیسٹ ٹیوب تحقیق کے مطابق کریلے کے ایکسٹریکٹ کے استعمال سے معدے، پھیپھڑوں، اور بڑی آنت کے کینسر سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔
اس کے علاوہ اس ایکسٹریکٹ کے استعمال سے کینسر کی وجہ ببنے والے سیلز کی افزائش روکنے میں بھی مدد ملتی ہے، جب کہ چھاتی کے کینسر کی وجہ بننے والے سیلز کی افزائش بھی رک جاتی ہے۔
کیل مہاسوں سے چھٹکارا
خون گاڑھا ہونے یا اس میں مضر ذرات کی مقدار بڑھنے سے کیل، مہاسوں، ایکنی، اور پھوڑے پھنسیوں سمیت جلد کی بہت سی بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ خارش کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
کریلے کا جوس استعمال کرنے سے خون کو صاف کرنے میں مدد ملتی ہے، جس سے جلد کے ان تمام مسائل سے آسانی کے ساتھ چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔
مردانہ کمزوری کا ممکنہ علاج
مردانہ کمزوری کا شکار افراد کو ایسی غذائیں استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے جو ٹامن اے اور سی سے بھرپور ہوں، کیوں کہ یہ دنوں وٹامنز جنسی صحت کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔
چوں کہ ان میں وٹامن اے اور سی پائے جاتے ہیں، اس لیے کریلوں کی مدد سے مردانہ کمزوری کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے۔
کولیسٹرول کی سطح میں کمی
جسم میں کولسیٹرول کی سطح میں اضافہ ہونے سے خون کی نالیوں میں فیٹ جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے جس سے دل کو خون پمپ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے دل کی بیماریوں کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
کچھ طبی تحقیقات کے مطابق کریلوں کے استعمال سے جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائڈز کی سطح کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے، جس سے دل کی بیماریوں کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔
وزن میں کمی لانے میں مددگار
موٹاپے سے چھٹکارا پانے کے خواہش مند افراد کے لیے کریلے کا استعمال بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ کریلے میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس کی مدد سے جسم میں اضافی اور خاص طور پر پیٹ کے گرد جمع ہوئی چربی زائل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ موٹاپے سے نجات یا وزن میں کمی لانے کے لیے کریلے کا جوس استعمال کیا جا سکتا ہے۔
قبض سے نجات
کریلے کو اس کی طبی افادیت کی بنا پر قبض کا علاج بھی سمجھا جاتا ہے۔ زیادہ تر ہاضمہ کے مسائل کا شکار افراد کو قبض کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ قبض سے نجات حاصل کرنے کے لیے سبزیوں میں سے کریلے کا استعمال سب سے زیادہ مفید ہے۔
اس پائے جانے والے فائبر کی وجہ سے ہاضمہ کے نظام میں بہتری آتی ہے اور میٹابولزم بھی تیز ہوتا ہے، جس سے قبض کی علامات ختم ہونا شروع ہو جاتی ہیں
جِلد اور بالوں کی صحت میں بہتری
کریلے میں اینٹی آکسیڈنٹس سمیت وٹامن اے اور سی بھی پایا جاتا ہے جو کہ بالوں اور جلد کی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ کریلے کے استعمال سے جِلد پر بڑھتی عمر کی وجہ سے ظاہر ہونے والے اثرات میں کمی آتی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ کریلے کے استعمال سے سر کی خشکی کو بھی ختم کیا جا سکتا ہے، جب کہ بال گرنے کے عمل کو بھی سست کیا جا سکتا ہے۔
توانائی حاصل کرنے کا ذریعہ
طبی ماہرین کے مطابق کریلے کے استعمال سے انرجی لیول کو مؤثر طریقے سے بڑھانے میں مدد ملتی ہے، جس سے نیند کی کوالٹی میں بہتری آتی ہے اور نیند نہ آنے جیسے مسائل سے چھٹکارا پانے میں مشکلات پیش نہیں آتیں۔
بصارت میں بہتری
کریلے میں وٹامن اے کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ موتیا کے خطرات کو کم کرتا ہے اور بصارت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کریلے کے استعمال سے آنکھوں کے گرد پڑے سیاہ حلقوں کو بھی ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
زخم مندمل کرنے میں مفید
اس سبزی میں زخم کے مندملی کے عمل کو تیز کرنے والی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں، کیوں کہ اس کے استعمال سے خون کے بہاؤ اور بلڈ کلاٹنگ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے، جب کہ زخموں کے انفیکشن کے خطرات میں بھی کمی آتی ہے۔
کریلے کے مزید فوائد کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے آپ کسی ماہرِ غذائیت کے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں، آسانی کے ساتھ کسی بھی ماہرِ غذائیت کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے