السلام علیکم دوستو کیسے ہیں امید کرتا ہوں آپ سب خیریت سے ہوں گے آپ سب کو رمضان المبارک کا 17 روزہ مبارک ہو میں اپنی ڈائری اس امید سے شروع کر رہا ہوں کہ آپ سب دوست خیر و عافیت سے ہوں گے اور اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہوں گے آج کا دن میرے لیے بہت ہی مشکل گزرا اور میری طبیعت سارا دن خراب رہی کیونکہ جس طرح میں پچھلی پوسٹ میں اپنا طبیعت خراب ہونے کا ذکر آپ سب دوستوں کے ساتھ کر چکا ہوں کہ میں ٹائیفائیڈ کا پرانا مریض ہوں اور آج کل کے دنوں میں میرا ٹائیفائیڈ بخار پھر سے اجاگر ہوا ہے اور میری طبیعت آج کل کے دنوں میں بہت ہی خراب ہے کل میری رپورٹ آ گئی تھی جس میں ٹائیفائیڈ بخار بہت زیادہ عروج پر ہے ہائی سٹیج پر ہے میں ٹیسٹ کی رپورٹ اپ دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں
جس کی تصویر یہ ہے تقریبا میرا سارا دن آج بستر پر ہی گزرا صبح اٹھتے ہی میری طبیعت بہت زیادہ خراب تھی اس لئے میں نے نہانے کی بجائے صرف منھ ہاتھ دھویا اور چائے کے ایک آپ کے ساتھ ناشتہ کیا پھر میں آرام کرنے کے لیے بہتر پر لیٹ گیا اور دوپہر کا کھانا صرف اور صرف تھوڑی سی یخنی کے ساتھ کھایا کچھ بخار کم کرنے کی ٹیبلٹس لی اور سو گیا جب میں اٹھا تو میری طبیعت میں کچھ افاقہ تھا باہر کا ماحول دیکھنے کے لئے میں تھوڑا سا باہر نکلا تو مجھے اپنا ایک پڑوسی ملا جس نے مجھے ٹائیفائیڈ بخار کا ایک تعویذ بتایا کہ ہمارے محلے میں فلاح دکان ہے جہاں سے ٹائیفائیڈ کا تعویذ فی سبیل اللہ دکاندار کے پاس موجود ہے آپ وہاں سے تعویذ لے لیں جس کا طریقہ کار یہ ہے کہ سب سے پہلے آپ نے کچھ پیسے مسجد میں دینے ہیں اس کے بعد تعویز اپنے گلے میں باندھ لینا ہے جس کے بعد آپ کو ایک بار بخار بہت شدید ہو گا اور اس کے بعد انشاءاللہ ضرور ختم ہو جائے گا میں گھر پہنچا تعویذ لے کر تو اتنے میں تقریبا روزہ افطاری کا ٹائم بھی نزدیک لگ گیا میں نے تمام گھر والوں کے ساتھ بیٹھ کر روزہ افطار کیا اور خدا کا شکر ادا کیا اے پروردگار تو نے ہمیں روزہ ایمان کی حالت میں رکھنے اور اسے پروان چڑھنے کی توفیق عطا فرمائے تمام دوستوں کو میری یہ بتاتا چلوں کہ روزہ افطار کرنا اور روزے کی سحری کرنا سنت ہے اس لئے میں نے لکھا ہے کہ میں تمام گھر والوں کے ساتھ بیٹھ کر میں نے روزہ افطار کیا دوستو میری طبیعت خراب تھی اور بخار ہونے کی وجہ سے میرا خود کا روزہ نہیں تھا میری اپنے پروردگار سے یہی دعا ہے کہ اے میرے مولا مجھے صحت کامل عطا فرما تاکہ میں بھی ماہ رمضان کے روزے رکھ سکوں میں امید سے اپنی ڈائری ختم کر رہا ہوں کے آپ تمام دوست مسلمان ہونے کے ناطے میری صحت کے لیے دعا گو ہوں گے اللہ تعالی آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
اللہ حافظ
Hello friends, how are you? I hope you are all well. Happy 17 day of Ramadan to all of you. I am starting my diary with the hope that you will all be well and in your daily activities. I will be busy today has been a very difficult day for me and my health has been bad all day because the way I mentioned in a previous post that my health is bad with all of you friends that I am an old typhoid patient and nowadays My typhoid fever has re-emerged in the days of and my condition is very bad nowadays. Yesterday my report came in which typhoid fever is at a very high level. It is at a high stage. I test report with friends. I am sharing a picture of which I have spent almost the whole day in bed today. When I woke up in the morning I was very ill so instead of taking a bath I just washed my hands and had a cup of tea with you and then I relaxed. Better to lie down and eat lunch only and only with a little yakni when taking some fever-reducing tablets and fell asleep When I woke up, I had some relief. I went out for a while to see the environment. I found a neighbor who told me about a typhoid fever amulet. The shopkeeper has it. You can take the amulet from there. The procedure is that first you have to give some money to the mosque, then you have to tie the amulet around your neck, after which you have a high fever. And after that, insha'Allah, it will definitely end. When I reached home with the amulet, it was almost time to break my fast. I broke my fast with all my family and broke my fast and thanked God. May Allah help us to keep the fast in the state of faith and let it grow. Let me tell all my friends that it is Sunnah to break the fast and break the fast, so I have written that I should sit with all my family. Broke my fast, my friends, I was not feeling well and I did not fast on my own because of fever Please give me perfect health so that I can also fast in the month of Ramadan. I am finishing my diary with the hope that all of you friends, being Muslims, will pray for my health. May Allah Almighty grant you Amen
Good Bye