صبح کے وقت
درود وسلام ہوں آقائے نامدار حضرت محمد الرسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل پاک پر
اردو کمیونٹی کے پلیٹ فارم پر کام کرنے والے دوستو امید ہے کہ تمام دوست بخریت و آفیت ہوں گے۔
سٹیم دوستو آج بھی حسب معمول صبح سویرے اٹھا سب سے پہلے ورزش کی وضو کیا اور نماز پڑھی اس کے بعد تلاوت قرآن پاک اور تسبیحات پڑھیں۔
سکول میں مصروفیات
ناشتہ کرنےکے بعد میں اپنے بچوں کے ساتھ اسکول جانے کے لئے تیار ہوا. ہم نے 8:25بجے گھر چھوڑ دیا اور 8:30 پر اسکول میں پہنچے۔ ابھی سکول لگنے میں وقت باقی تھا کہ ہم نے بچوں سے نعات پڑھنے کو کہا ۔ نعات پڑھنے کے بعد اسمبلی ہوئی ۔ اسمبلی کے بعد تمام ٹیچر اپنی اپنی کلاسوں میں چلے گے . میں بھی اپنی کلاس پنجم کو پڑھانے چلا گیا ۔ میں نے پنجم کلاس کی سب سے پہلے حاضری لگائی پھر میں نے ان کو ریاضی پڑھانا شروع کر دیا ۔ ان کو چند سوالات سمجھائے ۔ پھر میں نے بچوں کو اسلامیات پڑھنا شروع کردیا ۔ اتنے میں 12 بج گے ۔ 12 بجے ہم سکول کی بریک کرتے ہیں ۔ بریک میں بچے کھلتے ہیں ۔ ہم سب استاد چائے پیتے ہیں اور گپ شپ لگاتے ہیں ۔ 12:45 پر بریک ختم ہوگی ۔ میں کلاس میں پڑھانے چلا گیا ۔میں نے بچوں کو کلاس میں جنرل نالج پڑھایا ۔ اتنے میں چھوٹی کا ٹائم ہوگیا ہم چھوٹی کے بعد گھر آگیا
دوپہر کے وقت
جب میں سکول سے گھر واپس آیا تو میں نے کھانا کھایا ۔ اور پھر میں نے نماز پڑھی ۔ نماز پڑھنے کے بعد میں نے کچھ دیر آرام کیا ۔ اتنے میں عصر کی اذان ہونے لگ گی میں نے وضو کیا اور مسجد کی طرف نکل پٹھا ۔ کیونکہ میں اپنی مسجد کا امام بھی ہوں ۔ میں نے نماز پڑھی اور گھر واپس آگیا
شام کے وقت
شام ہوئی تو مغرب کی نماز پڑھنے کے لئے مسجد گیا۔پھر نماز پڑھنے کے بعد میں دکان سے دودھ لینے پہنچ گیا۔ واپس گھر پہنچا شادی والے گھر کھانا کھایا میچ دیکھنے بیٹھ گیا نماز عشاء پڑھ کر ڈراما سیریل ارطغرل غازی دیکھااور ڈائری لکھنے کے لیے بیٹھ گیا.امید قوی ہے آپ کو میری ڈائری اچھی لگی ہو گی۔