The diary game and today my photography
Aslam-mu-Alakum
تمام دوستوں کو میری طرف سے السلام علیکم امید کرتا
ہوں آپ تمام خریت سے ہوں گے میں خیریت سے ہوں اور آپ کی خیریت معلوم کرنا چاہتا ہوں ۔ آج منگل کا دن تھا اور تاریخ5 مارچ تھی اور سال 2024 چل رہا ہے
صبح سویرے
آج میں صبح 6 بجے جاگ گیا ۔ سب سے پہلے میں نے منہ ہاتھ دھویا پھر میں سیر کرنے کیلے باہر نکل گیا ۔ کیونکہ گاؤں میں صبح کی سیر بہت لطف اندوز ہوتی ہے کیونکہ ہر طرف سبزہ ہی سبزہ ہوتا ہے جو نظرکے بہت فائدے مند ہوتا ہے ۔ میں اپنی فصلوں کی طرف نکل گیا اور چہل قدمی کرتے کرتے میں 2 کلومیٹر دور چلا گیا ۔ آج کل ویسے بھی ہمارے گاؤں میں بہار کا موسم آیا ہوا ہے ۔ ہر پودے پر پھول لگے ہوئے ہیں اور ہر طرف خوشبو ہی خوشبو ہے ۔ جب میں 2 کلومیٹر آگے نکل گیا تو میں نے واپس آنے کا سوچا پھر میں گھر کی طرف واپس آنے لگا اس طرح میں ہر روز 4 کلومیٹر چہل قدمی کرتا ہوں صبح سویرے ۔ جب میں گھر پہنچا تو اس وقت 7بجے کا ٹائم تھا
early in the morning
صبح کا ناشتہ اور دن کے کام
جب میں سات بجے سیر کرکے گھر پہنچا تو اس وقت میری بیوی ناشتہ بنا رہی تھی بچوں کیلے اور میرے لیے کیونکہ میرا بیٹا سکول بھی جاتا ہے ۔ جب میری بیوی نے ناشتہ بنا لیا ہم سب نے مل کر ناشتہ کیا ۔ پھر میرے بیٹے نے یونیفارم پہنا اور میں اس کو سکول چھوڑنے کیلے چلا گیا ۔ جب میں بیٹے کو سکول چھوڑ کر واپس آیا تو میں اپنی بیٹی کے ساتھ کچھ دیر تک کھلتا رہا ۔ پھر میں سبزی اور فروٹ لینے چلا گیا دوکان سے جب میں گھر واپس آیا تو میں کچھ دیر آرام کرنے کیلئے سو گیا ۔ جب میں جاگا تو دن کے تین بج چکے تھے
My photography
Morning breakfast and day work
دوپہر کے وقت
دوپہر کے ٹائم میں نے دیکھا ہمارے گھر کے پاس بہت سے بچے جمع تھے کیونکہ ہمارے گھر کے پاس توت کا ایک پودا ہے جس کے اوپر توت کا پھل لگا ہوا ہے آج کل ۔ یہ توت کا درخت بہت میٹھا ہے اس لیے بچے اس سے توت توڑ کر کھاتے ہیں ۔ اس توت کے بہت سے فائدے بھی ہیں اس سے گلے کی خراش ختم ہوتی ہے گلے کی الرجی کا خاتمی ہوتا ہے زکام میں بہت مفید ہوتا ہے اور سانس کی بیماری میں بھی مفید ہے ۔ میں اس توت کی چند تصویریں بنائیں جو آپ کے ساتھ شیئر کی ہیں