Freepik
It has many leaves and there are sunflower seeds in the middle. This flower is called sunflower because this flower keeps turning towards the sun. That is, in the morning, this flower faces east and in the evening, it faces west. The seeds of this flower are used to make cooking oil etc. |
Freepik
Just as the first ray of the sun illuminates the earth, the sunflowers in the gardens capture the eye of the beholder in such a way that the beholder is amazed. The sunflower flower is unparalleled in its beauty as well as its yellowness. The botanical name of sunflower is Helianthus annus. In English it is called sunflower. It belongs to the family Asteraceae. Sunflowers have been cultivated since ancient times. Evidence of this plant has been found in Mexico since about 2600 BC. |
Chemical constituents found in sunflower: There are about 136 varieties of sunflower. The production of this flower in the world is mostly in Russia, China, India, America, Turkey. In the sunflower plant, nature has also placed the quality that it absorbs toxic minerals uranium, cesium, etc. from the earth. |
Freepik
Sunflower seeds are a good source of important nutrients like dietary fiber, protein, vitamin E, B complex, magnesium, potassium, iron, phosphorus, calcium and zinc. They also contain cholesterol-lowering phytosterol compounds. A polyunsaturated oil is obtained from the seeds. It also contains zinc, copper and carotene. |
Freepik
Small sunflower flowers always face east and follow the sun during the day. When the flowers become heavy due to the seeds, they face east only. |
Freepik
Both sunflower leaves and flowers grow from sunlight. Sunflower flowers receive a hormone called oxane from the sun. Sunflower seeds are rich in protein, which produces high quality vegetable oil. From which margarine and edible oil are prepared. Sunflower butter is also made like peanut butter. Its oil is also used as biodiesel. |
There are many varieties of sunflowers and plants can grow up to 16 feet tall. According to the Guinness Book of World Records, the tallest sunflower plant was 30 feet one inch. This record was established in 2014. |
Freepik
The beautiful flower of the sunflower blooms on a long branched plant. Its typical plant is between one and three meters tall and bears one or two flowers, while the flower is up to thirty centimeters in diameter and produces over a thousand seeds. Its seeds make a healthy and nutritious light food. The middle part of the flower is also used in food. |
Benefits of sunflower oil: Sunflower flowers are not only beautiful and attractive to look at, but nature has hidden treasures of innumerable qualities in them. Where diseases are treated with the sunflower flower, the oil obtained from its seeds is no less than a cure for health and skin. It should be noted that sunflower oil began to be used in Europe in the 18th century AD. The benefits hidden in it not only enrich you with the wealth of beauty but also increase your brain power. Due to vitamin E, its use is very useful in heart diseases. It is also used as an emollient in cosmetics. |
Sunflower oil for skin moisture: Sunflower seeds contain fatty acids that provide natural moisture to the skin. Applying the oil extracted from sunflower seeds on the skin makes the skin soft, smooth and glowing. If there is any enemy of blackheads on the face, it is distilled sunflower oil. Its use is very beneficial in dry season. |
Freepik
American health experts have said that sunflower seed mucilage is an excellent food in the nutritional schedule of women and children. Its use prevents fatigue, irritability, prevents diabetes, balances the heart, muscles and nervous tissue. Modern research by health experts at the University of Pennsylvania has shown that sunflower seeds are rich in nutrients. If they are ground or coated and added to milk and fed to children and teenagers, they play an important role in their growth and fulfill their nutritional and protein requirements. |
Health experts say that adding sunflower seeds to breakfast can turn this important morning meal into an energy-packed meal, as sunflower seeds contain antioxidants ranging from vitamin E, and if half a cup If sunflower seeds are eaten, it contains 6 grams of protein, 4 grams of fiber and all the essential nutrients that are necessary to keep life going. |
Freepik
Other properties of sunflower seeds: The amount of potassium in the seeds is quite high. This potassium maintains the balance of sodium found in the daily diet, while the abundant amount of magnesium found in it is good for the heart, muscles and nervous tissues. Helps in maintaining proper balance between calcium and magnesium. |
The seed of the flowers is anti-inflammatory, relieves fatigue, antiseptic, anti-inflammatory, diuretic, expectorant, reduces fat in the body, nourishing tonic, and reduces depression. Contains Tryptophann which makes serotonin. Serotonin reduces anxiety and depression. |
Boosts immunity and protects against cancer. Selenium in the seed prevents the spread of cancer in the body. Protects cells from damage by free radicals. In addition, the magnesium in sunflower seeds improves mood and relieves depression and anxiety. Reduces depression as it contains tryptophan which makes serotonin. Serotonin reduces anxiety and depression. |
Shaista Lodhi's beauty secret Some time ago, the host of the morning show, Dr. Shaista Lodhi, posted a post on her Instagram in which she said, "Beautiful girls! As a doctor I recommend you sunflower seeds. The oil in it is good for your skin and it is also good for your biological cycle. I keep it with me in the office and snack. When will you eat? After his post, many women wrote that they too have started making sunflower seeds a part of their lives. Looking at Shaista Lodhi's skin, one can be sure that she must have reaped a lot of benefits from this unique seed. |
Freepik
How to use sunflower seeds: Sunflower seeds can be ground and used. Some varieties of sunflower have long seeds, which are also eaten roasted. Soj bee seeds can be peeled and eaten. For those who want to remove the skins, it is better to grind it by hand and put it in cold water. The skins will float on their own after a while. Take them out with a spoon and eat the pulp easily. |
Sunflower seeds repair damaged DNA as well as protect the body from toxic compounds. Protects against cold. Roasting the seeds and consuming them in decoction is beneficial for whooping cough. Very useful in kidney and bladder inflammation. The presence of dietary fiber prevents constipation. Roasting the seeds and consuming them in decoction is beneficial for whooping cough. Reduces complications arising during diabetes. Reduces the intensity of hot flashes during menopause in women. Use of seeds is beneficial for asthma, bone and joint inflammation. In Turkey and Iran, a tincture of sunflower seeds with alcohol is used instead of quinone in fever. Reduces complications arising during diabetes. Reduces the intensity of hot flashes during menopause in women. Use of seeds is beneficial for asthma, inflammation of bones and joints. In Turkey and Iran, a tincture of sunflower seeds with alcohol is used instead of quinone in fever. Very useful in kidney and bladder inflammation. The presence of dietary fiber prevents constipation. Rich in vitamin E, this oil is commonly used in food. Its use is very useful in heart diseases. Also, it is used as an emollient in cosmetics. It provides moisture to the skin. It has been shown in research to provide immunity against skin infections in young children. Children who were massaged with this oil daily had a 40% reduction in the risk of early infection.
Freepik
اِس کی کئی پتیاں ہوتی ہیں اور درمیان میں سورج مکھی بیج ہوتے ہیں اس پھول کو سورج مکھی اِس لیے کہا جاتا ہے کہ یہ پھول سورج کی رخ میں مڑتا رہتا ہے ۔ یعنی صبح اِس پھول کا رُخ مشرق کی سمت ہوتا ہے اور شام کو اس کا رُخ مغرب کی سمت ہوتا ہے۔ اِس پھول کے بیجوں کو کوکنگ آئل وغیرہ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ |
جس طرح سورج کی پہلی کرن زمین کو روشن کردیتی ہے بالکل اسی طرح باغات میں لگے سورج مکھی کے پھول دیکھنے والوں کی نگاہوں پر اپنا ایسا رنگ جماتے ہیں کہ دیکھنے والا حیران رہ جاتا ہے۔ سورج مکھی کا پھول زرد ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی خوبصورتی میں کوئی مثال نہیں رکھتا۔ سورج مکھی کا نباتاتی نامHelianthus annusہے۔ انگریزی میں اسے sunflowerکہتے ہیں۔ اس کا تعلق فیملی Asteraceae سے ہے۔ سورج مکھی کے پھول زمانہ قدیم سے زمین پرکاشت کیے جا رہے ہیں۔ اس پودے کے تقریباً 2600 قبل مسیح سے میکسیکو میں شواہد ملے ہیں۔ |
سورج مکھی میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا: سورج مکھی کی تقریباً 136اقسام پائی جاتی ہیں۔ اس پھول کی پیداور دنیا میں سب سے زیادہ روس،چائنا،انڈیا،امریکہ،ترکی میں ہوتا ہے۔سورج مکھی کے پودے میں قدرت نے یہ بھی خوبی رکھی ہے کہ یہ زمین سے زہریلے منرل یورینیم،سیسیم وغیرہ اپنے اندر جذب کرلیتا ہے۔ |
سورج مکھی کے بیج غذائی ریشہ،پروٹین،وٹامن ای، بی کمپلیکس، میگنیشیم، پوٹاشیم،آئرن،فاسفورس،کیلشیم اور زنک جیسے اہم غذائی اجزا کا اچھا ذریعہ ہے۔ ان میں کولیسٹرول کو کم کرنے والے فائیٹو سٹیرول مرکبات بھی پائے جاتے ہیں۔ بیجوں سے پولی اِن سیچوریٹڈ آئل حاصل کیا جاتا ہے۔اس میں زنک، کوپر اور کیروٹین بھی شامل ہوتا ہے۔ |
Freepik
سورج مکھی پھول کے حوالے سے کچھ حقائق:
سورج مکھی کے چھوٹے پھولوں کا رخ ہمیشہ مشرق کی جانب ہوتا ہے اور دن کے وقت ان کا رخ سورج کی پیروی کرتا رہتا ہے۔ جب بیجوں کی وجہ سے پھول بھاری ہو جاتے ہیں تو ان کا رخ صرف مشرق کی طرف ہی رہتا ہے۔ |
سورج مکھی کے پتے اور پھول دونوں سورج کی روشنی سے نشوونما پاتے ہیں۔سورج مکھی کے پھول سورج سے اوکسن نامی ہارمون حاصل کرتے ہیں۔سورج مکھی کے بیچ پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں، اس سے اعلیٰ کوالٹی کا نباتاتی تیل تیار کیا جاتا ہے، جس سے مارجرین اور خوردنی تیل تیار کیا جاتا ہے۔سورج مکھی کا مونگ پھلی کی طرح بٹر بھی بنایا جاتا ہے۔ اس کے تیل کو بائیوڈیزل کے طورپر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ |
سورج مکھی کی متعدد اقسام ہیں اور اس کے پودے 16 فٹ تک اونچے ہو سکتے ہیں۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق سورج مکھی کا لمبا ترین پودا 30 فٹ ایک انچ کا تھا۔ یہ ریکارڈ سن 2014 میں قائم ہوا۔ |
سورج مکھی کا خوبصورت پھول لمبے ٹہنی دار پودے پر کھلتا ہے۔ اس کے عام پودے کی لمبائی ایک سے تین میٹر کے درمیان ہوتی ہے اور اس پر ایک یا دو پھول کھلتے ہیں، جب کہ پھول کا قطر تیس سینٹی میٹر تک ہوتا ہے اور یہ ایک ہزار سے زائد بیج تیار کرتا ہے۔ اس کے بیجوں سے صحت اور غذائیت سے بھرپور ہلکی پھلکی غذا تیار کی جاتی ہے۔ پھول کا درمیانی حصہ کھانوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ |
سورج مکھی کے تیل کے فوائد: سورج مکھی کے پھول دیکھنے میں ہی حسین اور دلکش نظر نہیں آتے بلکہ قدرت نے ان میں بے شمار خوبیوں کے خزانے پوشیدہ رکھے ہیں۔ سورج مکھی کے پھول سے جہاں بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے وہاں اس کے بیچوں سے حاصل کیا جانے والا تیل صحت اور جلد کے لیے بھی کسی شفا سے کم نہیں۔واضع رہے کہ اٹھارویں صدی عیسوی میں سورج مکھی کا تیل یورپ میں استعمال ہونے لگا تھا۔اس میں چھپے فوائد آپ کو نا صرف حسن کی دولت سے مالا مال کرتے ہیں بلکہ آپ کے دماغ کی طاقت کو بھی بڑھاتے ہیں۔وٹامن ای کی وجہ سے اس کا استعمال دل کے امراض میں بہت مفید ہے۔ اس کے علاوہ اسے کاسمیٹکس میں بطور emollient استعمال کیا جاتا ہے۔ |
جلد کی نمی کے لیے سورج مکھی کا تیل: سورج مکھی کے بیجوں میں فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جو جلد کو قدرتی نمی فراہم کرتے ہیں۔سورج مکھی کے بیچوں سے نکالا گیا تیل جلد پر لگانے سے جلد نرم و ملائم اور چمک دار ہوجاتی ہے۔چہرے پر ظاہر ہونے والے بلیک ہیڈز کا اگر کوئی دشمن ہے تو وہ ہے سورج مکھی کے تیلوں کا کشید کیا ہوا تیل۔ خشک موسم میں اس کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔ |
Freepik
سور ج مکھی کے بیجوں کی خصوصیات
امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے غذائی شیڈول میں سورج مکھی کے بیجوں کا مغز ایک بہترین غذا ہے۔ اس کے استعمال سے تھکاوٹ، جھنجلاہٹ، ذیابیطس سے بچاؤ، دل، پٹھوں اور اعصابی بافتوں میں توازن برقرار رہتا ہے۔ یونیورسٹی آف پنسلوینیا کے شعبہ صحت کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سورج مکھی کے بیجوں میں بھرپور غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ انہیں پیس کر یا کوٹ کر دودھ میں شامل کرکے بچوں اور ٹین ایجرز کو پلایا جائے تو یہ ان کی بڑھوتری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان کی غذائی اور پروٹین کی ضروریات بھی پوری کرتے ہیں۔ |
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ناشتے میں سورج مکھی کے بیج کو شامل کرکے صبح کے اس اہم کھانے کو توانائی بھری غذا میں تبدیل کیا جاسکتا ہے کیونکہ سورج مکھی کے بیجوں میں وٹامن ای سے لے کر اینٹی آکسیڈنٹس اجزا موجود ہوتے ہیں اور اگر نصف کپ سورج مکھی کے بیج کھائے جائیں تو اس میں 6 گرام پروٹین،4 گرام فائبر اور وہ تمام ضروری اجزا شامل ہیں۔جو زندگی کو رواں دواں رکھنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ |
سورج مکھی بیجوں کی دیگر خصوصیات بیجوں میں پوٹاشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔یہ پوٹاشیم روز مرہ کی غذا میں پائے جانے والے سوڈیم کے توازن کو برقرار رکھتی ہے جبکہ اس میں پائی جانے والی میگنیشیم کی وافر مقدار دل، پٹھوں اور اعصابی بافتوں میں کیلشیم اور میگنیشیم کے درمیان مناسب توازن قائم رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ |
پھولوں کا بیج رافع سوزش ہے۔تھکاوٹ کو دور کرتا ہے۔جراثیم کش ہے۔دافع تکسید ہے۔پیشاب آور ہے۔بلغم نکالتا ہے۔جسم میں موجود چکنائی کو کم کرتا ہے۔غذائیت بخش ٹانک ہے۔ڈپریشن کو کم کرتا ہے کیونکہ اس میں Tryptophann پایا جاتا ہے جو سیروٹونن بناتا ہے۔سیروٹونن بے چینی اور ذہنی دباؤ کو کم کرتا ہے۔ |
قوتِ مدافعت کو بڑھاتا ہے اور کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔ بیج میں موجود سیلینیئم بدن میں کینسر کو پھیلنے سے روکتے ہیں۔خلیوں کو فری ریڈیکلز کے نقصان سے بچاتا ہے۔ اس کے علاوہ سورج مکھی کے بیجوں میں موجود میگنیشیئم موڈ کو بہتر کرکے اداسی اور مایوسی کو بھگاتے ہیں۔ ڈپریشن کو کم کرتا ہے کیونکہ اس میں Tryptophanپایا جاتا ہے جو سیروٹونن بناتاہے۔سیروٹونن بے چینی اور ذہنی دباؤ کو کم کرتا ہے۔ |
Freepik
شائستہ لودھی کی خوبصورتی کا راز کچھ عرصہ قبل مارننگ شو کی میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے اپنے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے کہاکہ خوبصورت لڑکیوں! ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے میں آپ کو تجویز کرتی ہوں سورج مکھی کے بیج۔اس میں شامل تیل آپ کی جلد کے لئے بہترین ہے اور یہ آپ کی بائیلوجیکل سائیکل کے لئے بھی بہترین ہے۔میں تو یہ اپنے ساتھ آفس میں رکھتی ہوں اور اسنیک کے طور پر کھاتی ہوں۔آپ لوگ کب کھائیں گی؟ ان کی اس پوسٹ کے بعد اکثر خواتین نے لکھا کہ انہوں نے بھی سورج مکھی کے بیج کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا شروع کردیا ہے۔ شائستہ لودھی کی جلد کو دیکھ کر یہ یقین ہوجاتا ہے کہ لازمی انہوں نے اس انوکھے بیج سے کافی فائدے اٹھائے ہیں۔ |
سوج مکھی کے بیج استعمال کرنے کا طریقہ: سورج مکھی کے بیجوں کو پیس کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔سورج مکھی کی بعض اقسام کے بیج لمبے ہوتے ہیں، جنہیں بھون کر بھی کھایا جاتا ہے۔ سوج مکھی کے بیجوں کے چھلکے اتار کر بھی کھایا جا سکتا ہے۔وہ لوگ جو اس کے چھلکے اتارنا چاہتے ہیں تو ہاتھوں سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ اس کو گرائنڈ کریں اور ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔چھلکے تھوڑی دیر بعد خود ہی اوپر تیرنے لگیں گے۔آپ ان کو چمچے سے نکالیں اور ان میں سے نکالے جانے والے گودے کو باآسانی کھائیں۔ |
سورج مکھی کے بیج شکستہ ڈی این اے کو درست کرنے کے ساتھ ساتھ بدن کو زہریلے مرکبات سے بچاتے ہیں۔
سردی سے بچاتا ہے۔
بیجوں کو ہلکا بھون کر انکا جوشاندہ استعمال کرنا کالی کھانسی کیلیے فائدہ مند ہے۔
گردے اور مثانے کی سوزش میں بہت مفید ہے۔
غذائی ریشے کی موجودگی قبض نہیں ہونے دیتی۔
بیجوں کو ہلکا بھون کر انکا جوشاندہ استعمال کرنا کالی کھانسی کیلیے فائدہ مند ہے۔
ذیابیطس کے دوران پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کو کم کرتا ہے۔
خواتین میں حیض کے بند ہونے کے زمانے دوران Hot flashes کی شدت کوکم کرتا ہے۔
دمہ، ہڈیوں اور جوڑوں کی سوزش کے لیے بیجوں کا استعمال فائدہ مند ہے۔
ترکی اور ایران میں بخار میں کونین کے استعمال کے بجائے سورج مکھی کے بیجوں کا سپرٹ کے ساتھ تیار کیا گیا ٹنگچر استعمال کیا جاتا ہے۔
ذیابیطس کے دوران پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کو کم کرتا ہے۔
خواتین میں حیض کے بند ہونے کے زمانے دورانHot flashes کی شدت کوکم کرتا ہے۔
دمہ،ہڈیوں اور جوڑوں کی سوزش کے لیے بیجوں کا استعمال فائدہ مندہے۔
ترکی اورایران میں بخار میں کونین کے استعمال کے بجائے سورج مکھی کے بیجوں کا سپرٹ کے ساتھ تیار کیا گیا ٹنگچر استعمال کیا جاتا ہے۔
گردے اور مثانے کی سوزش میں بہت مفید ہے۔
غذائی ریشے کی موجودگی قبض نہیں ہونے دیتی۔
وٹامن ای سے بھرپور یہ تیل عام طورپر کھانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا استعما ل دل کے امراض میں بہت مفید ہے۔ اس کے علاوہ اسے کاسمیٹکس میں بطورemollientاستعمال کیاجاتا ہے۔ یہ جلد کو نمی فراہم کرتا ہے۔ تحقیق میں یہ دیکھا گیا ہے کہ چھوٹے بچوں میں جلد کے انفیکشن کے خلاف مدافعت فراہم کرتا ہے۔ جن بچوں کو روزانہ اس تیل سے مالش کی گئی ان میں جلدی انفیکشن کا خطرہ چالیس فیصد کم ہوگیا۔